واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


سن لیا ہم نے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-07-09, 08:08 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سن لیا ہم نے

سن لیا ہم نے

سن لیا ہم نے۔۔۔۔۔۔


سن لیا ہم نے فیصلہ۔۔۔۔۔ تیرا
اور سن کر، اداس ہو بیٹھے
ذہن چپ چاپ آنکھ خالی ہے
جیسے ہم کائنات کھو بیٹھے


دھندلے دھندلے سے منظروں میں مگر
چھیڑتی ہیں تجلیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیری
بھولی بسری ہوئی رتوں سے ادھر
ہاد آئیں۔۔۔۔تسلیاں۔۔۔۔۔۔۔۔ تیری


دل یہ کہتا ہے۔۔۔ضبط لازم ہے
ہجر کے دن کی دھوپ ڈھلنے تک
اعتراف شکست کیا کرنا
فیصلے کی گھڑی بدلنے تک


دل یہ کہتا ہے۔۔۔ حوصلہ رکھنا
سنگ رستے سے ہٹ بھی سکتے ہیں
اس سے پہلے کہ آنکھ بجھ جائے
جانے والے پلٹ بھی سکتے ہیں

اب چراغاں کریں ہم اشکوں سے
یا مناظر بجھے بجھے ۔۔۔دیکھیں
اک طرف تو ہے ، اک طرف دل ہے
دل کی مانیں، کہ اب تجھے دیکھیں ؟


خود سے کشمکش سی جاری ہے
راہ میں حائل تیرا غم بھی۔۔۔۔ حائل ہے
چاک در چاک ہے قبائے حواس
بے رفو سوچ، روح گھائل ہے


تجھ کو پایا تو چاک سی لیں گے
غم بھی امرت سمجھ کے پی لیں گے
ورنہ یوں ہے کہ دامن ِ دل میں
چند سانسیں ہیں، گن کے جی لیں گے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger