واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


خوشبو کے ساتھ اس کی رفاقت عجیب تھی، ثمینہ راجہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-02-09, 03:21 AM   #1
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 20
کمائي: 432
شکریہ: 0
5 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb خوشبو کے ساتھ اس کی رفاقت عجیب تھی، ثمینہ راجہ

خوشبو کے ساتھ اس کی رفاقت عجیب تھی، ثمینہ راجہ

غزل

خوشبو کے ساتھ اس کی رفاقت عجیب تھی
لمس ہوائے شام کی راحت عجیب تھی

چشم شب فراق میں ٹھہری ہے آج تک
وہ ماہتاب عشق کی ساعت عجیب تھی

آساں نہیں تھا تجھ سے جدائی کا فیصلہ
پر مستقل وصال کی وحشت عجیب تھی

لپٹا ہوا تھا ذہن سے اک کاسنی خیال
اترا تو جان و جسم کی رنگت عجیب تھی

اک شہر آرزو سے کسی دشت غم تلک
دل جا چکا تھا اور یہ ہجرت عجیب تھی

ملنے کی آرزو، نہ بچھڑنے کا کچھ ملال
ہم کو اس آدمی سے محبت عجیب تھی

آنکھیں ستارہ ساز تھیں باتیں کرشمہ ساز
اس یار سادہ رو کی طبیعت عجیب تھی

گزرا تھا ایک بار،ہوائے خزاں کے بعد
اور موجہء وصال کی حدّت عجیب تھی

ششدر تھیں سب ذہانتیں اور گنگ سب جواب
اس بے سوال آنکھ کی وحشت عجیب تھی

اس بار دل کو خوب لگا موت کا خیال
اس بار درد ہجر کی شدّت عجیب تھی
ہادی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-02-09, 03:25 AM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 20
کمائي: 432
شکریہ: 0
5 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: خوشبو کے ساتھ اس کی رفاقت عجیب تھی، ثمینہ راجہ


آساں نہیں تھا تجھ سے جدائی کا فیصلہ
پر مستقل وصال کی وحشت عجیب تھی
ہادی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, موت, محبت, آج, آدمی, جواب, شہر, شام, عشق, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترے غم کو جاں کی تلاش تھی، ترے جاں نثار چلے گئے عبدالقدوس شعر و شاعری 4 19-10-10 08:33 AM
تنہا، سر انجمن کھڑی تھی، ثمینہ راجہ دای شعر و شاعری 0 28-01-09 12:07 AM
بش انتظامیہ کو آخری وقت تک ق لیگ کے جیتنے کی امید تھی، امریکی اخبار عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:43 AM
’نفرت تھی، اس لیے دھماکہ کیا چاچا کمال خبریں 0 05-12-07 10:21 PM
کل چودھویں کی رات تھی، آباد تھا کمرہ ترا پاکستانی مزاحیہ شاعری 4 29-07-07 05:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger