واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میگ کارنر > شمارہ




جعفر سے چند باتیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-03-11, 10:33 PM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 37
کمائي: 685
شکریہ: 3
8 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جعفر سے چند باتیں

جعفر سے چند باتیں

جعفر سے چند باتیں
جعفر حسین اپنے مزاحیہ بلاگنگ کی وجہ سے اردو بلاگنگ کی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کا بے ساختہ اندازِ تحریر، طنز ومزاح کے تیر ان کی تحریر کو پڑھنے والے کو بار بار پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ان کے بلاگ کا عنوان 'حالِ دل' اور ان کے بلاگ کی ٹیگ لائن 'دل جلوں کے لئے مرہم کا انتظام ہے' ان کے بلاگ کے دلچسپ ہونے کا اشارہ کرتی ہے۔ پاک نیٹ میگزین کے لئے ہماری خواہش تھی کہ جعفر بھائی کا انٹرویو لیا جائے، جس کے لئے جعفر بھائی نے اپنا وقت نکال کر میگزین کے لئے انٹرویو دیا۔ ہم ماہنامہ پاکستان کی آواز کی جانب سے ان کے مشکور ہیں۔
1۔ اپنے بچپن اور تعلیم کے بارے میں کچھ بتائیے۔
بچپن ویسا ہی تھا جیسا سب کا ہوتا ہے۔ ایک فرق کےساتھ کہ میں بہت سست لگتا تھا، لیکن تھا نہیں۔ شرارتی بالکل نہیں تھا، مطلب خطرناک قسم کا شرارتی۔ ویسے بھی اکثر میرا کیا ہوا دوسروں کو ہی بھگتنا پڑتا تھا۔ وجہ وہی سستی ماری صورت تھی کہ سب سوچتے تھے کہ یہ ایسا کر ہی نہیں سکتا۔ مجھے لگتا ہے کہ لفظ "میسنا" میرے اس دنیا میں آنے کے بعد ہی ایجاد ہوا تھا۔ جو بھی تھوڑی بہت رسمی تعلیم تھی وہ اپنے شہر میں ہی حاصل کی۔ لیبارٹری ہائی سکول اور گورنمنٹ کالج دھوبی گھاٹ سے، جو اب یونیورسٹی بن چکا ہے۔ دھوبی گھاٹ سے یہ نہ سمجھا جائے کہ وہاں کپڑے دھونے اور استری کرنے کی تعلیم دی جاتی تھی اور نہ ہی فلم دھوبی گھاٹ اس سے متاثر ہوکے بنائی گئی ہے۔
2۔ بلاگنگ کی طرف رجحان کیسے پیدا ہوا؟
اپنی ہانکنے اور ہانکتے ہی چلے جانے کی عادت تھی۔ اس کام کے لیے بلاگنگ سے بہتر کوئی چیز ابھی تک میری نظر سے نہیں گزری۔
3۔ اسکول کی پڑھائی میں کیسے تھے؟ نیز زمانہ طالب علمی کا کوئی یادگار واقعہ۔۔۔
اچھا ہی تھا۔ اساتذہ کہتے تھے کہ تو "اوور ایچیور" ہے جبکہ گھروالے "انڈر ایچیور" کہتے تھے۔ یادگار تو وہ تاثر تھا جو اپنے استاد کے چہرے پر دیکھا جب انہوں نے میری مارکس شیٹ پر نظر ڈالی، پھر میری طرف دیکھا، پھر مارکس شیٹ پر نظر ڈال کر ٹھنڈی آہ بھری اور پلٹ کر چل دئیے۔ جاتے ہوئے دل میں ضرور یہ مصرعہ گنگنایا ہوگا کہ 'ایسے ویسے، کیسے کیسے ہوگئے"۔
4۔ پسندیدہ مصنف کون ہے؟
مشکل سوال ہے۔
5۔ فارغ وقت میں کیا مشغلہ ہے؟
فارغ وقت؟
6۔ بلاگرز میں کس سے متاثر ہیں؟ اور کیوں؟
راشد کامران، عمر بنگش، خاور کھوکھر، ڈفر۔ راشد کامران اپنے انداز تحریر اور متوازن رویے کی وجہ سے۔ عمر بنگش اپنی تحاریر کی سادگی و پرکاری کی فنکاری کی وجہ سے۔ خاور کھوکھر اپنے بے لاگ پن کی وجہ سے اور ڈفر، ڈفر ہونے کی وجہ سے کہ ایسی ڈفریت، نام نہاد دانشوریت سے کروڑ درجے بہتر ہے۔
7۔ انٹرنیٹ پر اردو کے مستقبل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
انٹرنیٹ پر اردو کا مستقبل، پاکستان کے مستقبل سے جڑا ہے۔ اگر ہمارا مستقبل اچھا ہوا تو اردو کا بھی اچھا ہوگا۔
8۔ آپ کا بلاگ طنزومزاح پر مبنی ہے۔ طنز ومزاح کی طرف کیسے راغب ہوئے؟ اور پسندیدہ مزاح نگار کون ہے؟
یوسفی، شفیق الرحمن اور کسی حد تک عطاء الحق قاسمی۔ راغب ہونے والی تو کوئی بات نہیں۔ مجھ سے لکھا ہی ایسا جاتا ہے۔ سیانے لوگ اسے مینو فیکچرنگ فالٹ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
9۔ خاموش مزاج ہیں یا باتونی؟
یہ اس پر منحصر ہے کہ کہاں اور کس کے ساتھ موجود ہوں۔
10۔ دوستوں میں کس خوبی کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں؟
اسے مشہوری تو نہیں کہا جاسکتا، بہرحال ، کنجوسی کی وجہ سے۔
11۔ اگر آپ کو کسی سنجیدہ موضوع پرلکھنے کو کہا جائے تو کونسا موضوع پسند کریں گے؟
مشرق وسطی کی صورتحال اور فوزیہ وہاب۔
12۔ اپنی ایک خوبی اور ایک خامی بیان کریں۔
مستقل مزاجی اور غصہ۔
13۔ پسندیدہ
کھانا: پکا پکایا
کھیل : کرکٹ
موسم: سردیوں کی بارش
رنگ: گہرا نیلا اور سیاہ
کتاب : مشکل سوال
14۔ غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
پھر تو جو بھی کرتا ہے غصہ ہی کرتا ہے۔
15۔ اگر آپ پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں تو ملک کی حالت سدھارنے کے لئے کیا کریں گے؟
پاکستان کو امریکہ میں ضم کردوں گا۔
16۔ نئے بلاگرز کو آپ کیا مشورہ دیں گے؟
لکھتے رہیں۔ لکھتے رہیں۔ لکھتے رہیں۔
17۔ آپ کے خیال میں اردو بلاگنگ کا پاکستان کے منظرنامے پر کوئی اثر ہے؟ یا صرف دل کی بھڑاس نکالی جاتی ہے؟
اردو بلاگنگ کا تو اپنے منظرنامے پر کوئی اثر نہیں، پاکستان کے منظر نامے پر کیا اثر ہوگا۔ ویسے بھی بلاگنگ، غیر سلیس اردو میں بھڑاس نکالنے کو ہی کہتے ہیں۔
18۔ بلاگنگ کے علاوہ آپ کی کیا مصروفیات ہیں؟
بہت ساری۔
19۔پاک نیٹ میگزین کے قارئین کے لئے کوئی پیغام؟
پاک نیٹ میگزین پڑھتے رہیں اور میرا بلاگ بھی۔ اور کبھی زندگی میں ہمت نہ ہاریں، کبھی بھی۔
آپ کے وقت کا بہت شکریہ۔
ایڈیٹر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, پاک, پاکستان, پسندیدہ, وزیراعظم, لوگ, نظر, مزاحیہ, انٹرنیٹ, اندازِ, امریکہ, اردو, استاد, بھائی, بلاگرز, بچپن, تعلیم, تعارف, دل, زندگی, زمانہ, شہر, عادت, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راجہ اکرام شعر و شاعری 15 29-10-10 04:06 PM
چین زلزلہ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ محمدعدنان خبریں 0 17-05-08 02:47 AM
میرے دل کی باتیں تم سے کہتا ہے محمدعدنان شاعری اور مصوری 7 14-04-08 07:24 PM
لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger