واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


ہمارے کچھ گناہوں کی سزا بھی ساتھ چلتی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 12:55 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,350
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ہمارے کچھ گناہوں کی سزا بھی ساتھ چلتی ہے

ہمارے کچھ گناہوں کی سزا بھی ساتھ چلتی ہے

ہمارے کچھ گناہوں کی سزا بھی ساتھ چلتی ہے
ہم اب تنہا نہیں چلتے دوا بھی ساتھ چلتی ہے

کچے ثمر شجر سے الگ کر دیے گئے
ہم کمسنی میں گھر سے الگ کر دیے گئے

گوتم کی طرح گھر سے نکل کر نہیں جاتے
ہم رات میں چھپ کر کہیں باہر نہیں جاتے

ہمارے ساتھ چل کر دیکھ لیں یہ بھی چمن والے
یہاں اب کوئلہ چنتے ہیں پھو لوں سے بدن والے

اتنا رو ئے تھے لپٹ کر درودیوار سے ہم
شہر میں آ کے بہت دن رہے بیمار سے ہم

میں اپنے بچوں سے آنکھیں ملا نہیں سکتا
میں خالی جیب لیے اپنے گھر نہ جاؤ ں گا

ہم ایک تتلی کی خاطر بھٹکتے پھر تے تھے
کبھی نہ آ ئیں گے وہ دن شرارتوں والے

مجھے سنبھا لنے والا کہا ں سے آئے گا
میں گر رہا ہوں پرانی عمارتوں کی طرح

پیروں کو میرے دیدۂ تر باندھے ہوئے ہے
زنجیر کی صورت مجھے گھر باندھے ہوئے ہے

دل ایسا کہ سیدھے کیے جو تے بھی بڑوں کے
ضد اتنی کہ خود تاج اٹھا کر نہیں پہنا

چمک ایسے نہیں آ تی ہے خود داری کے چہرےپر
انا کو ہم نے دو دو وقت کا فاقہ کر ا یا ہے

ذرا سی بات پہ آنکھیں برسنے لگتی تھیں
کہا ں چلے گئے موسم وہ چا ہتوں والے

میں اس خیال سے جاتا نہیں ہوں گاؤ ں کبھی
وہاں کے لوگوں نے دیکھا ہے بچپنا میرا

ہم نہ دلّی تھے نہ مزدور کی بیٹی لیکن
قافلے جو بھی ادھر آۓ ہمیں لوٹ گۓ

اب مجھے اپنے حریفوں سے ذرا بھی ڈر نہیں
میرے کپڑے بھائیوں کے جسم پر آ نے لگے

تنہا مجھے کبھی نہ سمجھنا مرے حریف
ایک بھا ئی مر چکا ہے مگر ایک گھر میں ہے

میدان سے اب لوٹ کے جانا بھی ہے دشوار
کس موڑ پہ دشمن سے قرابت نکل آئی
مقدر میں لکھا کر لائے ہیں ہم دربدر پھر نا
پرندے کوئی موسم ہو پریشانی میں رہتے ہیں

میں پٹر یوں کی طرح زمیں پر پڑا رہا
سینے سے غم گز رتے رہے ریل کے طرح

میں ہوں مٹی تو مجھے کوز ہ گروں تک پہنچا
میں کھلونا ہوں تو بچوں کے حوالے کر دے

ہماری ز ندگی کا اس طرح ہر سال کٹتا ہے
کبھی گاڑی پلٹتی ہے کبھی ترپال کٹتا ہے

شاید ہمارے پاؤں میں تل ہے کہ آ ج تک
گھر میں کبھی سکون سے دو دن نہیں رہے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
بچوں, تاج, رات, سال, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حفاظتی بندوں کے بنا نے میں کرپشن کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی:شہبازشریف جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:25 PM
افغانستان: فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کام کی بھی ضرورت ہے: ہلری کلنٹن راجہ اکرام خبریں 1 01-02-10 05:25 PM
ملک کا امن تباہ کر نے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، گیلانی ابن جلال خبریں 2 23-09-08 08:31 PM
آئی پی ایل ---- محمد یوسف بہتی گنگا میں‌ہاتھ دھونے سے محروم کیوں؟ محمدعدنان کرکٹ 0 18-05-08 09:57 PM
فرانسیسی خیراتی کارکنوں کو سزا()()() وجدان خبریں 0 27-12-07 10:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger