واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-09-11, 11:11 AM   #1
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

تونے جس وقت یہ انسان بنایا یارب
اس گھڑی مجھ کو تو اک آنکھ نہ بھایا یارب
اس لئے میں نے سر اپنا نہ جھکا یا یارب
لیکن اب پلٹی ہے کچھ ایسی ہی کایا یارب

عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

ابتدءاً تھی بڑی نرم طبیعت اس کی
قلب وجان پاک تھے شفاف تھی طینت اس کی
پھر بتدریج بدلنے لگی خصلت اس کی
اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی

اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشہ کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

بھردیا تونے بھلا کونسا فتنہ اس میں
پکتا رہتا ہے ہمیشہ کوئی لاوہ اس میں
ایک اک سانس ہے اب صورتِ شعلہ اس میں
آگ موجود تھی کیا مجھ سے زیادہ اس میں؟

اپنا آتش کدہ ٔ ذات ہی ٹھنڈا کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

اب تو یہ خوں کے بھی رشتوں سے اکڑ جاتا ہے
باپ سے ' بھائی سے ' بیٹے سے بھی لڑجاتا ہے
جب کبھی طیش میں ہتھے سے اکھڑ جاتا ہے
خود مرے شرکا توازن بھی بگڑ جاتا ہے

اب تو لازم ہے کہ میں خود کو ہی سیدھا کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

مری نظروں میں تو بس مٹی کا مادھوتھا بشر
میں سمجھتا تھا اسے خود سے بہت ہی کمتر
مجھ پہ پہلے نہ کھلے اس کے سیاسی جوہر
کان میرے بھی کترتا ہے یہ لیڈر بن کر

شیطنت چھوڑ کے میں بھی یہی دھندہ کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

اب جھجکتا ہے نہ ڈرتا ہے نہ شرماتا ہے
نت نئی فتنہ گری روز یہ دکھلاتا ہے
اب یہ ظالم مرے بہکاوے میں کب آتا ہے
میں برا سوچتا رہتا ہوں یہ کرجاتا ہے

کیا ابھی اس کی مریدی کا ارادہ کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

اب جگہ کوئی نہیں میرے لئے دھرتی پر
مرے شر سے بھی سِوا ہے یہاں انساں کا شر
اب تو لگتا ہے یہی فیصلہ مجھ کو بہتر
اس سے پہلے کہ پہونچ جائے وہاں سوپر پاور

میں کسی اور ہی سیارے پہ قبضہ کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

ظلم کے دام بچھائے ہیں نرالے اس نے
نت نئے پیچ عقائد میں بھی ڈالے اس نے
کردئے قید اندھیروں میں اجالے اس نے
کام جتنے تھے مرے سارے سنبھالے اس نے

اب تو خود کو میں ہر ایک بوجھ سے ہلکا کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

استقامت تھی کبھی اس کی مصیبت مجھ کو
اپنے ڈھپ پر اسے لانا تھا قیامت مجھ کو
کرنی پڑتی تھی بہت اس پہ مشقت مجھ کو
اب یہ عالم ہے کہ دن رات ہے فرصت مجھ کو

اب کہیں گوشہ نشینی میں گذارہ کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

مست تھا میں ترے انساں کی حقارت کرکے
خود پہ نازاں تھا بہت تجھ سے بغاوت کرکے
کیا ملا مجھ کو مگر ایسی حماقت کرکے
کیا یہ ممکن ہے کہ پھر تری اطاعت کرکے

اپنے کھوئے ہوئے رتبہ کی تمنا کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انساں کو سجدہ کرلوں

سید طالب خوندمیری
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-09-11), پاکستانی (26-09-11), محمد یاسرعلی (20-09-11), مرزا عامر (20-09-11), احمد نذیر (20-09-11), حیدر (20-09-11), حیدر Rehan (20-09-11), رضی (20-09-11)
پرانا 20-09-11, 12:56 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ وقت گزر گیا ۔ اب تو آتش میں جلنے کا وقت قریب ہے ۔ خود بھی خوار ہوا اور اپنے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بھی خوار کیا
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (20-09-11), احمد نذیر (20-09-11), حیدر (20-09-11), حیدر Rehan (20-09-11), رضی (20-09-11)
پرانا 20-09-11, 01:08 PM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
کرنی پڑتی تھی بہت اس پہ مشقت مجھ کو
اب یہ عالم ہے کہ دن رات ہے فرصت مجھ کو
ظاہری بات ہے جب استاد دل سے محنت کرے تو پھر اسے آرام سے بیٹھ کے اس محنت کا پھل کھانا پڑتا ہے


اقتباس:
اب یہ ظالم مرے بہکاوے میں کب آتا ہے
میں برا سوچتا رہتا ہوں یہ کرجاتا ہے
اور ایک دن وہ آتا ہے جب چیلا استاد سے بھی آگے نکل جاتا ہے اور یہ چیلے کی محنت کا پھل ہوتا ہے


اقتباس:
مجھ پہ پہلے نہ کھلے اس کے سیاسی جوہر
کان میرے بھی کترتا ہے یہ لیڈر بن کر
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-09-11), احمد نذیر (20-09-11), حیدر (20-09-11), حیدر Rehan (20-09-11), رضی (20-09-11)
پرانا 20-09-11, 03:46 PM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آج
اگر شیطان "انسان" کو سجدہ کرنا چاہے جو کہ ابھی تک نہی کیا ۔۔۔ تو کیا وہ سجدہ کرسکتا ہے ؟
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (20-09-11)
جواب

Tags
impact, فیصلہ, کوئی, پہ, پہلے, پاک, وقت, قید, چھوڑ, نئی, ممکن, آنکھ, آتا, انسان, بھائی, بس, تمنا, تری, جائے, خود, رات, سیارے, ظالم, عقائد, عالم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں اس حصار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں سیفی خان شعر و شاعری 5 13-08-11 05:30 AM
میں سوچتا ہوں بیٹھ کے بغور ان دنوں جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 4 09-06-10 06:22 PM
ابلیس : سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں ! فاروق سرورخان اپکے کالم 5 19-11-09 09:20 AM
سوکھے ہوئے لبوں کی صدا کا اسیر ہوں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 11:59 AM
مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک پاکستانی خبریں 0 16-09-07 01:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger