واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میگ کارنر > شمارہ




چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-03-11, 10:29 PM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 37
کمائي: 685
شکریہ: 3
8 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا

چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا

چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا

کونسی چیزیں ایک ویب سائٹ کو کامیاب بناتی ہیں؟ اس کا انحصار لہراتے ہوئے لوگوز اور عجیب و غریب اینیمیشن پر نہیں ہے۔ ایک بہتر ویب سائٹ وہ ہوتی ہے جوکہ آپ کے کاروباری مقصد کو واضح طور پر آپ کے گاہکوں تک پہنچائے اور جو آپ کی کمپنی کے تزویراتی لائحہ عمل پر پورا اترتی ہو۔ یہ دس تجاویز ایک اچھی ویب سائٹ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
* اپنے مقاصد کا تعین کریں۔
* اپنی سائٹ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔ آپ کی سائٹ جلدی ڈاؤن لوڈ ھونی چاہیے
* آپ اپنے ساتھ رابطے کی سھولت دیں۔
" * سائٹ بن رہی ہے" استعمال نہ کریں-
* اپنے ناظرین کی ضروریات پہچانیں۔
* سائٹ پر کوئی غلطی نہیں ہونی چاہئے۔
* ہوم پیج پر واپس آنے کی سوچلت مہیا کریں
* آرڈر دینے کا عمل سادہ اور آسان رکهیں۔
* سائٹ پر آنے والوں کو تفریح مہیا کریں۔

اپنے مقاصد کا تعین کریں
آپ کی ویب سائٹ کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ چیزیں بیچنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ نئے گاہک تلاش کر رہے ہیں؟ یا آپ پہلے سے موجود گاہکوں کو معلومات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کیا آپ ایک آن لائن بروشر یا پهر کوئی اور پیچیدہ چیز دینا چاہتے ہیں؟ سوچیں کہ آپ انٹرنیٹ کے ذریعے کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ھیں اور پھر ان مقاصد کے حصول کے طریقوں کے بارے میں سوچیں- اپنےکاروباری اور مارکیٹنگ کے منصوبے پر نظرثانی کریں تا کہ آپ کی ویب سائٹ آپ کی کمپنی کے تاثر اور سوچ کی صحیح عکاسی کرے۔
1۔ اپنی سائٹ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں؛
اگر آپ کی سائٹ پر تازہ مواد ہو گا تو لوگ آپ کی سائٹ پر بار بار آئیں گے- آپ نئی تصاویر, کمپنی یا پروڈکٹ کی خبروں اور گاہکوں کے پسندیدہ مضامین کے ساتھ یا پھر دوسری موثر اور مفید چیزوں کے ساتھ اپنی سائٹ کو باقاعدگی کے ساتھ تروتازہ رکھیں۔ ان تمام کوششوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایک حصہ ‘‘نئی چیزیں’’ کے نام سے بنائیں جس سے لوگوں کو نئی چیزیں پانے میں آسانی رہے گی۔
2۔ آپ کی سائٹ جلدی سے ڈاؤن لوڈ ھو جانی چاہیے؛
ویب استعمال کرنے والے اپنی بےصبری کی وجہ سے مشوور ہیں- اگر آپ کی تصاویر ڈاؤن لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہیں تو نیٹ استعمال کرنے والے تنگ پڑ جائیں گے اور فوراً ہی آپ کی ویب سائٹ چھوڑ دیں گے- ایک بڑی تصویرکی بجائے چهوٹی چهوٹی تصاویر استعمال کریں۔ اپنے پہلے پیج پر دلچسپ تصاویر لگائیں لیکن بھاری تصاویر سے اجتناب کریں۔ اسی طرح تحریر کے ساتھ ان چیزوں کا خیال رکھیں- لمبے پیراگراف اور لمبی فہرستوں سے پرہیز کریں کیونکہ انھیں پڑهنا مشکل ہوتا ھے- اسی طرح قارئین کو اپنی مطلوبہ معلومات کے لئے بہت طویل تلاش نہ کرنی پڑے۔ -
3۔ آپ اپنے ساتھ رابطے کی اطلاعات دیں؛
آپ کی ویب سائٹ میں کافی جگہوں پر آپ کے ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، پتے اور اگر آپ اشیاء یا خدمات بیچ رہے ہیں تو چیزیں خریدنے کے لئے ہدایت ہونی چاہئیں- جتنی جگہوں پر ممکن ہو, یہ اطلاعات مہیا کریں تا کہ لوگوں کو آپ کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ویب سائٹ پر تلاش نہ کرنی پڑے۔
4۔ زیر تعمیر ہے، مت استعمال کریں؛
اگر آپ کی سائٹ پر کوئی چیز ابهی مکمل نہیں ہوئی ہے تو ‘‘زیر تعمیرہے’’ لکھ کر اپ لوڈ نہ کریں۔ جو لوگ کچھ وقت خرچ کر کے زیر تعمیر گرافکس ڈاون لوڈ کریں گے وہ زیادہ مایوس اور تنگ ہوں گے- اپنی سائٹ کو ایسے ھی سمجھیں جیسے کہ آپ کی مارکیٹنگ کے دوسرے ذرائع ۔ اگر کسی چیز کو دکھانے سے پہلے نمایاں کرنا ہو تو وہاں ‘‘جلد آنے والا ہے ’’ چسپاں کر دیں۔
5۔ اپنے ناظرین کی ضروریات کو جانیں؛
چاہے آپ نئی پود کے لئے سی ڈیز کی مارکیٹنگ کریں یا بوڑهے لوگوں کے لئے دانت بیچیں، آپ کا ڈیزائن اور مواد ان لوگوں کی نفسیات کے مطابق ہونا چاہئے جن تک یہ مواد پہنچے گا۔ یاد رکهیں کہ آپ کی ویب سائٹ ایڈورٹائزنگ کی ایک شکل ہے اور یہ آپ کی کمپنی کے عکس کو واضح کرتی ہے۔ لہذا آپ کی سائٹ پر غلطیاں نہیں ھونی چاہیئیں۔
اگر کوئی چیز صحیح طور پر کام نہیں کر رہی تو پهر اس کو اپنی سائٹ پر نہ رکهیں۔ سائٹ کے ناظرین سائٹ کا ٹیسٹ کرنے کے لیے نہیں ہوتے- ایسے لنکس تلاش کریں جو اب موجود نہیں ہیں، جوکہیں نہیں جاتے یا جو غلط پیغام دیتے ہیں کیونکہ یہ چیزیں سائٹ دیکهنے والوں کو پریشان کرتی ہیں- متن پر بھی نظرثانی کر لیں- ٹائپنگ، گرائمر کی غلطیاں اور غلط فقرے آپ کے کاروباری تأثر کو متاثر کرتے ہیں۔
"ہوم پیج پر واپس آئیں"
کی سھولت مہیا کریں۔ اگر لوگ جانتے ہیں کہ آپ کے ہوم پیج پر آسانی سے واپس آیا جاسکتا ہے تو وہ آپ کی سائٹ کو تفصیل سے دیکھیں گے- اس سوالت کو اپنی ساری سائٹ کے سارے صفحات پر مہیا کریں۔ ایک دوسری صورت یہ ہے کہ آپ اپنی سائٹ کے اہم فیچرز کی فروست یا نقشہ بنا دیں- اس سے ان لوگوں کواپنی مطلوبہ چیزیں معلوم کرنے میں سوکلت ہو گی۔ ویب سائٹ میں مختلف سمتوں میں جانے کا عمل آسان رکهیں۔
6۔ آرڈر دینے کے عمل کو سادہ اور آسان رکهیں؛
اگر آپ چیزیں بیچ رہے ہیں تو پهر اپنے گاہک کے لئے آرڈر کرنے کا عمل آسان بنائیں۔ چیزوں کی تصویریں اور ان کی قیمتیں واضح طور پر نظرآنی چاہئیں اور جس کے ساتھ ان کی خریداری کی تفصیلات بهی موجود ہوں۔ کچھ تاجر شاپنگ کارٹس کو بتری سمجھتے ہیں جو خریداری کرنے والوں کو اپنی مرضی کی چیزیں جمع کرنے اور آرڈر کی کل قیمت بتانے کی سہولت فراہم کرتی ہے- خریداروں کو ویب سائٹ سے براہ راست خریداری کی سوںلت دیں تاہم جو لوگ آن لائن خریداری پر اعتماد نیںر کرتے انیںے دوسرے متبادل جیسے کہ فون، فیکس وغیرہ کی سو لت بھی دیں۔

