| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
موج غم اس لئے شاید نہیں گزری سر سے
میں جو ڈوبا تو نہ ابھروں گا کبھی ساگر سے اور دنیا سے بھلائی کا صلہ کیا ملتا آئنہ میں نے دکھایا تھا کہ پتھر برسے کتنی گم سم مرے آنگن سے صبا گزری ہے اک شرر بھی نہ اڑا روح کی خاکستر سے پیار کی جو سے گھر گھر ہے چراغاں ورنہ اک بھی شمع نہ روشن ہو ہوا کے ڈر سے اڑتے بادل کے تعاقب میں پھرو گے کب تک درد کی دھوپ میں نکلا نہیں کرتے گھر سے کتنی رعنائیاں آباد ہیں میرے دل میں اک خرابہ نظرآتا ہے مگر باہر سے وادیِ خواب میں اس گل کا گزر کیوں نہ ہوا رات بھر آتی رہی جس کی مہک بستر سے طعنِ اغیار سنیں آپ خموشی سے شکیبؔ خود پلٹ جاتی ہے ٹکرا کے صدا پتھر سے |
|
|
|