| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
غزل (1) کبھی زبان، کبھی اپنا بیان، بدلے گا طرح طرح سے مرا، بدگمان، بدلے گا اس ایک آس پہ کیوں، زندگی گزاروں میں نصیب آکے کوئی، مہربان بدلے گا ہمارے درد کا لفظوں سے، مت علاج کرو کسی نظر سے ہمارایہ، دھیان بدلے گا جومیرے قتل کا، مضبوط عینی شاہد ہے عدالتوں میں یقینن، بیان بدلے گا سمندروں کی کھلی، سازشیں یہ کہتی ہیں کہاں تک کوئی، بادبان بدلے گا اس ایک شوق میں ہم، جاگتے رہے عابد وہ قصہ گو تو کبھی، داستان بدلے گا غزل (2) یہ ترا مرا نہیں سانحہ، لوگ کئی زیرِ عتاب ہیں مجھے پیش ہیں کئی سیلِ غم، ترے سامنے بھی چناب ہیں کہاں ڈھونڈیئے گا گواہوں کو، کہاں کھوجیئے کج کلاہوں کو رخِ قاتلاں پہ ابھی تلک، شبِ مہرباں کے نقاب ہیں میرا منہ چڑا کے سحر گئی، ان ہی رت جگوں میں گزر گئی کبھی نیند مجھسے گریز، پا کبھی خواب پا بہ رکاب ہیں ابھی مجھ کو تابِ نظر نہ دے، ابھی مجھ کو اذنِ سفر نہ دے ابھی راستے میں غبار ہیں، ابھی آئینے تہہِ آب ہیں کہاں جائے عابد بے خبر، کہ دعائوں میں وہ اثر نہیں نہ گناہوں کو میں بھلا سکا، نہ ہی یاد کارِ ثواب ہیں (ڈاکٹر عابد علی خان کی کتاب " گردشِ ایام" سے انتخاب۔) |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ایم اے راجا کا شکریہ ادا کیا | محمدعدنان (03-10-07), خرم شہزاد خرم (03-10-07) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب جناب کیا بات ہے بہت خوب
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت خوب جناب کیا بات ہے بہت خوب
بہت اچھی شاعری ہے |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بہت شکریہ آپ کا ڈاکٹر عابد صاحب کی یہ دو غزلیں انکی کتاب گردشِ ایام سے لیں ہیں مجھے بہت پسند آئیں کیونکہ یہ حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں سو سوچا کہ آپ سب دوستوں سے شیئر کروں۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, پسند, قصہ, لوگ, نیند, نظر, خان, زندگی, سفر, شاعری, علی, علاج, غزل |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ایک خوبصورت سی غزل | زارا | ویڈیوز | 1 | 27-02-11 04:01 PM |
| ایک خوبصورت غزل | زارا | شعر و شاعری | 2 | 24-02-11 11:26 AM |
| یہی قصور ھے میرا کہ بے قصور ھوں میں۔۔۔ | چاند | شعر و شاعری | 3 | 19-12-10 12:52 AM |
| یہ میری غزلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔! | ش زاد | ش زاد | 7 | 16-05-09 03:54 PM |
| ابھی کچھ اور کرشمے غزل کے دیکھتے ہیں۔ | Zullu230 | احمد فراز | 0 | 11-04-08 03:37 AM |