واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


اے عشق ہميں برباد نہ کر!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-11-11, 10:03 AM   #1
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اے عشق ہميں برباد نہ کر!

اے عشق ہميں برباد نہ کر!

اے عشق نہ چھيڑ آ آ کے ہميں، ہم بھولے ہوğ کو ياد نہ کر!
پہلے ہي بہت ناشاد ہيں ہم ، تو اور ہميں ناشاد نہ کر!
قسمت کا ستم ہي کم نہيں کچھ ، يہ تازہ ستم ايجاد نہ کر!
يوں ظلم نہ کر، بيداد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
جس دن سے ملے ہيں دونوں کا، سب چين گيا، آرام گيا
چہروں سے بہار صبح گئي، آنکھوں سے فروغ شام گيا
ہاتھوں سے خوشي کا جام چھٹا، ہونٹوں سے ہنسي کا نام گيا
غمگيں نہ بنا، ناشاد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
راتوں کو اٹھ اٹھ کر روتے ہيں، رو رو کے دعائيں کر تے ہيں
آنکھوں ميں تصور،دل ميں خلش،سر دھنتے ہيں آہيں بھرتےہيں
اے عشق! يہ کيسا روگ لگا، جيتے ہيں نہ ظالم مرتے ہيں؟
يہ ظلم تو اے جلاد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
يہ روگ لگا ہے جب سے ہميں، رنجيدہ ہوں ميں بيمار ہے وہ
ہر وقت تپش، ہر وقت خلش بے خواب ہوں ميں،بيدار ہے وہ
جينے سے ادھر بيزار ہوں ميں، مرنے پہ ادھر تيار ہے وہ
اور ضبط کہے فرياد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
جس دن سے بندھا ہے دھيان ترا، گھبرائےہوئے سے رہتے ہيں
ہر وقت تصور کر کر کے شرمائے ہوئے سے رہتے ہيں
کملائے ہوئے پھولوں کي طرح کملائے ہوئے سے رہتے ہيں
پامال نہ کر، برباد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
بيددر! ذرا انصاف تو کر! اس عمر ميں اور مغموم ہے وہ!
پھولوں کي طرح نازک ہے ابھي ، تاروں کي طرح معصوم ہے وہ!
يہ حسن ، ستم! يہ رنج،غضب! مجبور ہوں ميں! مظلوم ہے وہ!
مظلوم پہ يوں بيداد نہ کر
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
اے عشق خدارا ديکھ کہيں ، وہ شوخ حزيں بدنام نہ ہو!
وہ ماہ لقا بدنام نہ ہو، وہ زہرہ جبيں بدنام نہ ہو!
ناموس کا اس کے پاس رہے، وہ پردہ نشيں بدنام نہ ہو!
اس پردہ نشيں کو ياد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
اميد کي جھوٹي جنت کے، رہ رہ کے نہ دکھلا خواب ہميں!
آئندہ کي فرضي عشرت کے، وعدوں سے نہ کر بيتاب ہميں!
کہتا ہے زمانہ جس کو خوشي ، آتي ہے نظر کمياب ہميں!
چھوڑ ايسي خوشي کويادنہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
کيا سمجھےتھےاور تو کيا نکلا،يہ سوچ کےہي حيران ہيں ہم!
ہے پہلے پہل کا تجربہ اور کم عمر ہيں ہم، انجان ہيں ہم!
اے عشق ! خدارا رحم و کرم! معصوم ہيں ہم ،نادان ہيں ہم!
نادان ہيں ہم، ناشاد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
وہ راز ہے يہ غم آہ جسے، پا جائے کوئي تو خير نہيں!
آنکھوں سےجب آنسو بہتےہيں، آجائے کوئي تو خير نہيں!
ظالم ہے يہ دنيا، دل کو يہاں، بھا جائے کوئي تو خير نہيں!
ہے ظلم مگر فرياد نہ کر!
اے عشق ہميں بر باد نہ کر!
دو دن ہي ميں عہد طفلي کے، معصوم زمانے بھول گئے!
آنکھوں سےوہ خوشياں مٹ سي گئيں،لب کووہ ترانےبھول گئے!
ان پاک بہشتي خوابوں کے، دلچسپ فسانے بھول گئے!
ان خوابوں سے يوں آزادنہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
اس جان حيا کا بس نہيں کچھ، بے بس ہے پرائے بس ميں ہے
بے درد دلوں کو کيا ہے خبر، جو پيار يہاں آپس ميں ہے
ہے بے بسي زہر اور پيار ہے رس، يہ زہر چھپا اس رس ميں ہے
کہتي ہے حيا فرياد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
آنکھوں کو يہ کيا آزار ہوا ، ہر جذب نہاں پر رو دينا!
آہنگ طرب پر جھک جانا ، آواز فغاں پر رو دينا!
بربط کي صدا پر رو دينا ، مطرب کے بياں پر رو دينا!
احساس کو غم بنياد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
ہر دم ابدي راحت کا سماں دکھلا کے ہميں دلگير نہ کر!
للہ حباب آب رواں پر نقش بقا تحرير نہ کر!
مايوسي کے رمتے بادل پر اميد کے گھر تعمير نہ کر!
تعمير نہ کر، آباد نہ کر !
اے عشق ہميں بر باد نہ کر!
جي چاہتا ہے اک دوسرے کو يوں آٹھ پہر ہم ياد کريں!
آنکھوں ميں بسائيں خوابوں کو،اور دل ميں خيال آباد کريں!
خلوت ميں بھي ہوجلوت کاسماں،وحدت کودوئي سےشادکريں!
يہ آرزوئيں ايجاد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!
دنيا کا تماشا ديکھ ليا، غمگين سي ہے ، بے تاب سي ہے!
اميد يہا ں اک وہم سي ہے‘ تسکين يہاں اک خواب سي ہے!
دنيا ميں خوشي کا نام نہيں‘ دنيا ميں خوشي ناياب سي ہے!
دنيا ميں خوشي کو ياد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!

میرا فیس بک پر ایک ایسا ہی پیج ہے
Aye Eshak Hamain Barbad Na Kar !!!
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (18-11-11), نبیل خان (17-11-11), مہتاب (17-11-11), حیدر Rehan (17-11-11)
پرانا 17-11-11, 10:13 AM   #2
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,680
شکریہ: 873
1,314 مراسلہ میں 2,842 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ بہت محنتی آدمی ہیں خلیل بھائی
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (17-11-11)
پرانا 17-11-11, 10:23 AM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔شکریہ بھائی
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (17-11-11)
پرانا 17-11-11, 06:01 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ جناب
عشق میں‌بدنام ہونا پڑھتاہے
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-11-11, 06:04 PM   #5
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

غمگيں نہ بنا، ناشاد نہ کر!
اے عشق ہميں برباد نہ کر!

بہت طویل ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-11-11, 03:10 AM   #6
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت حسین نظم ہے اور نیّرہ نور کی آواز میں تو اس نظم کا حسن اور بھی بڑھ جاتا ہے۔۔۔! زبردست انتخاب ہے
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (18-11-11)
جواب

Tags
com, log, فیس, گھر, پاک, وہم, وقت, نام, نظر, بے, جام, جائے, حسن, خواب, ذرا, رواں, زمانہ, سوچ, شام, ظالم, عہد, عشق, عشرت, صبح, صدا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ميڈيا ہميں سكھا رہاہے يا بتا رہا ہے۔۔ كيا كہتے ہيں آپ شمشاد احمد خبریں 13 04-10-11 03:48 PM
لو جي بتائيں اسلام آباد ميں سينما كيوں نہيں ہے؟ شمشاد احمد خبریں 22 02-08-11 05:07 AM
ايسے لوگ اب پھرکبھي لوٹ کرنہيں آئيں گے ALI-OAD اپکے کالم 4 14-06-11 02:06 PM
جنھيں ميں ڈھونڈتا تھا آسمانوں ميں زمينوں ميں بزم خیال شاعر مشرق علامہ اقبال 1 31-03-11 10:55 AM
تم مجھے بھول جاو، ميں تمہارے قابل نہيں ہوں wajee شعر و شاعری 3 21-11-09 05:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger