واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


اگر میں ڈوب گیا تھا تو پھر سے اُبھرا کیوں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 12:42 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,349
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اگر میں ڈوب گیا تھا تو پھر سے اُبھرا کیوں

اگر میں ڈوب گیا تھا تو پھر سے اُبھرا کیوں

اگر میں ڈوب گیا تھا تو پھر سے اُبھرا کیوں
بتا اے موجۂ گرداب! یہ تماشا کیوں

مجھے پتہ ہے ترے دل کی دھڑکنوں میں ہوں
میں ورنہ دُکھ کی کڑی دوپہر میں جلتا کیوں

رہِ طلب میں مسلسل تھکن سے خائف ہوں
سکوں جو ہاتھ نہ آئے سفر ہو لمبا کیوں

یہ امتحاں تو نمودِ وفا کا جوہر تھا
اُسے یقین جو ہوتا مجھے رُلاتا کیوں

یہ پائے زیست میں زنجیر بے یقینی کیا
رکھا ہے ہم کو لبِ جو بھی اتنا تشنہ کیوں

ابھی تو اگلے ہی زخموں کے پھول تازہ ہیں
بدن کو چھید رہا ہے خیالِ فردا کیوں

خجل تھا کتنا مرے ضبط کے طمانچے پر
میں اپنے مدمقابل سے رات جیتا کیوں

نہ کوئی رنگ‘ نہ سلوٹ‘ نہ کوئی حرفِ طلب
ورق ہے دیدہ و دل کا یہ اتنا سادہ کیوں

چھپاؤں کیسے‘ کروں کس طرح اسے تقسیم
دیا ہے درد کا اتنا بڑا خزانہ کیوں

یہ اور بات کوئی مجھ سے پرخلوص نہیں
مری طرف سے کسی کا بھی دل ہو میلا کیوں

جو تجھ سے پیار نہ ہوتا تو آبرو کی قسم
ہر آتے جاتے ہوئے شخص کو یوں تکتا کیوں

صبا کی پور سے نازک ہے اس کے ظرف کا پھول
دیا ہے سینے میں دل یہ بہ شکل شیشہ کیوں

کسے ہے فرصتِ یک لمحہ رُک کے دُکھ پوچھے
کھڑے ہو دُھوپ میں آزردہ دل یوں تنہا کیوں

وفا ناآشنا اتنا ہی تھا اگر احمد
میں سوچتا ہوں اسے میں نے خط لکھا تھاکیوں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پھول, وفا, جلتا, دل, رات, زیست, سفر, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مایوسی گناہ ہے تو پھر مایوس کیوں کرتے ہو؟ حیدر مذہبی مسائل اور ان کا حل 1 07-12-10 11:24 PM
تو پھر یہ لہو بولتا کیوں نہیں؟ راجہ اکرام شعر و شاعری 1 16-10-10 10:33 AM
بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک ہفتہ میں ختم ورنہ پھانسی پر لٹکا دیا جائے جاویداسد خبریں 21 03-07-10 05:53 AM
لوٹ آنا ہے تو پھر آپ کا جانا کیوں ہے جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 0 04-06-10 06:04 PM
ہنساتا تھا مجھ کو، تو پھر رُلا بھی دیتا تھا محمدعمر شعر و شاعری 2 14-11-09 09:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger