واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


خواب میں کچھ اور تھا چہرہ تری تصویر کا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 12:26 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خواب میں کچھ اور تھا چہرہ تری تصویر کا

خواب میں کچھ اور تھا چہرہ تری تصویر کا

خواب میں کچھ اور تھا چہرہ تری تصویر کا
مہر برلب تھا مسافت میں بدن تعبیر کا

رنگ لاتا ہے بہرصورت لہو شبیر کا
سلسلہ در سلسلہ پھیلاؤ ہے زنجیر کا

ڈھونڈتا ہے کس گئی رُت کی رمیدہ خواہشیں
جبر کے سکرات میں افتادہ دل تقدیر کا

ایک ہالہ سا ملامت کا بنا رہتا ہے گرد
رُخ دمکتا ہی نہیں شادابیٔ توقیر کا

رات کی گہری سیاہی میں بھی مٹ جاتے ہیں نقش
دھوپ میں بھی رنگ اُڑ جاتا ہے ہر تصویر کا

جا نہیں سکتا کبھی شیشے میں بال آیا ہوا
مٹ نہیں سکتا لکھا انسان کی تقدیر کا

نااُمید آنکھوں کی تاریکی‘ دُعا کس سے کرے
کون ہے‘ کس نے جلانا اب دیا تاثیر کا

زندگی ایسی کئی قربان اس کی ذات پر
ہاتھ آ جائے کوئی نکتہ اگر تفسیر کا

کس کی جنبش کا تسلسل ہے زمیں سے تا اُفق
ہے معطر طاس‘ کس کی نگہتِ تحریر کا

قوتِ شوریدہ سے احمد کھلی چشمِ ہنر
کس تیقن سے ہوا مجرم قدم تاخیر کا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (17-09-10)
جواب

Tags
قدم, انسان, تحریر, تصویر, دُعا, دل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اپنی تصویر کو کسی بھی تصویر میں ایڈ کریں زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 11 03-05-11 08:59 PM
پاک محمڈن ماڈل سکول کی تصویریں خرم شہزاد خرم گپ شپ 3 06-11-08 04:03 PM
عالمی میڈیا پر پابندی،کیا وہ بھی تصویر کا غلط رخ پیش کر رہا تھا،اعتزاز خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:12 AM
وہ میرے پاس تھا اور میری دسترس میں نہ تھا Ashfaq Ahmed شعر و شاعری 0 22-09-07 07:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger