واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


میں اِک چھوٹا بچہ ہوں! (مدر ڈے سپیشل)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-05-08, 01:09 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default میں اِک چھوٹا بچہ ہوں! (مدر ڈے سپیشل)

میں اِک چھوٹا بچہ ہوں! (مدر ڈے سپیشل)

ہم جگنو تھے ہم تتلی تھے ہم رنگ برنگے پنچھی تھے
کچھ ماہ و سال کی جنت میں، ماں ہم دونوں بھی سانجھی تھے
میں چھوٹا سا اِک بچہ تھا تری انگلی تھام کہ چلتا تھا
تو دور نظر سے ہوتی تھی میں آنسو آنسو روتا تھا
اک خوابوں کا روشن بستہ تو روز مجھے پہناتی تھی
جب ڈرتا تھا میں راتوں کو تو اپنے ساتھ سلاتی تھی
ماں تو نے کتنے برسوں تک اس پھول کو سینچا ہاتھوں سے
جیون کے گہرے بھیدوں کو میں سمجھا تیری باتوں سے
اب مٹی کے اس پردے میں تو میری آنکھ سے اوجھل ہے
اک دکھ کے گہرے بادل میں کب سے میرا دل بوجھل ہے
میں تیرے ہاتھ کے تکیے پر اب بھی راتوں کو سوتا ہوں
ماں میں اک چھوٹا بچہ ہوں تری یاد میں اب تک روتا ہوں!

خلیق الرحمن
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-05-08, 01:26 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,792
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں اِک چھوٹا بچہ ہوں! (مدر ڈے سپیشل)

واہ
واہ
کیا بات ھے جناب کی۔۔۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-12-09, 09:35 PM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کل میری ملاقات ایک اداس باپ سے ہو گئی

وہ کس کا باپ تھا کتنوں کا باپ تھا کہاں سے آیا تھا کہاں جارہا تھا یا کہیں جابھی رہا تھا یا نہیں اس کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں میں تو صرف یہ جانتا ہوں کہ وہ پارک کے ایک کونے میں بنچ پر بیٹھا ایک ادا س باپ تھا مجھے دیکھ کر اس نے سراٹھایا اور کہنے لگا،تارڑ صاحب آپ بھی باپ ہیں، میں نے کہا’’ ہاں جی ماشاء اللہ میں تو ایک نانا اور دادا بھی ہوں‘‘ تو وہ ذرا ناراض ہو کر بولا کہ میں نے آپ سے صرف یہ پوچھا ہے کہ کیا آپ ایک باپ ہیں اور آپ جواب دے رہے ہیں کہ میں ایک نانا اور دادا ہوں۔ ۔ ۔ میں نے مسکراتے ہوئے کہا حضرت اگر میں نانا اور دادا ہوں تو ظاہر ہے پہلے باپ ہوا اور پھر اس کے بعد یہ کچھ ہوا۔

’’ اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک باپ ہیں، اس نے سرہلایا کیا آپ خوش ہیںکہ آپ ایک باپ ہیں؟

اب پارک میں سیر کرتے ہوئے طرح طرح کے مختلف اقسام کے لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ان میں سے کچھ حواس باختہ بھی ہوتے ہیں تو یہ شخص شائد ان میں سے ایک ہے اور اسے ذرا احتیاط سے ہینڈل کرنا چاہیے جی میں بالکل خوش ہوں کہ میں ایک باپ ہوں‘‘

’’لیکن میں خوش نہیں ہوں میں ایک اداس اور رنجیدہ باپ ہوں، مجھے نہ صرف اپنے بچوں سے بلکہ اس پورے معاشرے سے شکایت ہے کہ یہ باپوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتا ہر جانب صرف ماؤں کی تعریفیں ہوتی ہیں ان کی شان میں قصیدے پڑھے جاتے ہیں یہ بچے یہ نہیں سوچتے کہ اگر ہم باپ نہ ہوتے تو وہ بھی نہ ہوتے اور یہ ساری سازش ماؤں کی ہے جو اولاد کے کان بھرتی رہتی ہیں کہ دیکھو ہم نے تمہیں جنم دیا پھر راتوں کو جاگ جاگ کر تمہیں پالا، تمہیں طرح طرح کے پکوان بنا کر کھلائے وغیرہ وغیرہ اب کوئی پوچھے کہ بھلا یہ سب کچھ ممکن تھا اگر باپ دن رات مشقت کر کے رزق کما کر گھر نہ لاتا بیمار ہو جائے تب بھی آرام نہیں کرتا کہ اس کے ذہن میں سکولوں کی فیسیں، یونیفارم، بسوں کے کرائے اور بچوں کے جیب خرچ چل رہے ہوتے ہیں اور اس کے باوجود ہر جانب ماں ماں ہو رہی ہوتی ہے یقین کیجئے میں نے اپنے بڑے بیٹے کو واقعی راتوں کو جاگ جاگ کر پالا ہے اسے ہمیشہ ساتھ سلاتا تھا اور دودھ گرم کر کے پلاتا تھا۔ اور اس کے پوتڑے دھوتا تھا اور اس کے باوجود وہ الو کا کان بڑا ہواہے تو وہ بھی ماں
ماں پکارتا ہے کبھی باہر سے فون کرتا ہے تو کہے گا ہیلو ابو کیا حال ہے اس سے بیشتر کہ میں اپنا حال بتاؤں وہ فوراً فرمائش کردے گا کہ ذرا امی سے توبات کروادیں اور پھر ایک ایک گھنٹہ اس سے باتیں کرتا رہتا ہے۔

ماں سے محبت تو ایک قدرتی بات ہے جناب‘‘ میں نے اسے ڈھارس دی۔’’تو کیا باپ سے محبت کرنا غیر قدرتی ہے؟ اب یہ جو چاروں طرف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں میں جنت ہے تو یہ بھی ماؤں کی سازش ہے، ابھی پچھلے دنوں بیوی کے ساتھ میرا چھوٹا سا جھگڑا ہوگیا جب کہ بڑا بیٹا بھی وہاں موجود تھازیادتی سراسر بیوی کی تھی اور وہ قدرے بدتمیز بھی ہو رہی تھی تو میں نے پورا کیس بیٹے کے سامنے رکھ دیا کہ تم فیصلہ کرو اس نے کان کھجا کر کہا کہ ہاں غلطی تو امی کی ہے یہ سن کر امی نے دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کردیا تو بیٹے نے فوراً کہا غلطی تو امی کی تھی لیکن آپ کا لہجہ بہت سخت تھا ذرا دھیما بولتے تو کیا حرج تھی آئندہ احتیاط کیجئے گا یہ میری پیاری امی ہیں اس پر پیاری امی نے فرزند ارجمند کو گلے لگا کر خوب پیار کیا اور وہ دونوں میرے جانب یوں دیکھنے لگے جیسے میں ہی مجرم ہوں دنیا کا سب سے برا شخص ہوں۔ ۔ ۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کس, گھر, پھول, نظر, ممکن, ماں, محبت, اللہ, بیوی, بچوں, جواب, حال, خوش, دیکھو, دنیا, ذرا, روتا, سیر, سال, شخص, شروع, علم, غلطی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاہور، دہشتگردوں سے تعلق کے شبہ میں سپیشل برانچ کا اہلکار گرفتار گلاب خان خبریں 3 17-12-10 11:36 AM
سپیدئ اَوراق کرن سیاہ میں چھپائی بزم خیال اپکے کالم 5 25-01-10 08:41 AM
دیر مت کیجئیے ۔۔۔ اسپیشل آفر کا فائدہ اٹھائیں Haya 786 گپ شپ 15 28-07-09 07:06 PM
سپیشل لوگ قرآن و حدیث کی روشنی میں شاہ جی 90 مذہبی مسائل اور ان کا حل 11 22-07-09 04:48 AM
ملتان :اسپیشل بچوں نے بھی لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا champion_pakistani خبریں 0 09-06-08 12:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger