واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میگ کارنر > شمارہ




ربیع الاول اور عشقِ رسول صلی اللٰہ علیہ وسلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-03-11, 10:14 PM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 37
کمائي: 685
شکریہ: 3
8 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ربیع الاول اور عشقِ رسول صلی اللٰہ علیہ وسلم

ربیع الاول اور عشقِ رسول صلی اللٰہ علیہ وسلم

ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی مسلمانوں کے معاشرے میں ایمان کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے ۔اللہ تبارک وتعالی کے ساتھ جڑنے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن میں پناہ لینے کے لئے چاروں طرف مسلمانوں کے انفرادی اور اجتماعی دائروں میں بھی درود و سلام کی محفلیں سجتی ہیں۔ آقا کے اسم گرامی سے دل و دماغ کی دنیا معطر معطر ہوتی ہے اور کوئی حوالہ ایسا نہیں ہوتا جو ویران رہ جائے۔
ہر حوالے سے نبی آخرالزماں کے ساتھ عقید ت ، محبت اور عشق کے جتنے عنوانات ہیں وہ سجائے جاتے ہیں اور مختلف حوالوں سے محفلیں آراستہ و پیراستہ کی جاتی ہیں۔ قرآن و سنت کے علمبردار، دین کے دعوے دار ، داعیان الی اللہ کےلئے جہاں ایک طرف محبت کا مقام لے کر آتا ہے وہیں جدوجہد کی نئی داستانیں رقم کرنے اورکشمکش کے نئے عنوانات مول لینے کے لئے بھی انسانوں کو آمادہ کرتا ہے۔ تاریخ کے جھروکوں میں جھانکئے اور ماضی سے رشتہ استوار کیجئیے۔ صفا کی چوٹیوں پر مروہ کی پہاڑیوں پر رسول پاکﷺص‌ باآواز بلند لوگوں کو اپنی طرف بلاتے نظر آتے ہیں۔
اہل مکہ کے لئےیہ پکار کسی خطرے سے کم نہ تھی اس آواز کا مقصد یہ تھا کہ لوگ اس آواز پر لبیک کہیں۔ نبی کی آواز پر لوگ جوق در جوق دوڑ پڑے آپﷺ نے فرمایا کہ اگر میں کہوں پہاڑ کے دامن میں دشمن چھپا ہے تو کیا تم میری بات پر یقین کرو گے ؟؟؟سب نے با لاتفاق کہا کہ آپ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہیں جو کچھ اس کے دامن میں ہے وہ آپ دیکھ سکتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ آپ صادق اور امین ہیں۔ آپ جو کچھ کہیں گے وہ ہم سنیں گے اور مانیں گے۔
اس کے بعد آپﷺ گویاہوئے ‘‘شیطان تمھاری گھات لگائے بیٹھا ہے عنقریب تم پر حملہ آور ہونے والا ہے۔ اس سے بچنےکے لئے اپنے رب کی پناہ حاصل کرواس رب کی طرف دوڑو ،بڑھو ،جو سمیع و بصیر ہے، جو حاضر وناظر ہے،جو علیم و خبیرہے، جو شہ رگ سے زیادہ قریب ہےاس رب کے ہو رہو ہر خطرے سے ہر شر سے محفوظ رہو گے۔ آپٌ کی بات سن کر پورے مجمع پر سکتہ طاری ہو گیا وہ آپس میں باتیں بناتے ہوئے برا بھلا کہتے ہوئےوہاں سے رخصت ہوئے۔ لمحہ بھر پہلے جو لوگ آپٌ کی صداقت کےگن گا رہے تھے، آپٌ پر اعتماد کرتے تھے جب ان کے سامنے کائنات کی سب سے بڑی سچائی وا شگاف ہوئی اور کائنات کی حقیقت کھول کر بیان کی گئ تو وہی لوگ جو گواہی کا پیکر بنے ہوئے تھے وہ مجسم انکاری ہو گئے۔ اور آپﷺ کو تنہاچھوڑ گئے۔ یہ واقعہ ایک دفعہ کا نہیں ہے یہ سانحہ روز پیش آتا ہے۔ ہم آپٌ کی صداقت کے گن گاتے آپٌ پر ایمان کا اعلان کرتے ہر طرح کی گواہی اور شاسدت دیتے آپٌ کے نام کا کلمہ پڑھتے جنتوں کی بشارت دیتے دامنِِِِِِِِِ مصطفٰی میں پناہ لینے کے گن گاتے ہیں ۔ لیکن کتنےلوگ ہیں جو آپٌ کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ، آپٌ کی سنت مطہرہ کے لئے اٹھ کر جدوجہدکرتے، اسکے اتباع اور پیروی کے لئے اپنی زندگی کو تج دیتے ہیں۔ یہی سوال آج ربیع الاول ہم سےکر رہا ہے کہ؛ اے لوگوں جو ایمان کا دعوٰی کرتے ہو جو شفاعت کے عنوانات سجا تے ہو کس کس طرح پیارے نبیﷺ کی ناموس کو للکارا گیا، ان کی عزت اور توقیر پر حملے کئے گئے، کیا تم اٹھے ۔ تمھاری زبانیں کھلیں، تم نے پیروں کو غبار آلود کیا ، تم نے سر سے کفن باندھ کر عزم کیا؟ سیرت کے جتنے بھی واقعات ہیں چاہے حالتِِ جنگ میں ہوں یا امن میں ہوں اخوت اوربھائئ چارے میں پروئی ہوئی اجتماعیت کے ہوں یا منافقین کی سر کوبی کے ہوں ہمیں اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ اور یہ حادثاتی یا اتفاقی واقعات نہیں تھے نبی اکرم ٌ ایک مشن کےعلمبردار تھے۔ آپٌ دنیا میں شریعت لائےغلبہ دین آپٌ کا مشن تھا اقامتِ دین آپٌ کی منزل تھی قرآن و سنت کی فرمانروائی اورشریعتِ مطہرہ کا نظام آپٌ کا مقصد زندگی تھا۔
ایڈیٹر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کلمہ, پیارے, واقعات, قرآن, نظر, مکہ, مقصد, منافقین, مجمع, محبت, آج, ایمان, دل, دنیا, زندگی, علیم, عنوانات, عزم, عزت, عشق, عشقِ, غبار, صادق, صداقت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلم ابن آدم کتاب گھر 0 07-07-10 12:00 PM
اہانت رسول ۔ صلی اللہ علیہ وسلم اور ہم ۔۔۔!! ARHAM اپکے کالم 11 21-05-10 02:56 PM
رمضان کی آمد پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا خطبہ ابو عمار ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 1 15-08-09 07:08 AM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رازداں طارق راحیل پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 0 25-02-09 09:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger