|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
دوستو!
دسمبر اداسی کا استعارہ ہے اور اس پر نثر سے زیادہ شاعری میں کہا جاتا رہا ہے. یہاں پر ہم یہی شاعری شیر کریں گے//////////آپ کے پاس بھی کوئی نظم دسمبر پر ہو تو ضرور.................. .................................................. .................................................. ......................... کچھ لمحے نومبر کے ہم نے یوں گزارے ہیں موسم اسکی یادوں کے تصویر میں اتارے ہیں کپکپاتے ہونٹوں سے ڈگمگاتی دھڑکن سے ہم نے اپنے خالق سے بس دعا یہ مانگی ہے اب کی بار دسمبر میں جب بھی بادل اتریں تو بس یہی تمنا ہے نفرتوں کی بارش میں دشمنوں کی سازش میں بس اسی گزارش میں زندگی کو جینے کا اختیار مل جائے اے مرے خدا سب کو اپنا پیار مل جائے!!! .................................................. .... ابھی دسمبر کی ابتدا ہے ابھی ہواؤں کا راج کچھ دن رہے گا فائق ابھی چراغوں کے دن نہیں ہیں ابھی درختوں نے زرد پتوں کے سب لبادے اتارنے ہیں ابھی تو آنکھوں نے خواب نگری میں گھومنا ہے مگر کبھی تو تعبیر کے سنگ اقدس کو چومنا ہے ابھی خزاؤں کی حکمتوں کی حکومتیں ہیں ابھی بہاروں نے صحن گلشن سے دور رہنا ہے اور کچھ دن مگر خزاؤں کا دور کچھ دن،مگر ہواؤں کا دور کچھ دن شہباز فائق .................................................. ......................................... |
|
|
|
| 14 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (21-12-11), skjatala (21-12-11), فیصل ناصر (02-12-10), یاسر عمران مرزا (12-12-10), ڈاکٹرنور (02-12-10), نیلم خان (02-12-10), محمدخلیل (02-12-10), محمدعدنان (02-12-10), مرزا عامر (02-12-10), wajee (02-12-10), رانا امر (02-12-10), شمشاد احمد (03-12-10), عامرشہزاد (02-12-10), عبدالقدوس (02-12-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
اُسے کہنا
دسمبر لوٹ آیا ہے ہوائیں سرد ہیں اور وادیاں بھی دھند میں گم ہیں پہاڑوں نے برف کی شال پھر سے اوڑھ رکھی ہے سبھی رستے تمہاری یاد میں پُرنم سے لگتے ہیں جنہیں شرفِ مسافت تھا وہ سارے کارڈ وہ پرفیوم وہ چھوٹی سی ڈائری وہ ٹیرس وہ چائے جو ہم نے ساتھ میں پی تھی تمہاری یاد دلاتے ہیں تمہیں واپس بلاتے ہیں اسے کہنا کہ دیکھو یوں ستائوں نہ دسمبر لوٹ آیا ہے سنو تم لوٹ آئو نا!
__________________
----------
![]() |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (21-12-11), skjatala (21-12-11), فیصل ناصر (02-12-10), یاسر عمران مرزا (12-12-10), مرزا عامر (02-12-10), رانا امر (02-12-10), عامرشہزاد (02-12-10), عبداللہ آدم (02-12-10) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
دسمبر کی اُداس رت لوٹ آئی ہے
نمی آنکھوں میں لئے اور کہہ رہی ہے مجھ سے کہ تیرے واسطے اب کی بار بھی میرے دامن میں صرف تنہائی ہے!!! |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (21-12-11), skjatala (21-12-11), فیصل ناصر (02-12-10), یاسر عمران مرزا (12-12-10), مرزا عامر (02-12-10), wajee (02-12-10), عامرشہزاد (02-12-10), عبداللہ آدم (02-12-10) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
تیری یادیں دسمبر کی شبوں جیسی
جو آتی ہیں تو جانا بھول جاتی ہیں |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (21-12-11), فیصل ناصر (02-12-10), یاسر عمران مرزا (12-12-10), مرزا عامر (02-12-10), عامرشہزاد (02-12-10), عبداللہ آدم (02-12-10) |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
دسمبر جب بھی لوٹا ہے میرے خاموش کمرے میں
میرے بستر پہ بکھری ہوئی کتابیں بھیگ جاتی ہیں |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (21-12-11), فیصل ناصر (02-12-10), یاسر عمران مرزا (12-12-10), مرزا عامر (02-12-10), عامرشہزاد (02-12-10), عبداللہ آدم (02-12-10) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھا آئیڈیا ہے
کوشش ہو گی کہ کچھ شیئر کروں |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی شاعری ہے میرے میسج میں تھی دسمبر کی شاعری پر کل ڈیلیٹ کر دی
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
رات اُس نے پوچھا تھا
تم کو کیسی لگتی ہے چاندنی دسمبر کی میں نے کہنا چا ہا تھا سال و ماہ کے بارے میں گفتگو کے کیا معنی چاہے کوئی منظر ہو دشت ہو دسمبر ہو جون ہو دسمبر ہو دھڑکنوں کا ہر نغمہ منظروں پہ بھاری ہے ساتھ جب تمہارا ہو دل کو اک سہارا ہو ایسا لگتا ہے جیسے اک نشہ سا طاری ہے لیکن اُس کی قربت میں کچھ نہیں کہا میں نے تکتی رہ گئی مچھ کو چاندنی دسمبر کی |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (21-12-11), عبداللہ آدم (02-12-10) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
ابھی ہجر کا قیام ہے اور دسمبر آن پہنچا ہے
یہ خبر شہر میں عام ہے دسمبر آن پہنچا ہے آنگن میں اُتر آئی ہے مانوس سی خوشبو یادوں کا اژدہام ہے ، دسمبر آن پہنچا ہے خاموشیوں کا راج ہے ،خزاں تاک میں ہے اداسی بھی بہت عام ہے ،دسمبر آن پہنچا ہے تیرے آنے کی امید بھی ہو چکی معدوم نئے برس کا اہتمام ہے ،دسمبر آن پہنچا ہے خُنک رت میں تنہائی بھی چوکھٹ پہ کھڑی ہے جاڑے کی اداس شام ہے ،دسمبر آن پہنچا ہے تم آؤ تو مرے موسموں کی بھی تکمیل ہو جائے نئے رُت تو سرِ بام ہے ، دسمبر آن پہنچا ہے |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
دسمبر کے حوالے سے ابرار الحق کا ایک گانا
بھیگا بھیگا سا یہ دسمبر ہے بھیگی بھیگی سی یہ تنہائی ہے |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دسمبر جب بھی آتا ہے
دسمبر جب بھی آتا ہے وہ پاگل پھر سے بیتے موسموں کو یا د کرتی ہے پرانے کارڈ پڑھتی ہے کہ جس میں اس نے لکھا تھا "میں لو ٹوں گا دسمبر میں" نئےکپڑے پہنتی ہے وہ سارا گھر سجاتی ہے دسمبر کے ہر دن کو وہ گن گن کر ِبتاتی ہے جونہی 15گذرتی ہے وہ کچھ کچھ ٹوٹ جاتی ہے مگر پھربھی پرانے البم کھول کر ماضی کو بلاتی ہے نہیں معلوم یہ اس کو کہ بیتے وقت کی خوشیاں بہت تکلیف دیتی ہیں محض دل کو جلاتی ہیں یونہی دن بیت جا تے ہیں دسمبر لوٹ جا تا ہے مگر وہ خوش فہم لڑکی دوبارہ سے کیلنڈر میں دسمبر کے صفحے کو موڑ کر پھر سے دسمبر کے سحرمیں ڈوب جاتی ہے کہ آخر اس نے لکھا تھا " میں لو ٹوں گا دسمبر میں"
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی) Visit My Blog http://www.homeopathypakistan.blogspot.com |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (21-12-11), skjatala (21-12-11), یاسر عمران مرزا (12-12-10), محمدعدنان (02-12-10), عامرشہزاد (02-12-10) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سنو دسمبر
سنو دسمبر اسے پکارو سنو دسمبر اسے ملادو اسے بلادو اب اس سے پہلے کہ سال گذرے اب اس سے پہلے کہ جان نکلے وہی ستارہ میری لکیروں میں قید کردو اس آخری شب کے آخری پل کوئی بڑا اختتام کر دو یہ زندگی ہی تمام کردو سنودسمبر سنو دسمبر اسے بلادو اسے ملادو |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (21-12-11), skjatala (21-12-11), محمدعدنان (02-12-10), عامرشہزاد (02-12-10), عبداللہ آدم (02-12-10) |
|
|
#14 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
مجھے اک شخص اچھا لگتا ہے
اور اسے دسمبر کاش میں دسمبر ہوتا |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (12-12-10), محمدعدنان (02-12-10) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دسمبر میں اسکی شرارت یاد آئے گی
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوئی, گے, گزارش, پیار, یوں, نظم, مل, آنکھوں, اپنے, ابتدا, بہاروں, بادل, بار, بارش, تمنا, تعبیر, جاتا, خواب, خدا, دور, دعا, زیادہ, شیر, شاعری, صحن |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|