| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
شمارِ گردش لیل و نہار کرتے ہُوئے
گُزر چلی ہے ترا انتظار کرتے ہُوئے خُدا گواہ ، وہ آسُودگی نہیں پائی تمہارے بعد کسی سے بھی پیار کرتے ہوئے تمام اہلِ سَفر ایک سے نہیں ہوتے کُھلا یہ وقت کے دریا کو پار کرتے ہوئے عجب نہیں کبھی گُزرے ترے خیال کی رَو مِرے گمان کے طائر شکار کرتے ہُوئے کہیں چُھپائے مرے سامنے کے سب منظر مجھے ، مجھی پہ کبھی آشکار کرتے ہُوئے کِسے خبر ہے کہ اہلِ چمن پہ کیا گزری ! خزاں کی شام کو صبحِ بہار کرتے ہُوئے ہَوس کی اور لُغت ہے ‘ وفا کی اورزباں یہ راز ہم پہ کُھلا ، انتظار کرتے ہُوئے عجیب شے ہے محبت کہ شاد رہتی ہے تباہ ہوتے ہوئے اور غبار کرتے ہُوئے ہمارے بس میں کوئی فیصلہ تھا کب امجد ! جُنوں کے چُنتے ، وفا اختیار کرتے ہُوئے
__________________
![]() میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, فیصلہ, ہوتے, کوئی, کرتے, گمان, پہ, پیار, وفا, وقت, چلی, محبت, انتظار, امجد, بہار, بس, ترا, خیال, خبر, دریا, راز, سامنے, شکار, شام, غبار |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|