واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


مقابلہ شعر و شاعری مارچ 2010

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-03-10, 02:43 PM   #1
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مقابلہ شعر و شاعری مارچ 2010

مقابلہ شعر و شاعری مارچ 2010

السلامُ علیکم ممبرز

امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہونگے ۔ پاک ڈاٹ نیٹ نے نئے شاعروں کی حوصلہ افزائی کےلئے ایک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ اور ہرماہ ایک عنوان دیا جاتا ہے جس پہ اپنی شاعری (غزل، نظم یا شعر) لکھنی ہوتی ہے۔تو جس ممبر کی شاعری (غزل، نظم یا شعر) سب سے اچھی ہوگی اس کو پاک ڈاٹ نیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے 10000 پوائنٹس بطور انعام دئیے جائیں گے۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ اس ماہ یوم پاکستان ہے، اسی حوالے سےاس ماہ ہم نے جس موضوع کا انتخاب کیا ہے وہ موضوع ہے : -


میری پہچان پاکستان

امید کرتی ہوں کہ آپ سب کی جانب سے اچھےاشعارپڑھنے کو ملیں گے۔

قوانین:
ایک ممبر ایک ہی شاعری (غزل، نظم یا شعر) پوسٹ کرسکتا ہے۔
تمام ممبرز اپنی اپنی شاعری کا ایک الگ سے تھریڈ بنائیں گے اور اس کا لنک یہاں دیں‌گے ناکہ اصل شاعری یہاں پوسٹ کی جائے گی۔
ایڈٹ کی ہوئی تحریر ناقابل قبول ہے۔
شاعری آپ کی اپنی ہونی چاہئیے کسی اور سائٹ سے کاپی کیا گیا مواد تلف کردیا جائے گا۔
تحریر پوسٹ کرنے کی آخری تاریخ 24 مارچ 2010 ہے۔
فاتح کا چنائو بذریعہ پولنگ ہوگا۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (18-03-10), بزم خیال (18-03-10), راجہ اکرام (27-03-10), سیپ (19-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
پرانا 18-03-10, 07:58 PM   #2
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے پاک وطن میری پاک زمین
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-03-10, 10:59 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تاخیر ہو چکی ہے پھر بھی آپ کے نوٹس میں لانے کے لئے

یہ ارض وطن آباد رہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (27-03-10)
پرانا 27-03-10, 12:13 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اُم ِ طلحہ جی ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
مقابلہ جات کے لئے مقررہ مدت اپنے اختتام کو پہنچی ۔۔۔۔۔ اب اگر اجازت ہو تو ہم اس ضمن میں ایک آدھ گزارش کرنا چاہیں گے
1 ۔۔۔۔۔ اگر اس قسم کے قومی دنوں یا دیگر اہم موقعوں پر علیحدہ سے ایک تھریڈ بنا دیا جائے جس میں اس موضوع سے متعلقہ نگارشات یکجا پوسٹ کی جائیں تو کیا اچھا نہیں لگے گا ؟ ۔۔۔۔۔ مقابلے کے علاوہ بھی ۔۔۔۔
ہم نے خود یوم ِ پاکستان کے حوالے سے ایک نظم " تجدید ِ عہد " شاعری اور مصوری کے سیکشن میں اور ایک نظم " مسجدِ بادشاہی تلے " ایک اور جگہ پوسٹ کی ہیں اور یقین مانیئے ہمیں خود وہ دونوں اپنی اپنی جگہ اجنبی اجنبی سی اور مس پلیس سی محسوس ہو رہی ہیں ۔۔۔۔۔ محمود الحق صاحب اور راجہ صاحب کے خوبصورت کلام کے ساتھ ساتھ ہماری تُک بندی بھی اگر شامل ہو جاتی تو شاید سعدی شیرازی کے بقول " مٹی میں بھی پھولوں والی خوشبو کچھ رچ بس جاتی "
2 ۔۔۔۔۔ کسی بھی مقابلے میں شامل ہونے کے لئے " لنک " دینا ضروری ہے ، ہماری عقلِ ناقص یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ جب کسی فاضل رُکن کا کوئی شاہکار اپنی تمام تر رعنایئوں اور خوبصورتیوں کےساتھ اپنی اصل حالت میں ، اسی سیکشن میں ایک جگہ جلوہ فگن ہے تو وہاں پر ہی اسے مقابلے میں شامل ہونے کے لئے نقاب پوشی کیوں ضروری ہے ۔۔۔۔۔ یہ تو پھر مقابلہ ہوا ناں جی " لنک " لگانے کا ۔۔۔۔۔
ہم اس مرتبہ ایک بار پھر مقابلوں میں شرکت نہ کر پائے کہ بہت سے کرم فرماوں کے بتانے کے باوجود بھی ہم " لنک" نہیں لگا پاتے
۔۔۔۔۔ خیر یہ تو ہماری ذاتی نالائقی ہے ۔۔۔۔۔ لیکن اس کی منطق بہر حال سمجھ میں آنی چاہیئے ۔۔۔۔۔
با ایں ہمہ ۔۔۔۔۔ آپ ناظمین اپنی پالیسی اور اس کے تقاضوں کو بہتر طور پر جانتے اور سمجھتے ہیں ، اگر کوئی گستاخی ہو گئی ہو تو ۔۔۔ معذرت
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (27-03-10), راجہ اکرام (27-03-10), عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 05:27 AM   #5
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اجمل انجم بھائی تجدید ِ عہد کا لنک تو مل گیا بہت خوبصورت لکھا آپ نے ایسے کلام کو یقینا اس میں شامل ہونا چاہیئے ۔ مسجدِ بادشاہی تلے پڑھ نہیں پایا لنک نہیں ملا ۔
راجہ بھائی اور آپ کی شاعری اگر پہلے پوسٹ ہو جاتی تو یقینا میں یہاں لنک نہ دیتا ۔ کیونکہ وہ کافی پہلے 27 نومبر کو پوسٹ کی گئی تھی ۔
میں ام طلحہ بہن سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مقابلے کی تاریخ 24 کی بجائے 31مارچ تک کی توسیع فرما دیں ۔ یہاں مقابلہ ہار جیت سے نہیں ہے بلکہ سب تک یہ محبت کا پیغام پہنچانا مقصد ہے ۔

امید ہےآپ بڑے بھائی کی درخواست قبول کریں گی

والسلام
محمودالحق
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (27-03-10), راجہ اکرام (27-03-10), عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 11:56 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم اجمل بھائی
باقی باتوں کا جواب تو ام طلحہ بہن دیں گی
البتہ پوسٹ تو متعلقہ سیکشن میں ہی کریں اور اگر لنک دینے میں مسئلہ ہو تو مجھے بتا دیا کریں ۔۔ میں پوسٹ کر دوں گا ۔
اور آپ کی یہ تک بندی نہیں ہے بھائی جان، بہت ہی جاندار اور شاندار تخلیق ہے۔ ماشاء اللہ سے آپ منجھے ہوئے شاعر ہیں، میں تو ابھی طفل قبل از مکتب ہوں
اور آپ سے رہنمائی اور اصلا ح کی درخواست ہے۔

آپ کی نطم یہاں پوسٹ کر رہا ہوں ۔۔ اگر مقابلے کی تاریخ انتظامیہ کی طرف سے آگے کی گئی تو ہم دونوں بھی شامل ہو جائیں گے۔۔ ویسے اصولا تو تاریخ گزر چکی ہے اور محمود بھائی بلا مقابلہ فاتح ہیں۔
Attached Thumbnails
ajmal-bhai.jpg  
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (27-03-10), عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 12:14 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم محمود بھائی
یہ آپ کی وسعت ظرفی ہے کہ آپ نے مقابلے کی آخری تاریخ میں توسیع کا کہا ہے۔
ورنہ اصولی طور پر وقت گزر چکا ہے اور اس مقابلے میں آپ فاتح کے حقدار ہیں۔۔۔ اگر مجھ سے پوچھیں تو میں توسیع کے حق میں نہیں ہوں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 12:21 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محمود بھائی
یہ لنک حاضر ہے آپ کے لئے جو آپ کو نہیں ملا
مسجد ِ بادشاہی تلے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (27-03-10), عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 12:56 PM   #9
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم !
راجہ اکرام بھائی ۔۔
اجمل بھائی کی دونوں نظمیں مقابلہ کی آخری تاریخ 24 مارچ سے قبل کی پوسٹ کی ہوئی ہیں
"تجدید عہد " 23 مارچ اور "مسجد بادشاہی تلے " 22 مارچ کی ہے
۔۔۔ اجمل بھائی لنک نہ دے سکنے کی اپنی مجبوری پہلے بھی بتا چکے ہیں ۔۔ اس لیے میرا ذاتی خیال ہے کہ ان کو دونوں نظمیں مقابلے میں شامل ہیں
باقی فیصلہ انتظامیہ پر ہے ۔۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (27-03-10), عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 01:11 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

و علیکم السلام محترمہ ارحم بہن
مجھے یہ علم نہیں تھا کہ یہ پوسٹ کب کی گئی ہیں، اگر واقعی 24 سے قبل کی ہیں اور اجمل بھائی کو لنک دینے کا علم نہیں اس وجہ سے یہاں شامل ہونے سے رہ گئی ہیں پھر تو اصولا یہ مقابلے میں شامل ہونی چاہییں اور اس کے لئے تاریخ میں توسیع کی چنداں ضرورت نہیں ۔۔

میری بھی یہی رائے کہ اس مقابلے میں محمود بھائی اور اجمل بھائی دونوں کو شامل کیا جائے ۔۔
باقی ام طلحہ بہن آ جائیں تو وہی فائنل کریں گی۔۔

نشاندہی کا شکریہ مکرمی ارحم بہن
اللہ آپ کو خوش رکھے ۔۔ آمین
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 27-03-10, 01:19 PM   #11
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میراقطعا مطلب یہ نہیں تھا کہ مقابلے کی تاریخ نہ بڑھائی جائے ۔۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو یقینا آپ کی نظم بھی اس میں شامل ہو جائے گی اور جتنے زیادہ ارکان مقابلے میں حصہ لیں مقابلہ اتنا ہی اچھا اور سخت ہو تا ہے
۔۔ فیصلہ ام طلحہ بہنا کا ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-03-10, 01:24 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترمہ ارحم بہن
تاریخ میں توسیع نہ کرنا میں نے آپ کی کسی بات سے نہیں لیا ۔۔۔۔۔۔۔ یہ میری اپنی رائے ہے۔
کیوں کہ جو قوانین بن جائیں حتی الوسع ان کو زیر عمل لانا چاہیئے الا یہ کہ ااضطراری کیفت ہو
اور یہاں ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے۔

باقی فیصلہ تو ام طلحہ بہن کریں گی
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-03-10, 11:14 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


