واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


مجھے کوئی شام اُدھار دو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-01-12, 03:20 AM   #1
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,206
کمائي: 23,649
شکریہ: 3,773
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مجھے کوئی شام اُدھار دو

مجھے کوئی شام اُدھار دو

تُمہیں جَب کَبھی ملیں فُرصتیں، میرے دِل سے بوجھ اُتار دو
میں بہت دِنوں سے اُداس ہوں، مجھے کوئی شام اُدھار دو

مُجھے اپنے رُوپ کی دھُوپ دو، کہ چمک سکیں میرے خال و خد
مُجھے اپنے رنگ میں رنگ دو، میرے سارے زنگ اُتار دو

کسی اور کو میرے حال سے نہ غرض ہے کوئی نہ واسطہ
میں بِکھر گیا ہوں سمیٹ لو، میں بِگڑ گیا ہوں سنوار دو

میری وحشتوں کو بڑھادیا ہے جُدائیوں کے عذاب نے
میرے دِل پہ ہاتھ رکھو ذرا، میری دھڑکنوں کو قرار دو

تمہیں صبح کیسی لگی کہو، میری خواہشوں کے دیار کی
جو بھلی لگی تو یہیں رہو، اِسے چاہتوں سے نِکھار دو

وہاں گھر میں کون ہے منتظر، کہ ہو فِکر دیر سویر کی
بڑی مختصر سی یہ رات ہے اِسی چاندنی میں گُزار دو

کوئی بات کرنی ہے چاند سے، کسی شاخسار کی اوٹ میں
مُجھے راستے میں یہیں کہیں کسی کنجِ گل میں اُتار دو

اعتبار ساجد

Last edited by Miss Khan; 29-01-12 at 03:23 AM.
Miss Khan آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
compaq (29-01-12), نبیل خان (29-01-12), مرزا عامر (29-01-12), بنت حوا (29-01-12)
پرانا 29-01-12, 05:39 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,139
کمائي: 12,572
شکریہ: 3,450
702 مراسلہ میں 1,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کسی اور کو میرے حال سے نہ غرض ہے کوئی نہ واسطہ
میں بِکھر گیا ہوں سمیٹ لو، میں بِگڑ گیا ہوں سنوار دو
بہت خوب
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بنت حوا کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (31-01-12), نبیل خان (29-01-12)
پرانا 29-01-12, 07:04 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری وحشتوں کو بڑھادیا ہے جُدائیوں کے عذاب نے
میرے دِل پہ ہاتھ رکھو ذرا، میری دھڑکنوں کو قرار دو
بہت خوب جناب ۔ ۔ ۔ اچھا انتخاب ہے
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
Miss Khan (31-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger