واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


فیض احمد فیض کی شاعری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-06-07, 10:23 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فیض احمد فیض کی شاعری

فیض احمد فیض کی شاعری

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

ویراں ہےمیکدہ خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

اِک فرصتِ گناہ ملی،وہ بھی چار دن
دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے

بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار کے




گلوں‌میں‌رنگ بھرے بادِ نوبہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

جو ہم پہ گذری سو گذری مگر شبِ ہجراں
ہمارے اشک تیری عاقبت سنوار چلے

قفس اداس ہے یارو کوئی صبا سے کہو
کہیں سے بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے

چلا جو تیرِ نظر بے ہدف تو کیا حاصل
مزہ تو جب ہے کہ سینے کے آر پار چلے

مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں‌
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے




خدا وہ وقت نہ لائے کہ سوگوار ہو تو

سکوں کی نیند تجھے بھی حرام ہوجائے
تری مسرتِ پیہم تمام ہو جائے
تری حیات تجھے تلخ جام ہوجائے

غموں سے آئینہء دل گداز ہو تیرا

ہجومِ یاس سے بے تاب ہوکے رہ جائے
وفورِ درد سے سیماب ہو کے رہ جائے
ترا شباب فقط خواب ہو کے رہ جائے

غرورِ حسن سراپا نیاز ہو تیرا

طویل راتوں میں تو بھی قرار کو ترسے
تری نگاہ کسی غمگسار کو ترسے
خزاں رسیدہ تمنا بہار کو ترسے

کوئی جبیں نہ ترے سنتِ آستاں پہ جھکے

کہ جنسِ عز و عقیدت سے تجھ کو شاد کرے
فریبِ وعدہء فردا پہ اعتماد کرے
خدا وہ وقت نہ لائے کہ تجھ کو یاد کرے

وہ دل کہ تیرے لئے بےقرار اب بھی ہے
وہ آنکھ جس کو ترے انتظار اب بھی ہے

(فیض احمد فیض)



عشق مِنت کشِ قرار نہیں
حُسن مجبورِ انتظار نہیں

تیری رنجش کی انتہا معلوم
حسرتوں کا مری شمار نہیں

اپنی نظریں بکھیر دے ساقی
مَے بہ اندازہء خمار نہیں

زیرِ لب ہے ابھی تبسمِ دوست
منتشر جلوہ ء بہار نہیں

اپنی تکمیل کر رہا ہوں‌میں
ورنہ تجھ سے تو مجھکو پیار نہیں

چارہء انتظار کون کرے
تیری نفرت بھی اُستوار نہیں

فیض زندہ رہیں، وہ ہیں تو سہی
کیا ہوا گر وفا شعار نہیں


ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گذرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

اسبابِ غمِ عشق بہم کرتے رہیں گے
ویرانیء دوراں پہ کرم کرتے رہیں گے

ہاں تلخیء ایام ابھی اور بڑھے گی
ہاں اہلِ ستم، مشقِ ستم کرتے رہیں گے

منظور یہ تلخی، یہ ستم ہم کو گوارا
دم ہے تو مُداوائے الم کرتے رہیں گے

مئےخانہ سلامت ہے تو ہم سرخیء مے سے
تزئیںِ دروبامِ حرم کرتے رہیں گے

باقی ہے لہو دل میں‌تو ہر اشک سےپیدا
رنگِ لب و رخسارِ صنم کرتے رہیں گے

اک طرزِ تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک
اک عرضِ تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے

(فیض)


دشتِ تنہائی میں اے جانِ جہاں لرزاں ہے
تیری آواز کے سائے تیرے ہونٹوں کے سراب

دشتِ تنہائی میں دوُری کے خسں و خا ک تلے
کھلِ رہے ہیں تیرے پہلو کے سمن اور گلاب

اٹھ رہی کہیں قربت سے تیری سانس کی آنچ
اپنی خوشبو میں سلگتے ہوئے مدھم ، مدھم

دور افق پار چمکتی ہوئی قطرہ قطرہ
کھل رہی ہے تیری دل دار نظر کی شبنم

اس قدر پیار سے اے جانِ جہاں رکھا ہے
دل کے رخسار پہ اس وقت تیری یاد نے ہاتھ

یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن آبھی گئی وصل کی رات!




نہ گنواؤ ناوک نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لٹا دیا

میرے چارہ گر کو نوید ہو، صفِ دشمناں کو خبر کرو
وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر،وہ حساب آج چکا دیا

کرو کج جبیں پہ سرِِ کفن ،میرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
کہ غرورِ عشق کا بانکپن پسِ مرگ ہم نے بھلا دیا

ادھر ایک حرف کہ کشتنی، یہاں لاکھ عذر تھا گفتنی
جو کہا تو سنُ کے اڑا دیا،جو لکھا تو پڑھ کے مٹا دیا

جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم،جو چلے تو جاں سے گذر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یاد گار بنا دیا

(فیض احمد فیض)




پھر حریفِ بہار ہو بیٹھے
جانے کس کس کو آج رو بیٹھے

تھی، مگر اتنی رائگاں بھی نہ تھی
آج کچھ زندگی سے کھو بیٹھے

تیرے در تک پہنچ کے لوٹ آئے
عشق کی آبرُو ڈبو بیٹھے

ساری دنیا سے دور ہو جائے
جو ذرا تیرے پاس ہو بیٹھے

نہ گئی تیرے بے رُخی نہ گئی
ہم تری آرزو بھی کھو بیٹھے

فیض ہوتا رہے جو ہونا ہے
شعر لکھتے رہا کرو بیٹھے

(فیض)




تیرگی ہی کہ اُمنڈتی ہی چلی آتی ہے
شب کی رگ رگ سے لہو پھوٹ رہا ہو جیسے

چل رہی ہے کچھ اس انداز سے نبضِ ہستی
دونوں عالم کا نشہ ٹوٹ رہا ہو جیسے

رات کا گرم لہو اور بھی بہہ جانے دو
یہ تاریکی تو ہے غازہ رخسارِ سحر

صبح ہونے ہی کو ہے اے دلِ بیتاب ٹھر
ابھی زنجیر چھنکی ہے پسِ پردہ ساز

لغزشِ پا میں ہے پابندی آداب ابھی
اپنے دیوانوں کو دیوانہ تو بن لینے دو

جلد یہ سطوتِ اسباب بھی اٹھ جا ئے گی
یہ گر انباری ِآداب بھی اٹھ جائے گی
خواہ زنجیر چھنکتی ہی ،چھنکتی ہی رہے!




تیرے غم کو جاں کی تلاش تھی تیرے جاں نثار چلے گئے
تیری راہ میں کرتے تھے سر طلب، سرِ راہ گزار چلے گئے

تیری کج ادائی سے ہار کے شبِ انتظار چلی گئی
میرے ضبطِ حال سے روٹھ کر میرے غم گسار چلے گئے

نہ سوالِ وصل، نہ عرضِ غم، نہ حکائیتں نہ شکا یتیں
تیرے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے

نہ رہا جنونِ وفا، یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
جنھیں جرمِ عشق پہ ناز تھا وہ گناہ گار چلے گئے

یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سرِ رہ سیاہی لکھی گئی
یہی داغ تھے جو سجا کے ہم سرَِ بزم ِ یار چلے گئے!


(فیض احمد فیض)
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-06-07, 06:17 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
شہبازبٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 32
مراسلات: 7
کمائي: 156
شکریہ: 0
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
شہبازبٹ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فیض احمد فیض کی شاعری

فیض صاحب کی تو کیا ہی بات ہے۔ مگر آپ کے انتخاب کو بھی داد تحسین دینے کی ضرورت ہے۔

سدا آباد و شاد رہو۔
شہبازبٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-07, 12:24 AM   #3
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فیض احمد فیض کی شاعری

اچھا اضافہ ہے اور بہت ہی اچھا انتحاب ہے
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-07, 10:16 AM   #4
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فیض احمد فیض کی شاعری

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شہبازبٹ
فیض صاحب کی تو کیا ہی بات ہے۔ مگر آپ کے انتخاب کو بھی داد تحسین دینے کی ضرورت ہے۔

سدا آباد و شاد رہو۔
آپ کی زرا نوازی ہے جناب
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-07, 10:18 AM   #5
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فیض احمد فیض کی شاعری

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیر
اچھا اضافہ ہے اور بہت ہی اچھا انتحاب ہے
شکریہ جناب
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-07, 02:16 PM   #6
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فیض احمد فیض کی شاعری

بہت اچھے جناب
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-07, 03:39 PM   #7
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فیض احمد فیض کی شاعری

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان
بہت اچھے جناب
شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-06-07, 08:50 PM   #8
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 46
کمائي: 277
شکریہ: 7
10 مراسلہ میں 11 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فیض احمد فیض کی شاعری

واہ جی واہ
اعجاز عباسی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-06-07, 10:36 AM   #9
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فیض احمد فیض کی شاعری

شکریہ جناب
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وفا, قدم, نفرت, نیند, نثار, نظر, محبت, معلوم, آج, تلاش, جواب, جام, حال, حسن, خبر, خدا, دوست, زندگی, شاعری, عہد, عالم, غم, صنم, صبا, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger