واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


شمع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-10-07, 08:48 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شمع

شمع

شمع


بزم جہاں ميں ميں بھي ہوں اے شمع! دردمند
فرياد در گرہ صفت دانہ سپند
دي عشق نے حرارت سوز دروں تجھے
اور گل فروش اشک شفق گوں کيا مجھے
ہو شمع بزم عيش کہ شمع مزار تو
ہر حال اشک غم سے رہي ہمکنار تو
يک بيں تري نظر صفت عاشقان راز
ميري نگاہ مايہ آشوب امتياز
کعبے ميں ، بت کدے ميں ہے يکساں تري ضيا
ميں امتياز دير و حرم ميں پھنسا ہوا
ہے شان آہ کي ترے دود سياہ ميں
پوشيدہ کوئي دل ہے تري جلوہ گاہ ميں؟
جلتي ہے تو کہ برق تجلي سے دور ہے
بے درد تيرے سوز کو سمجھے کہ نور ہے
تو جل رہي ہے اور تجھے کچھ خبر نہيں
بينا ہے اور سوز دروں پر نظر نہيں
ميں جوش اضطراب سے سيماب وار بھي
آگاہ اضطراب دل بے قرار بھي
تھا يہ بھي کوئي ناز کسي بے نياز کا
احساس دے ديا مجھے اپنے گداز کا
يہ آگہي مري مجھے رکھتي ہے بے قرار
خوابيدہ اس شرر ميں ہيں آتش کدے ہزار
يہ امتياز رفعت و پستي اسي سے ہے
گل ميں مہک ، شراب ميں مستي اسي سے ہے
بستان و بلبل و گل و بو ہے يہ آگہي
اصل کشاکش من و تو ہے يہ آگہي
صبح ازل جو حسن ہوا دلستان عشق
آواز 'کن' ہوئي تپش آموز جان عشق
يہ حکم تھا کہ گلشن 'کن' کي بہار ديکھ
ايک آنکھ لے کے خواب پريشاں ہزار ديکھ
مجھ سے خبر نہ پوچھ حجاب وجود کي
شام فراق صبح تھي ميري نمود کي
وہ دن گئے کہ قيد سے ميں آشنا نہ تھا
زيب درخت طور مرا آشيانہ تھا
قيدي ہوں اور قفس کو چمن جانتا ہوں ميں
غربت کے غم کدے کو وطن جانتا ہوں ميں
ياد دطن فسردگي بے سبب بني
شوق نظر کبھي ، کبھي ذوق طلب بني
اے شمع! انتہائے فريب خيال ديکھ
مسجود ساکنان فلک کا مآل ديکھ
مضموں فراق کا ہوں ، ثريا نشاں ہوں ميں
آہنگ طبع ناظم کون و مکاں ہوں ميں
باندھا مجھے جو اس نے تو چاہي مري نمود
تحرير کر ديا سر ديوان ہست و بود
گوہر کو مشت خاک ميں رہنا پسند ہے
بندش اگرچہ سست ہے ، مضموں بلند ہے
چشم غلط نگر کا يہ سارا قصور ہے
عالم ظہور جلوہ ذوق شعور ہے
يہ سلسلہ زمان و مکاں کا ، کمند ہے
طوق گلوئے حسن تماشا پسند ہے
منزل کا اشتياق ہے ، گم کردہ راہ ہوں
اے شمع ! ميں اسير فريب نگاہ ہوں
صياد آپ ، حلقہ دام ستم بھي آپ
بام حرم بھي ، طائر بام حرم بھي آپ!
ميں حسن ہوں کہ عشق سراپا گداز ہوں
کھلتا نہيں کہ ناز ہوں ميں يا نياز ہوں
ہاں ، آشنائے لب ہو نہ راز کہن کہيں
پھر چھڑ نہ جائے قصہ دار و رسن کہيں
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-10-07, 09:14 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,192
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: شمع

واہ بہت اچھے خرم بھائی
بہت اچھی شاعری ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-10-07, 01:18 PM   #3
Senior Member
 
عائشہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 500
کمائي: 2,425
شکریہ: 10
154 مراسلہ میں 254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: شمع

بہت اعلیٰ انتخاب ہے۔ ۔ ۔بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
عائشہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-10-07, 01:31 PM   #4
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: شمع

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
واہ بہت اچھے خرم بھائی
بہت اچھی شاعری ہے
شکریہ جناب عدنان بھای
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-10-07, 01:31 PM   #5
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: شمع

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عائشہ مراسلہ دیکھیں
بہت اعلیٰ انتخاب ہے۔ ۔ ۔بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
شکریہ عائشہ آپ کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-12-10, 04:03 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-12-10, 07:07 AM   #7
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,426
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے -----
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, قصہ, نظر, اچھی, اچھے, اعلیٰ, بھائی, بلبل, جواب, حکم, حال, حسن, خبر, خرم, دل, شکریہ۔, شئیرنگ, شاعری, عدنان, عشق, غم, صفت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger