|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دائرہ
ٹافیوں کے ڈبے سے اک دھواں سا نکلے گا اور اگلے ہی لمحے کاغذوں پہ رینگے گا اپنے ٹوٹے جوتوں سے راستوں کو ٹاپے گا اور ایک چمنی میں گول گول گھومے گا دوسرا سرا جس کا بادلوں میں گم ہو گا بادلوں پہ اک ارتھی اک چتا میں سلگے گی اور سحر کی ساوتری اس میں کود جاۓ گی اور چتا کے انگارے آسمان کے تارے بن کےروز چمکیں گے آنچلوں کے ساۓ میں پھر بھی جسم چہکیں گے اک ستارہ ٹوٹے گا اور اگلے ہی لمحے ایک چھوٹا سا بچہ ٹوٹتے ستارے کو پھر سے ایک ٹافی کے ڈبے میں چھپالے گا ٹافیوں کے ڈبے سے اک دھواں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|