واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


بات کر -- از ن م راشد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 11:22 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,349
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بات کر -- از ن م راشد

بات کر -- از ن م راشد

بات کر -- از ن م راشد

بات کر مجھ سے
مجھے چہرہ دکھا میرا کہ ہے
تیری آنکھوں کی تمازت ہی سے وہ جھلسا ہوا

بات کر مجھ سے
مرے رخ سے ہٹا پردہ
کہ جس پر ہے ریا کاری کے رنگوں کی دھنک
پھیلی ہوئی
وہ دھنک جو آرزو مندی کا آیئنہ نہیں
بامداد شوق کا زینہ نہیں!

(تو نے دیکھا تھا کہ کل میں (اک گداگر
صبح کی دیوار کے سائے تلے
ٹھٹھرا ہوا پایا گیا ــــــــــ
تیری آنکھیں، تیرے لب تکتے رہے
ان کی گرمی پر یقیں کیسے مجھے آتا کہ میں
اپنے دل کے حادثوں کی تہہ میں تھا
یادوں سے غزلایا ہوا!

بات کر مجھ سے
کہ اب شب کے سحر بننے میں
کوئی فاصلہ باقی نہیں

بات کر مجھ سے کہ تیری بات
خطّ نسخ ہو بر روئے مرگ
اب اتر جا چشم و گوش و لب کے پار
اجڑے شہروں کی گزرگاہوں پہ
آوازوں کی قندیلیں اتار

راز کی لہریں
ابھر آئیں قطار اندر قطار!
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 27-07-11, 04:05 AM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
عمر: 28
مراسلات: 1
کمائي: 176
شکریہ: 1
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاء اللہ! ن۔ م۔ راشد اردو ادب کا سرمایہ افتخار ہیں اور ان کی نظمیں نئی نسل میں بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی کہ پچاس سال پہلے اہل ادب میں زبان زد عام تھی۔ پوسٹ کے لیے خراج تحسین قبول کریں۔۔۔۔
ملک کاشف اعوان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کریں۔۔۔۔, پہلے, پوسٹ, پچاس, نئی, نسل, نظمیں, مقبول, ماشاء, افتخار, اللہ, اتنی, ادب, اردو, تھی۔, تحسین, جتنی, خراج, دل, راشد, زبان, زد, سال, سرمایہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger