| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
جو طورِ سینا سے لوٹ آئے
ہمیںنہ مارو کہ ہم تو وہ ہیں جو طُور سینا سے لوٹ آئے فقط جبینوں پہ داغِ سجدہ کی مُہر لے کر بغیر آیت کے بِن صحیفوں کے لوٹ آئے ہمیں نہ مارو کہ ہم ازل سے وہ بے وطن ہیں کہ جن کی پُشتیں اُٹھا اُٹھا کر سفر کےسامان تھک چُکی ہیں فگار قدموںسے دشت گردی لپٹ گئی ہے وہ دشت گردی کہ جس کا کوئی صلہ نہیں اور ابتدا ہے نہ انتہا ہے عظیم صحرا میںچلتے چلتے قدیم حجت بھٹک چُکی ہے جہاں بگولوں کے دائروں نے ہماری گردش کو تیز رکھا اُنہی نشانوں کے گِرد جن پر قضا کے سائے پڑے ہوئے ہیں وہیں پر رُک کر پڑھا تھا ہم نے وہ اسمِ اعظم جو رفتہ رفتہ بُھلا دیا ہے کبھی جو سینوںپر دم کیے تھے اب اُس کا کوئی اثر نہیںہے حُنوط کر کے سلا دیا ہے جسے، اُٹھے گی وہ روح کیسے زُبان تالو سے لگ گئی ہے کہ خُشک لفظوں نے چھین لی اب وہ تازگی جو ہُنر بھی تھی اور جو شرر بھی کِسے بتائیں کہ یہ ہمارے زبان و دل کا ہی معجزہ ہے ہمیں نہ مارو کہ اب فقط ایک شور باقی ہے جو سماعت کو کھا گیا ہے علی اکبر ناطق
__________________
![]() میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, magenta, ہماری, کیے, کوئی, گئی, پہ, وطن, لگ, لوٹ, لے, معجزہ, اُس, اکبر, ابتدا, اثر, اعظم, بے, دل, دشت, روح, زبان, سفر, شور, صحرا |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سماجی تنظیم کے سربراہ کو سیلاب زدگان کے لئے امدادی دورے کے دوران لوٹ لیا گیا | پاکستانی | خبریں | 0 | 31-08-10 12:03 PM |
| انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ | محمد کاشف حبیب | ویب سائٹس کا جائزہ | 10 | 25-08-10 05:04 AM |
| انعامات اور ایوارڈ کی لوٹ سیل کا ہفتہ | محمدخلیل | خاص آفرز اور اعلانات | 27 | 15-11-09 11:55 PM |
| لوٹ مار کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ، الطاف حسین کا صدر پرویز کو فون | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 02-01-08 08:33 AM |