واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-01-11, 11:53 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں
جب آنکھ میں خواب دمکتے تھے
جب دِل میں داغ چمکتے تھے
جب پلکیں شہر کے رستوں میں
اشکوں کا نوُر لُٹاتی تھیں
جب سانسیں اُجلے چہروں کی
تن من میں پھوُل سجاتی تھیں
جب چاند کی رِم جھِم کرنوں سے
سوچوں میں بھنور پڑ جاتے تھے
جب ایک تلاطم رہتا تھا!

اپنے بے انت خیالوں میں
ہر عہد نبھانے کی قسمیں
خط خون سے لکھنے کی رسمیں
جب عام تھیں ہم دل والوں میں
اب اپنے پھیکے ہونٹوں پر
کچھ جلتے بجھتے لفظوں کے
یاقُوت پگھلتے رہتے ہیں

اَب اپنی گُم سُم آنکھوں میں
کچھ دھول ہے بکھری یادوں کی
کچھ گرد آلود سے موسم ہیں
اَب دُھوپ اُگلتی سوچوں میں
کچھ پیماں جلتے رہتے ہیں

اب اپنے ویراں آنگن میں
جتنی صُبحوں کی چاندی ہے
جتنی شاموں کا سونا ہے
اُس کو خاکستر ہونا ہے

اب یہ باتیں رہنے دیجے
جس عُمر میں قصّے پُنتے تھے
اُس عُمر کا غم سہنے دیجے
اَب اپنی اُجڑی آنکھوں میں
جتنی روشن سی راتیں ہیں
ُس عمر کی سب سوغاتیں ہیں

جس عُمر کے خواب خیال ہوُئے
وہ پچھلی عمر تھی بیت گئی
وہ عمر بتائے سال ہوئے

اَب اپنی دید کے رستے میں
کچھ رنگ ہے گزرے لمحوں کا
کچھ اشکوں کی باراتیں ہیں
کچھ بھولے بسرے چہرے ہیں
کچھ یادوں کی برساتیں ہیں

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں!

محسن نقوی
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
کائنات (28-01-11), نیلم خان (04-09-11), تانیہ رحمان ستارہ (02-02-11), جانی (17-02-11)
پرانا 28-01-11, 03:35 PM   #2
Member
اجنبی
 
کائنات's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 57
کمائي: 453
شکریہ: 42
30 مراسلہ میں 70 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں
اچھی شاعری ہے۔
کائنات آف لائن ہے   Reply With Quote
کائنات کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-09-11)
پرانا 28-01-11, 05:24 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کائنات آپ کا بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-09-11), جانی (17-02-11)
پرانا 02-02-11, 03:45 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت شیئرنگ ہے
نقوی صاحب واقعی دل کو لبھانے والی شاعری کر گئے ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-02-11, 04:45 PM   #5
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,791
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی خوب ۔ محسن نقوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش رہو عدنان بھائی
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے   Reply With Quote
تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 02:33 AM   #6
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے عدنان بھائ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہونا, گرد, لکھنے, لمحوں, چہرے, چاند, موسم, آنکھ, آنکھوں, آنگن, اپنی, بیت, بے, خون, خواب, دل, داغ, روشن, رنگ, سال, شہر, عہد, عُمر, عشق, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں ڈرون حملوں اور یورپ میں ٹی بی سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں:شہباز شریف جاویداسد خبریں 6 08-11-10 07:46 PM
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راجہ اکرام شعر و شاعری 15 29-10-10 04:06 PM
لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:27 AM
حدیث‌ کے بارے میں چند بنیادی باتیں عبداللہ حیدر علوم حدیث 1 29-10-07 05:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger