واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


دھوپ کو اوڑھ کے سائے سے نکل کر آتے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 12:09 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دھوپ کو اوڑھ کے سائے سے نکل کر آتے

دھوپ کو اوڑھ کے سائے سے نکل کر آتے

دھوپ کو اوڑھ کے سائے سے نکل کر آتے
اپنے قدموں سے مرے گھر کبھی چل کر آتے

ذہن‘ نایافت بشارت کا سمندر ہوتا
حرف تہذیب کی خوشبو میں جو پل کر آتے

اس الاؤ سے مجھے خوف بہت آتا ہے
اجنبی! پیار کے کپڑے تو بدل کر آتے

سہل‘ فردا کے تقاضوں کی مسافت ہوتی
غم دیروز سے باہر جو نکل کر آتے

جانے کس خواب کی تعبیر سے ٹکرائے ہو
اتنے زخمی تو نہ ہوتے جو سنبھل کر آتے

رتجگا اتنا مناتے کہ سحر ہو جاتی
قربِ روئیدہ سے اک پل جو بہل کر آتے

حوصلہ مند ہی احمد یہ ادا رکھتا ہے
سوئے مقتل کبھی مجرم نہیں چل کر آتے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دھوپ کنارے حیدر ڈرامہ 31 31-10-11 03:29 AM
دھوپ کا چاند زارا شعر و شاعری 1 10-02-11 12:38 PM
جناب پوپ و پادری کے نام کھلا خط۔۔1 ALI-OAD اسلام اور مغربی دنیا 1 26-01-11 08:34 PM
پوپ کا فرد واحد کےلئے واویلا قاسم شاہ خبریں 2 22-11-10 10:49 AM
کڑکتی دھوپ محمدعدنان شاعری اور مصوری 3 30-09-07 12:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger