واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


دھوپ اور چھاؤں کا کربِ ذات لکھتا تھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 12:39 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دھوپ اور چھاؤں کا کربِ ذات لکھتا تھا

دھوپ اور چھاؤں کا کربِ ذات لکھتا تھا

دھوپ اور چھاؤں کا کربِ ذات لکھتا تھا
دیدہ ور تھا دوری کو اختلاط لکھتا تھا

زخم زخم گنتا تھا روشنی میں جگنو کی
حرف حرف پلکوں پر سچی بات لکھتا تھا

میں بھی ان خلاؤں میں ایک لحظہ پہلے تک
خواب کا مسافر تھا‘ خواہشات لکھتا تھا

صبحِ جاں کی شبنم ہو‘ دُھوپ ہو بدن کی تم
سچ بتاؤ یہ جملے کس کا ہات لکھتا تھا

برگِ زرد ہونے تک میں ہوا کی تختی پر
منتظر نگاہوں سے التفات لکھتا تھا

پوچھتے ہیں بام و در‘ کون‘ شہر ناپرساں!
آنے والی ہر رُت کو بے ثبات لکھتا تھا

خوب آدمی تھا وہ شہر کی اُداسی پر
خامۂ تبسم سے دن کو رات لکھتا تھا

کتنا اُنس تھا اُس کو میری ذات سے احمد
جو بھی خط وہ لکھتا تھا ’’دل نشاط‘‘ لکھتا تھا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
آدمی, رات, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قصہ اس شخص کا جو درود شریف پڑھتا تھا یاسر عمران مرزا عقیدہ رسالت 13 24-11-11 04:10 PM
عجیب حال یہاں دھوپ کے دیار میں تھا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 05:17 PM
سر پہ تھی کڑی دھوپ بس اتنا ہی نہیں تھا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 05:16 PM
رکھتا ہے مجھے تھام کر۔ ۔ ۔ ۔ عائشہ شعر و شاعری 4 11-01-08 01:37 PM
جہاں سلطان پڑھتا تھا چاچا کمال مزاحیہ شاعری 1 26-12-07 10:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger