واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


مسجد ِ بادشاہی تلے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-03-10, 09:29 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مسجد ِ بادشاہی تلے

مسجد ِ بادشاہی تلے

[SIZE="4"]شعر و شاعری کے شائق دوستو ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
یومِ پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے اپنی تُک بندی آپ کی نذر ۔۔۔۔۔

مسجد ِ بادشاہی تلے
مسجدِ بادشاہی کے سر بہ فلک ایستادہ منارو !
سنو !
اپنے سائے تلے
تم نے دیکھا ہے اک لمحہ ِ کُن فکاں
تم نے دیکھا ہے تاریخ کا معجزہ
تم نے دیکھا ہے اک سیلِ خلقِ رواں
تم نے دیکھا اُنہیں ۔۔۔۔۔
تلخیِ زیست تھی جن کے رُخ سے عیاں
اور وہ ، جن کے دامانِ صد چاک میں
کچھ نہیں تھا بجز تحفہِ نقدِ جاں
مسجدِ بادشاہی کے سر بہ فلک ایستادہ منارو !
سنو !
پھر بھی آئے تھے وہ
اک حسیں خواب مَن میں بسائے ہوئے
اپنی پلکوں پہ اُمید کے ان گنت
ننھے ننھے سے دیپک جلائے ہوئے

مسجدِ بادشاہی کے سر بہ فلک ایستادہ منارو !
سنو !
تم نے دیکھا ہے اُس جیشِ پُر عزم کا
قائدِ کارواں ۔۔۔۔۔۔
ایک برقِ تپاں ۔۔۔۔۔۔ ایک شعلہ بجاں
اک تنِ ناتواں ۔۔۔۔۔۔ ایک عزمِ جواں
تم نے دیکھا اُسے ۔۔۔۔۔
اتحاد و یقیں کا فسوں پھونکتے
نعرہ ِ عملِ پیہم لگاتے ہوئے
بطنَ شب کی سیاہ ظلمتوں سے نیا
ایک خورشیدِ تاباں اُ گاتے ہوئے

مسجدِ بادشاہی کے سر بہ فلک ایستادہ منارو!
سنو !
تم نے دیکھا پھر اک منفرد المیہ ۔۔۔۔
تم نے دیکھا ہے وہ دورِ ظلمات جب
پاس آتی ہوئی منزلیں کھو گئیں
قسمتیں سو گئیں
اور حیران پتھرائی آنکھوں سے تم
دیکھتے ہی رہے
دیکھتے ہی رہے
آرزوں کا گلشن اُجڑتے ہوئے
خواب سارے دھواں بن کے اڑتے ہوئے
راہبر راہزنوں میں بدلتے ہوئے
اُن کے بے رحم ہاتھوں وہ لُٹتے ہوئے
جن کی پونجی تھی بس
اک متاعِ یقیں

مسجدِ بادشاہی کے سر بہ فلک ایستادہ منارو !
سنو !
توڑ کر اپنی صدیوں کی خاموشیاں
تم حُدی خواں بنو ۔۔۔۔۔۔
ایک آواز دو !
دشتِ تشکیک کی بے جہت وسعتوں میں
پریشان و درماندہ لوگو !
سنو !
آو ۔۔۔۔۔ پھر صورتِ سیلِ خلق رواں
آو دوہرائیں پھر اپنا عہدِ وفا
آو ۔۔۔۔ تازہ کریں ذوقِ تعمیر کو
پھر بسائیں نیا آرزو کا جہاں
تھامیں عَلمِ یقیں ، اتحاد و عمل
منزلوں کی طرف قافلہ پھر چلے
آو ۔۔۔۔ پھر مسجدِ بادشاہی تلے
آو ۔۔۔۔ پھر مسجدِ بادشاہی تلے
[/SIZE]

Last edited by Ajmal Anjum; 22-03-10 at 10:13 PM.
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (27-03-10), فیصل ناصر (29-03-10), فرحان دانش (27-03-10), راجہ اکرام (27-03-10), رضی (23-03-10), عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 12:20 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
ماشاء اللہ اجمل بھائی
بہت ہی بہترین ہے اور اسے بھی مقابلے میں شامل ہونا چاہیے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 01:02 PM   #3
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم !
اجمل بھائی ۔۔۔
بہت خوبصورت اور حالات واقعات کی صحیح ترجماں نظم آپ نے لکھی ہے ۔۔
جسے پڑھ کر واقعی آنکھوں میں آنسو آگئے
اللہ تعالی پاکستانی قوم کو پھر سے متحد کر دے ۔۔ آمین ۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
ARHAM کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (29-03-10)
پرانا 29-03-10, 01:17 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
ماشاء اللہ اجمل بھائی
بہت ہی بہترین ہے اور اسے بھی مقابلے میں شامل ہونا چاہیے

اظہارِ پسندیدگی کا شکریہ جی ۔۔۔۔۔ مقابلے میں شمولیت یا عدم شمولیت محض اک ضمنی سی بات ہے، اصل چیز تو صاحبانِ ذوق کے معیار پر پورا اُترنا ہے ناں جی ۔۔۔۔۔ کیا خیال ہے ؟

Last edited by Ajmal Anjum; 29-03-10 at 01:23 AM.
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (29-03-10)
پرانا 29-03-10, 01:21 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم !
اجمل بھائی ۔۔۔
بہت خوبصورت اور حالات واقعات کی صحیح ترجماں نظم آپ نے لکھی ہے ۔۔
جسے پڑھ کر واقعی آنکھوں میں آنسو آگئے
اللہ تعالی پاکستانی قوم کو پھر سے متحد کر دے ۔۔ آمین ۔۔


محترمہ ارحٰم جی ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
آپ کے الفاظ ہمارے لئے کسی انعام سے کم نہیں ہیں ۔۔۔۔۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ جی
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-03-10, 01:42 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Ajmal Anjum مراسلہ دیکھیں

اظہارِ پسندیدگی کا شکریہ جی ۔۔۔۔۔ مقابلے میں شمولیت یا عدم شمولیت محض اک ضمنی سی بات ہے، اصل چیز تو صاحبانِ ذوق کے معیار پر پورا اُترنا ہے ناں جی ۔۔۔۔۔ کیا خیال ہے ؟
السلام علیکم
اجمل بھائی اس بات کے اظہار کی چنداں ضرورت نہیں، مجھے آپ کے اخلاص پر کامل یقین ہے۔
اور یہ تو سب ہی مانتے ہیں کہ اہل ذوق طالب داد نہیں ہوتے۔
بس آپ اسی طرح ہمارے ذوق کی تسکین کا ساماں کرتے رہیں اور دعائیں سمیٹتے رہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-03-10, 09:51 PM   #7
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,198
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ، اجمل بھائی میں صرف یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ طلسم ہے آپ کی شاعری میں ، بس اپنی کوشش جاری رکھئیے۔
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (01-04-10)
پرانا 01-04-10, 12:08 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یونس عارف مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ، اجمل بھائی میں صرف یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ طلسم ہے آپ کی شاعری میں ، بس اپنی کوشش جاری رکھئیے۔

یونس عارف جی ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
اس خوبصورت تبصرے کے لئے ہم آپ کے ممنون ہیں جی ۔۔۔۔۔ اللہ کریم آپ کو خوش و خرم رکھیں ( آمین )
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا گیا
عارف اقبال (01-04-10)
جواب

Tags
color, کھو, کارواں, پہ, پاکستان, یقیں, لوگو, نعرہ, مسجد, آتی, اُسے, اپنے, السلام, بے, بنو, بدلتے, حوالے, خواب, دیکھا, زیست, شاعری, شعر, شعر و شاعری, عزم, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger