| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
حق کی تائید اور باطل کی تردید کے ذیل میں شہید ِ کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی نہ صرف اسلامی بلکہ تاریخ ِ انسانی میں بے مثال اور مہتمم با الشان ہے ۔ وہ یوں کہ نیکی اور فوز و فلاح کے احیا اور بقا اور برائی کی بیخ کنی کے لیے اس انداز ، ایسے عزم و حوصلے اور صبر و رضا کا مظاہرہ کسی نے نہیں کیا ۔۔۔۔۔ امام ِ عالی مقام خیر کی ، استقامت کی ، مکمل سپردگی اور جاں نثاری کی ایک ابدی علامت ہیں اور اس علامت سے ہمیں جذب و عشق کی تازگی اور قلب و نظر کی پاکیزگی ملتی ہے ۔۔۔۔۔ امام ِ عالی مقام اور ان کے عظیم ساتھیوں کی شہادت ِ عظمیٰ اسلامی معاشرے کو فکری مرکزیت اور ذہنی یک جہتی کی بنیاد یں فراہم کرتی ہے اور وہ سب لوگ ، آج بھی ، قافلہ ءِ حسینی میں شامل ہیں جو نیکی پر ایمان رکھتے ہیں اور اسے فروغ دینے کو زندگی کا مقصد اور مشن سمجھتے ہیں ۔ جب بھی یزیدی قوتیں دنیاوی قوت اور جاہ و جلال کے غرور میں چُور فرعونیت پر اتر آتی ہیں ، مسلک ِ حسین کے یہ پیرو کار جذبہ حسینی سے سرشار وقت کے ان یزیدوں کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں اور اپنا تن من دھن سب کچھ اس راہ میں وار کر مستانہ وار نعرہ لگاتے ہیں اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد شہید ِ کربلا ، امام ِ مظلوم کی شہادت ، واقعہ کربلا ، قافلہ حسینی کی استقامت ، مظلومیت ِ اصحابِ حسین ، کربلا وغیرہ اردو شعر و ادب میں ایک مستقل اور لازوال علامتوں کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔ محرم الحرام کی مناسبت سے ان ہی حوالوں اور عنوانات سے متعلق مختلف شعرائے کرام کے نمونہ ہائے کلام اس تھریڈ میں پیش کیے جائیں گے ۔ اس توقع کے ساتھ کہ اہل ذوق اس میں بھر پور شرکت فرمائیں گے ۔۔۔۔۔ تو ہم آغاز کرتے ہیں اپنے فکری امام حضرت ِ علامہ اقبال کے نمونہ کلام سے ۔۔۔۔۔ فرمان ِ اقبال
اک فقر سکھاتا ہے صیاد کو نخچیری اک فقر سے کھلتے ہیں اسرار ِ جہانگیری اک فقر سے قوموں میں مسکینی و دلگیری اک فقر سے مٹی میں خاصیت ِ اکسیری اک فقر ہے شبیری ، اس فقر میں ہے میری میراث ِ مسلماں ہے سرمایہ ءِ شبیری اور تیغ ِ لا چوں از میاں بیروں کشید از رگِ ارباب ِ باطل خوں کشید نقش ِ الا اللہ بر صحرا نوشت سطرِ عنوان ِ نجات ِ ما نوشت رمز ِ قرآں از حسین آمو ختیم آتش ِ اُو شعلہ ہا اندوختیم مولانا ظفر علی خان اے کربلا کی خاک اس حسان کو نہ بھول تڑپی ہے تجھ پہ لاش ِ جگر گوشہ بتول اسلام کے لہو سے تیری پیاس بجھ گئی سیراب کر گیا تجھے خون ِ رگ ِ رسول کرتی رہے گی پیش شہادت حسین کی آزادی ِ حیات کا یہ سرمدی اصول چڑھ جائے کٹ کے سر تیرا نیزے کی نوک پر لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول احمد ندیم قاسمی جسے صرف حق ہی قبول ہو ، یہی جس کا اصل ِ اصول ہو جو نہ بک سکے ، جو نہ جُھک سے ، اسے کربلائیں ہی راس ہیں وہ جو نور ِ چشم ِ بتول تھا ، جو گُل ِ ریاض ِ رسول ﷺ تھا اسی ایک شخص کے قتل سے میری کتنی صدیاں اداس ہیں وہ ہیں لفظ کتنے گراں بہا ، جو نبھا سکیں تیرا تذکرہ میرے آنسووں کو قبول کر ، یہ میرے حروف ِ سپاس ہیں یہ خیال ہے نہ قیاس ہے ، تیرا غم ہی میری اساس ہے جنہیں لَو لگی ہو حسین کی وہی میرے درد شناس ہیں سید افتخار عارف وہ جو اک سجدہ علی کا بچ رہا تھا وقت ِ ہجر فاطمہ کا لال شاید اب اسی سجدے میں ہے سُنتِ پیغمبرِ خاتم ہے سجدے کا یہ طُول کل نبی سجدے میں تھے اب اک ولی سجدے میں ہے وہ جو عاشورہ کی شب گُل ہو گیا تھا اک چراغ اب قیامت تک اسی کی روشنی سجدے میں ہے حشر تک جس کی قسم کھاتے رہیں گے اہل ِ حق ایک نفس ِ مطمعن اس دائمی سجدے میں ہے " کربلا " از سید ضمیر جعفری کربلا تقدیس ِ انسانی پہ مر جانے کا نام یاد بن کر وقت کے دل میں اُتر جانے کا نام حرف جو لکھا گیا خوں رنگ تحریروں کے ساتھ نغمہ جو گایا گیا مقتل میں زنجیروں کے ساتھ جانے کیسی روشنی سے یہ دیا روشن ہوا آندھیوں کی زد پہ جب آیا ، سوا روشن ہوا کربلا ذرات کے دل سے ابھرتا آفتاب کربلا لمحات کے ہاتھوں میں شمع ِ انقلاب کربلا ہے دوسروں کی آگ میں جلنے کا نام کربلا پاوں میں کانٹے توڑ کر چلنے کا نام کربلا تنکوں سے دریا موڑنے کا نام ہے کربلا شبنم سے لوہا توڑنے کا نام ہے شب کو شب زنجیر کو زنجیر کہنا ، کربلا سایہ ِ شمشیر میں تکبیر کہنا کربلا کربلا وہ خاک جو لعل و گُہر پیدا کرے کربلا وہ شام جو صبح ِ بشر پیدا کرے ( جاری ) |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کلام, کربلا, لوگ, نظر, مکمل, میراث, آج, ایمان, اللہ, اردو, اسلامی, خون, خان, زندگی, شخص, شعر, عشق, غم, غرور, صیاد, صبح, صبر, صحرا, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|