واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


جسم کے گھور اندھیرے سے نہ باہر نکلوں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 11:53 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جسم کے گھور اندھیرے سے نہ باہر نکلوں

جسم کے گھور اندھیرے سے نہ باہر نکلوں

جسم کے گھور اندھیرے سے نہ باہر نکلوں
اس کی خواہش ہے کہ میں اپنا سفر جاری رکھوں

اپنی تنہائی کا یہ حبس مٹانے کے لیے
جی یہ چاہے کہ ترے حسن پہ آوازہ کسوں

تو نے ناحق ہی گرجنے کا تکلف برتا
میں تو بپھرے ہوئے طوفان کا رُخ موڑتا ہوں

عمر بھر جس کے لیے میں نے دعائیں مانگیں
اب اسے‘ کوئی بتاؤ‘ میں برا کیسے کہوں

ہے کوئی؟ خستہ لکیروں کی جو قبریں کھودے
کتنے مضمون ہیں مجھ سوختہ تن میں مدفوں

اب تو حالات سے پتھرانے لگی ہیں آنکھیں
زندگی! اور کہاں تک ترا رستہ دیکھوں

تیری بستی میں تو پتھر کے سجے ہیں اصنام
آدمی کوئی نظر آئے تو کچھ بات کروں

زُلف ہوتا تو کسی دوشِ سکوں پر کھلتا
میں تو وہ زخمِ وفا ہوں کہ مہک بھی نہ سکوں

کتنی آنکھیں مری خواہش پہ جھپٹ پڑتی ہیں
جب بھی اس شخص سے ملنے کی فراغت ڈھونڈوں

کس کو فرصت ہے مجھے ڈھونڈنے نکلے احمد
اپنی ہی چاپ پہ کب تک میں پلٹ کر دیکھوں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, حسن, دعائیں, سفر, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاہور کے 183 سرکاری ٹیوب ویلوں کا پانی زہریلا۔ ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش جاویداسد خبریں 1 07-07-10 06:39 PM
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بینظیر قتل کی رپورٹ پیش کردی وجدان خبریں 0 08-02-08 07:58 AM
بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:20 AM
مریدپور کا پیر خرم شہزاد خرم پطرس بخاری 0 11-07-07 02:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger