| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کمالِ حسن و جمال اگر دیکھنے کی خواہش ہے زندگی میں
تو دیکھ لینا کسی دن اس کو ہمارے لفظوں کی روشنی میں یہ تتلیاں دیوداسیاں ہیں کِھلے ہوئے پھول مندروں کی نثار کرتی ہیں عمر ان کے طواف میں رقصِ بندگی میں گلاب کی اشکبار آنکھوں سے کیا ٹپکنے لگا لہوسا؟ یہ حال کیا کرلیا گیا ہے؟ ہمارے زخموں کی دوستی میں سفید اجلے پرند اڑ کر چلے تو ہیں آسماں کی جانب مری دعا کے سفیر جاتے ہوں جیسے دربارِ خُسروی میں وہ اسم پھر ذہن و دل کے میرے قریب چمکا کچھ اس طرح سے چراغ جیسے جلا دیا ہو کسی نے زنداں کی تیرگی میں بجھے ہوئے سیکڑوں چراغوں کی راکھ آنکھوں میں بھر گئی ہے مگر اضافہ بھی کر گئی آنسوؤں کی بہتی ہوئی ندی میں بیان کیا ہے مراد کیا ہے کسے وسیلہ بنا رہے ہو نہ جانے کیا گل کِھلا رہے ہو تم اب کے میدانِ شاعری میں
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|