واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


بہت ہی دور وادیوں سے یہ صدا آئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-11, 09:59 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بہت ہی دور وادیوں سے یہ صدا آئی

بہت ہی دور وادیوں سے یہ صدا آئی

بہت ہی دور وادیوں سے یہ صدا آئی
کہ جب تم پیار کرنا' تو کبھی انکار کے ڈر سے
کسی کی جیت کے ڈر سے' یا اپنی ہار کے ڈر سے
کبھی بھی دل کی آوازوں کو تم دل میں نہیں رکھنا

انہیں ہونٹوں کے زندانوں سے پھر آزاد کر دینا
کہ جو ایسا نہیں کرتا' اسے افسوس ہوتا ہے

اسے پھر زندگی میں ہر لمحہ افسوس رہتا ہے
کہ اس نے زندگی کے بے بہا انمول تحفہ کو
فقط اندیشہ و افکار پر قربان کر ڈالا
کہ اس نے چند برسوں کی فقط تکلیف کے بدلے
زندگی بھر کے پچھتاوے کا یہ عذاب کیوں پالا

کہ جو ایسا نہیں کرتا
وہ پھر تنہائی کے وسیع و بے رحم صحرا میں
محبت کی فقط دو چار بوندوں کو ترستا ہے
زندگی کے کسی بھی موڑ سے جب وہ گذرتا ہے
کسی اپنے سے دل کی بات کرنے کو مچھلتا ہے

وہ جب بیمار ہوتا ہے
کسی ہمدرد' کسی ہمنوا کو یاد کرتا ہے
وہ پھر یہ سوچا کرتا ہے
کوئی ہو جو مجھے' پرہیز کی تاکید کرتا ہو

کوئی ہو جو میری تکلیف میں خود بھی تڑپتا ہو
دوا نہ لوں کبھی جو میں تو پھر ڈانٹا بھی کرتا ہو
کوئی تو ہو . . . . کوئی تو ہو . . جو مجھ سے پیار کرتا ہو.

انہی سوچوں سے گبھرا کر وہ پھر خود ہی سے لڑتا ہے
میں اس بے رحم دنیا میں اکیلے جی بھی سکتا ہوں!!!
مقدر میں ہیں جو لکھے' وہ آنسو پی بھی سکتا ہوں!!!

مگر وہ ہار جاتا ہے .
اور جب وہ ہار جاتا ہے
تو اس کی آنکھ سے چپکے سے اک آنسو لڑھکتا ہے
اسے پچھتانا پڑتا ہے

سو جب تم پیار کرنا تو کھی انکار کے ڈر سے
کسی کی جیت کے ڈر سے' یا اپنی ہار کے ڈر سے
کبھی بھی دل کی آوازوں کو تم دل میں نہیں رکھنا
انہیں ہونٹوں کے زندانوں سے بھر آذاد کر دینا

کہ جو ایسا نہیں کرتا اسے افسوس ہوتا ہے
کہ جو ایسا نہیں کرتا اسے پچھتانا پڑتا ہے
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (10-12-11), فیاض انصاری (17-12-11)
پرانا 10-12-11, 03:33 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئرنگ ہے جناب ۔۔۔۔۔۔گڈ
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (11-12-11)
پرانا 17-12-11, 08:34 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
فیاض انصاری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 160
کمائي: 1,861
شکریہ: 383
73 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب اچھی شئیرنگ۔ ہے۔
فیاض انصاری آن لائن ہے   Reply With Quote
فیاض انصاری کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (27-12-11)
جواب

Tags
color, ہوتا, پیار, لکھے, چند, چار, آنکھ, آئی, آزاد, اپنے, ایسا, انمول, اسے, بہا, بے, تحفہ, جیت, خود, دور, دل, دنیا, زندگی, عذاب, صحرا, صدا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جنگجوئی کا دفاع : وہ شہریوں کو کیوں قتل کرتے ہین ،ریاست پر کیوں حملہ کرتے ہیں A Nawaz Khan پاکستان میں دہشت گردی 4 14-09-11 12:28 PM
سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ گلاب خان خبریں 5 28-08-10 10:49 PM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:08 AM
میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے پانچویں روز بھی جاری خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger