واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


غمِ الفت مرے چہرے سے عیاں کیوں نہ ہوا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 01:19 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default غمِ الفت مرے چہرے سے عیاں کیوں نہ ہوا

غمِ الفت مرے چہرے سے عیاں کیوں نہ ہوا

غمِ الفت مرے چہرے سے عیاں کیوں نہ ہوا
آگ جب دل میں سلگتی تھی، دھواں کیوں نہ ہوا
سیلِ غم رکتا نہیں ضبط کی دیواروں سے
جوشِ گریہ تھا تو میں گریہ کناں کیوں نہ ہوا
کہتے ہیں حسن خد و خال کا پابند نہیں
ہر حسیں شے پہ مجھے تیرا گماں کیوں نہ ہوا
دشت بھی اس کے مکیں، شہر بھی اس سے آباد
تو جہاں آن بسے، دل وہ مکاں کیوں نہ ہوا
۔۔ق۔۔۔
تو وہی ہے جو مرے دل میں چھپا بیٹھا ہے
اک یہی راز کبھی مجھ پہ عیاں کیوں نہ ہوا
یہ سمجھتے ہوۓ مقصودِ نظر ہے تو ہی
میں ترے حسن کی جانب نگراں کیوں نہ ہوا
اس سے پہلے کہ ترے لمس کی خوشبو کھو جاۓ
تجھ کو پا لینے کا ارمان جواں کیوں نہ ہوا
تپتے صحرا تو مری منزلِ مقصود نہ تھے
میں کہیں ہم سفرِ ابرِ رواں کیوں نہ ہوا
اجنبی پر تو یہاں لطف سوا ہوتا ہے
میں بھی اس شہر میں بے نام و نشاں کیوں نہ ہوا
نارسائی تھی مرے شوق کا حاصل تو شکیبؔ
حائلِ راہ کوئی سنگِ گراں کیوں نہ ہوا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, حسن, دل, شہر, صحرا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لڑکیوں کے انتخاب کا شرعی معیار سیپ خاندانی زندگی 1 20-02-11 06:18 PM
لاہور کی عید پر حالت ،لاہوریوں کی زبانی فرحان دانش گپ شپ 4 30-11-09 10:38 PM
کیوں نہ عید سہ ماہی ہوتے بزم خیال شعر و شاعری 13 28-11-09 11:20 PM
کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی فٹنس حاصل کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے‘ لاسن عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 10:59 AM
عید کی آمد اور لڑکیوں کی تیاریاں!!!! سعدی پنجابی چوپال 9 06-10-07 02:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger