واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


وہ موجِ‌تبسم شگفتہ شگفتہ،وہ بھولا سا چہرہ کتابی کتابی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-03-11, 02:50 PM   #1
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وہ موجِ‌تبسم شگفتہ شگفتہ،وہ بھولا سا چہرہ کتابی کتابی

وہ موجِ‌تبسم شگفتہ شگفتہ،وہ بھولا سا چہرہ کتابی کتابی

وہ موجِ‌تبسم شگفتہ شگفتہ،وہ بھولا سا چہرہ کتابی کتابی
وہ سُنبل سے گیسو سنہرے سنہرے،وہ مخمور آنکھیں گلابی گلابی

کفِ دست نازک حنائی‌حنائی،وہ لب ہائے شیریں شہابی شہابی
وہ باتوں میں جادو ،اداؤں میں‌ٹونا،وہ دُزدیدہ نظریں عقابی عقابی

کبھی خوش مزاجی کبھی بے نیازی،ابھی ہوشیاری ابھی نیم خوابی
قدم بہکے بہکے ،نظر کھوئی کھوئی،وہ مخمور لہجہ شرابی شرابی

نہ حرفِ تکلم، نہ سعئ تخاطُب،سرِ بزم لیکن بہم ہم کلامی
اِدھر چند آنسو سوالی سوالی،اُدھر کچھ تبسم جوابی جوابی

وہ سیلابِ‌خوشبو گلستاں گلستاں،وہ سروِ خراماں بہاراں‌بہاراں
فروزاں فروزاں جبیں کہکشانی،درخشاں‌درخشاں نظر ماہتابی

نہ ہونٹوں پہ سُرخی نہ آنکھوں میں‌کاجل،نہ ہاتھوں میں کنگن نہ پیروں میں پائل
مگر حسنِ‌سادہ مثالی مثالی،جوابِ‌شمائل فقط لاجوابی

وہ شہرِ نگاراں کی گلیوں کے پھیرے،سرِ‌کوئےخوباں فقیروں کے ڈیرے
مگر حرفِ‌پُرسش نہ اذنِ‌گزارش،کبھی نامرادی کبھی باریابی

یہ سب کچھ کبھی تھا مگر اب نہیں‌ہے، کہ آوارہ فرہاد گوشہ نشیں ہے
نہ تیشہ بدوشی، نہ خارہ شگافی،نہ آہیں نہ آنسو، نہ‌خانہ خرابی

کہ نظروں میں اب کوئی شیریں‌نہیں‌ہے،جدھر دیکھئے ایک مریم کھڑی ہے
نجابت سراپا،شرافت مجسم،بہ صمت مزاجی،بہ عفت مآبی

جو گیسو سنہرے تھے اب نقرئی ہیں،جن آنکھوں‌میں‌جادو تھا اب باوضو ہیں‌
یہ پاکیزہ چہرہ یہ معصوم آنکھیں،نہ وہ بے حجابی نہ، وہ بے نقابی

وہ عشقِ‌مجازی حقیقت میں‌ڈھل کر ،تقدس کی راہوں پہ اب گامزن ہے
جو حسنِ‌نگاراں فریبِ نظر تھا،فرشتوں‌کی صورت ہے گردُوں جنابی

وہ صورت پرستی سے اُکتا گیا ہے،خلوصِ نظر اور کچھ ڈھونڈتا ہے
نہ موجِ‌تبسم نہ دستِ‌حنائی،نہ مخمور آنکھیں‌گلابی گلابی

نہ دُزدیدہ نظریں عقابی عقابی،نہ مخمور لہجہ شرابی شرابی
نہ سُنبُل سے گیسو سنہرے سنہرے،نہ لب ہائے شیریں شہابی شہابی
از: اقبال عظیم مرحوم

Last edited by ابوسعد; 17-03-11 at 12:04 PM. وجہ: مزید حصہ شامل کیا
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابوسعد کا شکریہ ادا کیا گیا
سیپ (18-03-11)
پرانا 16-03-11, 03:21 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,223
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

اچھی شاعری ہے۔ دُوسرے حصے کا انتظار رہے گا۔ شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد (17-03-11)
پرانا 18-03-11, 03:32 PM   #3
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مذکورہ غزل مکمل کر دی گئی ہے
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابوسعد کا شکریہ ادا کیا گیا
سیپ (18-03-11)
کمائي نے ابوسعد کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
18-03-11 سیپ bohut umda......... 0
پرانا 18-03-11, 03:35 PM   #4
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,277
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بہت اچھی کاوش ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
size, ہوشیاری, ہے۔, ہائے, گلابی, گا۔, لہجہ, لب, چہرہ, نیم, نازک, نظریں, مزاجی, آنکھیں, بھولا, بے, باتوں, جادو, جاری, خوش, دست, شگفتہ, شیریں, شاعری, شرابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مرتے ہیں‌ترے پیار سے میاں شاہد ذوق 1 27-09-08 05:25 AM
پُر امن لانگ مارچ ختم،وکلاء دھرنا دیئے بغیر منتشر ،پارلیمنٹ مقتدر ہے تو جج عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 07:59 PM
ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے،وفاقی وزیر نجکاری عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 12:04 PM
فورمز کی شکل میں‌تبدیلی منتظمین تجاویز اور شکایات 11 08-12-07 06:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger