| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چراغِ راہ بجھا ہے تو سوچتا ہوں میں
نہ جانے کون تھا جس سے بچھڑ گیا ہوں میں درِ سماع سے دستک جو دے کے لوٹ آئی شکستِ قیمت دل کی وہ اک صدا ہوں میں ہیں میرے گرد مرے دوستوں کے دُکھ کتنے کوئی بھی لمحۂ فرصت ہو‘ سوچتا ہوں میں نہ جانے کون سی خوش فہمیٔ وفا کو لیے دُکھوں کے تیز الاؤ میں جل رہا ہوں میں کسے یقیں ہے رہیں گے بھی استوار سدا تعلقات کی دہلیز پر کھڑا ہوں میں غمِ حیات سے جب بھی ملا ہے مجھ کو فراغ تمہاری یاد کی بانہوں میں آ گیا ہوں میں کوئی بتائے کبھی لوٹ کر بھی آئیں گے گئے سموں کو جو آواز دے رہا ہوں میں تو اپنا ہاتھ ذرا اپنے دل پہ رکھ کے تو دیکھ دھڑک اُٹھے گا یقینا کہ غم زدہ ہوں میں نظر ملا کہ مرا حوصلہ جوان رہے سکوتِ شہر! ترے سامنے کھڑا ہوں میں نہ پوچھ دل پہ جو گزری ہے جستجو میں تری خود اپنے گھر کا پتہ پوچھتے پھرا ہوں میں لگا نہ ہاتھ مرے جسم کو تو بادِ وفا! گزرتے وقت کی ڈھلوان پر کھڑا ہوں میں جو تیرا قرب بھی گزرے تو ٹھوکریں کھائے رہِ وفا میں وہ پتھر بنا ہوا ہوں میں شعور ہے تو مری ذلتوں کو سجدہ کر ترے وقار کی بنیاد ہو گیا ہوں میں جہاں کسی کے تبسم کی اک کرن بھی نہیں غمِ حیات کے اُس موڑ پر کھڑا ہوں میں رکھا نہ اُس نے مرے پیار کا بھرم احمد وہ آدمی کہ جسے اب بھی پوجتا ہوں میں |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا | عروج (04-10-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,792
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی شاعری پوسٹ کی ھے بھائی نے۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کرن, پوسٹ, وفا, آدمی, بھائی, خوش, دل, شہر, شاعری, صدا |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں سوچتا ہوں بیٹھ کے بغور ان دنوں | جواد رضا خان جامی | جواد رضا خان جامی | 4 | 09-06-10 06:22 PM |
| سبحان اللہ، میں تو ایک بشر اور رسول ہوں | عبداللہ حیدر | عقیدہ رسالت | 0 | 31-03-09 11:21 PM |
| تو بے سبب ہے مری ذات سے خفا‘ کچھ سوچ | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 0 | 05-01-08 12:41 PM |
| سوچا تو میرا عکس تھا آنکھوں میں تمہاری | محمدعدنان | شاعری اور مصوری | 9 | 03-12-07 05:43 PM |
| مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک | پاکستانی | خبریں | 0 | 16-09-07 01:56 PM |