واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


شہر کے محتاط موسم سے خبر آئی تو ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 12:29 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شہر کے محتاط موسم سے خبر آئی تو ہے

شہر کے محتاط موسم سے خبر آئی تو ہے

شہر کے محتاط موسم سے خبر آئی تو ہے
رقص میں ضد پر نشاطِ معتبر آئی تو ہے

شکر ہے توڑا تو قفلِ خامشی اک مرد نے
مدتوں میں جرأتِ عرضِ ہنر آئی تو ہے

گھپ اندھیرے میں تبسم کا دیا روشن کریں
زندہ رہنے کی یہ اک صورت نظر آئی تو ہے

قربتوں کے سرد ہاتھوں میں لیے خفگی کے پھول
دوستی نظارگی کے بام پر آئی تو ہے

ہم یہ سمجھے تھے کہ آنکھیں زرد ہو جائیں گی اب
فصلِ گل صحن چمن میں لوٹ کر آئی تو ہے

دُکھ تو ہم نے سہہ لیے اب دیکھئے آگے ہو کیا
انقلاب صبحِ نو کی رہگذر آئی تو ہے

ہے خجل قد سہی اخلاص کی تضحیک پر
آبرومندی کی اب اُمید بر آئی تو ہے

بے سبب جس نے قبیلے میں کیا رُسوا مجھے
اُس کے چہرے پر تھکن کی دوپہر آئی تو ہے

آؤ احمد بڑھ کے لیں تکریم سے اُس کے قدم
تم سے ملنے اِک غزالِ وقت گھر آئی تو ہے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, خبر, شہر, صحن


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے ۔۔۔۔۔۔ احمدنواز شعر و شاعری 29 11-02-11 10:08 PM
کوئی موسم تو ایسا ہو سیپ میری ڈائری 1 26-01-11 12:53 AM
یہ تو کیا سب پہ بھروسہ نہیں کیا The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:08 AM
! کچھ تو ترے موسم۔۔! شکیل شاعری اور مصوری 7 11-08-07 12:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger