| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
دن رات کے آنے جانے میں
دنیا کے عجائب خانے میں کبھی شیشے دھندلے ہوتے ہیں، کبھی منظر صاف نہیں ہوتے کبھی سورج بات نہیں کرتا کبھی تارے آنکھ بدلتے ہیں کبھی منزل پیچھے رہتی ہے کبھی رستے آگے چلتے ہیں کبھی آسیں توڑ نہیں چڑھتیں کبھی خدشے پورے ہوتے ہیں کبھی آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں کبھی خواب ادھورے ہوتے ہیں یہ تو سب صحیح ہے لیکن اس آشوب کے منظر نامے میں دن رات کے آنے جانے میں دنیا کے عجائب خانے میں کچھ سایہ کرتی آنکھوں کے ، پیماں تو دکھائی دیتے ہیں! ہاتھوں سے اگرچہ دور سہی، امکاں تو دکھائی دیتے ہیں! ہاں، ریت کے اس دریا سے ادھر اک پیڑوں والی بستی کے عنواں تو دکھائی دیتے ہیں! منزل سے کوسوں دور سہی پردرد سہی، رنجور سہی زخموں سے مسافر چور سہی پر کس سے کہیں اے جان وفا کچھ ایسے گھاؤ بھی ہوتے ہیں جنہیں زخمی آپ نہیں دھوتے بن روئے ہوئے آنسو کی طرح سینے میں چھپا کر رکھتے ہیں اور ساری عمر نہیں روتے نیندیں بھی مہیا ہوتی، سپنے بھی دور نہیں ہوتے کیوں پھر بھی جاگتے رہتے ہیں! کیوں ساری رات نہیں سوتے! اب کس سے کہیں اے جان وفا یہ اہل وفا کس آگ میں جلتے رہتے ہیں، کیوں بجھ کر راکھ نہیں ہوتے کیوں بجھ کر راکھ نہیں ہوتے امجد اسلام امجد منقول |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہیں،, ہوتے, کس, پورے, والی, چور, منظر, آگے, آنکھ, آنکھیں, اسلام, بدلتے, تارے, جانے, خواب, دیکھ, دور, دنیا, رات, سورج, ساری, عجائب, صاف, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پہلوٹھی کے بچے دوسرے بہن بھائیوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں | جاویداسد | عمومی بحث | 23 | 20-10-10 12:59 PM |
| انگلینڈ سے سٹوڈنٹ اپنی غلطیوں سے ڈپورٹ ہوتے ہیں | کنعان | تعلیم و تربیت | 4 | 26-07-10 12:43 AM |
| روتے ہوے بہن بھائیوں کو عید مبارک کیسے کہیں | شاہ جی 90 | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 12 | 02-12-09 10:18 AM |
| Zakat Decalaration CZ-50کیا زکوتہ ڈیکلریشن میں قادیانیوں کو مسلم قرار دیا گیا ہے؟ | Real_Light | خبریں | 3 | 09-11-09 09:21 PM |
| مرد روتے کیوں نہیں | سحر | گپ شپ | 27 | 29-06-09 03:16 PM |