انتہائی محترم ساتھیو ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
سب سے پہلے تو ہم محمودالحق جی اور راجہ اکرام جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کمال مہربانی سے ہمارے لئے وہ کچھ کیا جو ہم خودا پنے لئے نہیں کر پائے ۔۔۔۔۔ یعنی انہوں نے ہماری نظموں کے لنک یہاں پوسٹ کئے ۔۔۔۔۔ محترمہ ارحٰم جی کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے ہماری نظموں کو مقابلے شریک کرنے کی سفارش فرمائی ۔۔۔۔۔ لیکن اس سب کے باوجود ہم یہ ضرور عرض کریں گے کہ ہماری گزارش کا مقصد ہر گز یہ نہیں تھا کہ ہماری پوسٹس کو مقابلے میں کیوں شامل نہیں کیا جا رہا ، اسی لئے ہم نے مقررہ مدت کے اختتام پر یہ بات لکھی تھی ۔۔۔۔۔
راجہ اکرام جی کا فرمانا بالکل بجا ہو گا کہ پوسٹ تو اپنے سیکشن میں ہی کرنا ہو گی ۔۔۔۔۔ لیکن یہ نظم " مسجدِ بادشاہی تلے " ہم نے 23 مارچ کو پوسٹ کی اور 27 مارچ تک کسی نے اسے دیکھا تک نہیں ہے ، اگر یومِ پاکستان کے نام سے کوئی خصوصی تھریڈ ہوتا اور اس میں اس موضوع پر تمام کلام جمع ہوتا تو شاید کسی مہربان کی ایک سرسری سی نظر اس پر پڑ گئی ہوتی ۔۔۔۔۔
ہم ایک بار پھر تمام دوستو ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی ہے
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (28-03-10), عارف اقبال (29-03-10)
پرانا 29-03-10, 09:38 AM   #14
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ سب نے میری غیر موجودگی میں بھی اس معاملے کے حل طلب پہلوؤں پر غور کیا۔ اجمل بھائی یہ لنک لگانے کا مقابلہ ہرگز نہیں ہے بلکہ اسکا مقصد بس اتنا ہوتا ہے کہ ممبران کیلئے ریکارڈ رہے کہ کس کس نے اس مقابلے میں شمولیت کی۔ آپ جو ایک تھریڈ کی بات کر رہے ہیں تو یہ تھریڈ اسی نوعیت کا ہے کہ یہاں یوم پاکستان کے حوالے سے تمام شاعرانہ مواد جمع ہو جائے تاکہ شاعری کے سیکشن میں اچھا اضافہ ہو سکے۔دوسری طرف نثر کیلئے ایسا ہی تھریڈ بنایا گیا۔تاہم یہ بات میں پہلے مقابلوں میں بھی لکھ چکی ہوں کہ اگر لنک لگانے میں کوئی دقت ہو توبیشک یہیں موااد پوسٹ کر دیں۔ میں خود ہی یا تو لنک نکال لوں گی یا پھر اسے اسی طرح شامل کر لوں گی۔یقین کیجئے میں کسی طرح بھی ممبران کی حوصلہ شکنی نہیں چاہتی۔لنک کا مقصد بس یہ ہوتا ہے کہ مذکورہ سیکشن میں نئے معیاری تھریڈ بن جاتے ہیں اور ممبران کو موقع مل جاتا ہے کہ وہیں اس پر تبصرے کئے جائیں اور انکی حوصلہ افزائی کی جائے۔میں معذرت خواہ ہوں اپنی کوتاہی کیلئے کہ آپکے دونوں تھریڈ میری نگاہ سے نہیں گزرے ورنہ میں خود ہی انہیں مقابلے میں شامل کر لیتی مگر کیونکہ یہ مقابلے کی میعاد کے اندر ہی لگائے گئے ہیں اسلئے اب میں انہیں شامل کرتی ہوں۔باقی رہ گیا تاریخ بڑھانے کا معاملہ تو اسکا فیصلہ انتظامیہ کی مشترکہ رائے سے ہو گا۔ میں کوئی بھی فیصلہ اکیلے کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔اس بارے میں جلد آگاہ کروں گی۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (29-03-10), راجہ اکرام (29-03-10), عارف اقبال (29-03-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, ہے،, کردیا, پہ, پہچان, پوسٹ, پاک, پاکستان, یوم, ڈاٹ, قوانین, لنک, مقابلہ, انتظامیہ, انعام, بذریعہ, تحریر, جائیں, جائے, شاعری, شروع, شعر, شعر و شاعری, عنوان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میل کردے ربّا 2010 طارق راحیل فلمی دنیا 12 13-10-10 04:40 PM
طرحی مشاعرہ جو لائی 2010 ام طلحہ شعر و شاعری 83 14-08-10 09:15 PM
ہنڈا سوک Honda Civic 2010 2010 مسافر دلچسپ اور عجیب 6 23-04-10 08:20 PM
اعلان نتائج مقابلہ جات مارچ 2010 ام طلحہ خاص آفرز اور اعلانات 15 06-04-10 04:32 PM
اعلان نتائج مقابلہ جات فروری 2010 ام طلحہ خاص آفرز اور اعلانات 32 09-03-10 08:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger