|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
محبت اوس کی صورت
پیاسی پنکھڑی کے ہونٹ کو سیراب کرتی ہے گلوں کی آستینوں میں انوکھے رنگ بھرتی ہے سحر کے جھٹپٹے میں گنگناتی، مسکراتی جگمگاتی ہے محبت کے دنوں میں دشت بھی محسوس ہوتا ہے کسی فردوس کی صورت محبت اوس کی صورت محبت ابر کی صورت دلوں کی سر زمیں پہ گھر کے آتی ہے اور برستی ہے چمن کا ذرہ زرہ جھومتا ہے مسکراتا ہے ازل کی بے نمو مٹی میں سبزہ سر اُٹھاتا ہے محبت اُن کو بھی آباد اور شاداب کرتی ہے جو دل ہیں قبر کی صورت محبت ابر کی صورت محبت آگ کی صورت بجھے سینوں میں جلتی ہے تودل بیدار ہوتے ہیں محبت کی تپش میں کچھ عجب اسرار ہوتے ہیں کہ جتنا یہ بھڑکتی ہے عروسِ جاں مہکتی ہے دلوں کے ساحلوں پہ جمع ہوتی اور بکھرتی ہے محبت جھاگ کی صورت محبت آگ کی صورت محبت خواب کی صورت نگاہوں میں اُترتی ہے کسی مہتاب کی صورت ستارے آرزو کے اس طرح سے جگمگاتے ہیں کہ پہچانی نہیں جاتی دلِ بے تاب کی صورت محبت کے شجر پرخواب کے پنچھی اُترتے ہیں تو شاخیں جاگ اُٹھتی ہیں تھکے ہارے ستارے جب زمیں سے بات کرتے ہیں تو کب کی منتظر آنکھوں میں شمعیں جاگ اُٹھتی ہیں محبت ان میں جلتی ہے چراغِ آب کی صورت محبت خواب کی صورت
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| size, ہوتی, ہوتے, ہوتا, فردوس, کرتے, گھر, پہ, مٹی, محبت, آگ, آنکھوں, آباد, آتی, آرزو, اُن, ابر, بے, جاتی, جتنا, خواب, دشت, رنگ, طرح, عجب |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|