7۔ ویب سائٹ کو لطف اندوز بنائیں:
اگر مزاح موزوں ہو تو پھر آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں- اگر آپ کی کمپنی کا ماضی دلچسپ ہے تو پھر اسے بھی شامل کریں۔ لوگ آپ کے کاروبار سے ایک چہرہ وابستہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ آپ سے ذاتی تعلق رکھتے ہیں اس لئے آپ اپنے بارے میں اور کمپنی کے تمام اہم افراد کی تمام تفصیلات اور تصاویر بھی شامل کرسکتے ہیں-
(یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے)
ایڈیٹر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, کوششوں, کرنی, پسندیدہ, ویب, ڈیزائن, وقت, مکمل, مقصد, ممکن, مزاح, مطابق, انٹرنیٹ, بروشر, تلاش, تحریر, تصاویر, حصہ, عجیب, غلطی, غلطیاں, غریب, صفحات, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ویب پیچ کے لیے سافٹ ویئر ارشد کمبوہ Ask Experts ماہرین کی رائے 28 03-02-11 12:14 AM
سگر یٹ کے چھوٹے پیکٹ بند کر دیے گئے جاویداسد خبریں 0 29-09-10 06:34 PM
انٹرنیٹ پر اردو ترویج کے لئے کوشاں اعجاز عبید صاحب کے لئے دعائے صحت کی اپیل موجو آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 9 20-09-10 02:25 PM
گھوٹکی،دھماکاخیز مواد پھٹنے سے ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق گھوٹکی ... عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:39 PM
چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی موثر ویب سائٹ بنانا عبدالقدوس کیرئر کی راہنمائی 0 26-11-07 06:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger