واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


لاکھ ناکام سہی میں تو ہوں نازاں پھر بھی(محمد زکی کیفی)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-02-11, 06:26 PM   #1
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default لاکھ ناکام سہی میں تو ہوں نازاں پھر بھی(محمد زکی کیفی)

لاکھ ناکام سہی میں تو ہوں نازاں پھر بھی(محمد زکی کیفی)

لاکھ ناکام سہی میں تو ہوں نازاں پھر بھی
ہر مسرت پہ ہے بھاری غمِ جاناں پھر بھی

لاکھ ناکام سہی میں تو ہوں نازاں پھر بھی
ہر مسرت پہ ہے بھاری غمِ جاناں پھر بھی
عمر بھر دھونڈتے رہنا ہے ہمیں تو اس کو
اس کے ملنے کا نہ ہو کوئی بھی امکاں پھر بھی
مانتا ہوں کہ مجھے ضبطِ فغاں کرنا ہے
جانتا ہوں کہ نہیں کام یہ آساں پھر بھی
جب بہاروں کا نشاں بھی نہ خزاں نے چھوڑا
میری آنکھوں میں رہا رنگِ بہاراں پھر بھی
عشق پابند وفا ساری جفائیں سر کر
اپنے معیار وفا سے ہے پشیماں پھر بھی
ہم نے الٹے تو بہت کون و مکاں کے پردے
ہاتھ آیا نہ ترا گوشۂ داماں پھر ھی
مجھ کو معلوم تھا ظلمت کا فسوں طاری ہے
میری پلکوں نے کیا جشنِ چراغان پھر بھی
عمر بھر ہم نے کہے حسن کے قصے لیکن
تشنۂ لفظ رہے سیکڑوں عنواں پھر بھی
ہم نے توبہ کے بہت خود پہ بٹھائے پہرے
کر گئی کام مگر فطرتِ انساں پھر ھی
ہم سفر کوئی نہیں راہ وفا میں لیکن
دل یہ کہتا ہے کہ ساتھ نگہباں پھر بھی
سختیاں جھیل چکے مشقِ ستم بھی دیکھی
کھیل ہے اپنی نظر مین غمِِ دوراں پھر بھی
ہم کو دیوانہ کہا سارے جہاں نے لیکن
ہم ہی نکلے غمِ جاناں کے نگہباں پھر بھی
دل ترے غم کے عوض عشرتِ دنیا چاہے
لاکھ نادان ہو اتنا نہیں ناداں پھر ھی
دل کو مانوس خزاں سے نہ کہیں کرلینا
آخر آئے گی یہاں فصلِ بہاراں پھر ھی
میں اٹھاتا ہی رہا جرم وخطا کے طوفاں
اُس پہ چھائی ہی رہی رحمتِ یزداں پھر بھی
راحتیں لاکھ میسر ہوں قفس میں کیفی
دل کو ڈستا ہی رہے گا غمِ زنداں پھر بھی
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوئی, گئی, پہ, وفا, نظر, ملنے, محمد, معلوم, آیا, اتنا, بہاروں, توبہ, جہاں, جرم, حسن, خود, دیوانہ, دنیا, راہ, سفر, ساری, عشق, عشرتِ, غمِ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تم ہو تو میں بھی ہوں ---- ریحانہ قمر محمدعدنان شعر و شاعری 23 04-09-11 03:45 AM
میں اپنا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں عدنان دانی گپ شپ 5 03-03-11 01:01 PM
میں بھی تو ہوں ام طلحہ گپ شپ 8 16-11-08 10:20 AM
میں جانتا ہوں کہ تم نہ آئو گے پھر بھی کچھ انتظار سا ہے Shani شعر و شاعری 1 07-11-08 08:05 PM
حواس میں تو نہ تھے پھر بھی کیا نہ کر آئے جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 14-06-08 01:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger