واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میگ کارنر > شمارہ




ڈینش حکومت کی پاکستان کیلئے امداد پر خراجِ تحسین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-02-11, 09:16 PM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 37
کمائي: 685
شکریہ: 3
8 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ڈینش حکومت کی پاکستان کیلئے امداد پر خراجِ تحسین

ڈینش حکومت کی پاکستان کیلئے امداد پر خراجِ تحسین

محمد اکرم خان آفریدی


سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی ابتر صورتحال کے پیشِ نظر ڈنمارک کے سفیر ’’وولف اولے ہلچل‘‘سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھنے اور اُنکی بحالی کی یقین دھانی کروائی ہے ۔جبکہ پاکستانی حکومت اورعوام دونوں نے ’’ڈینش ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (DEMA)‘‘کی جانب سے سندہ کے علاقہ رادھان ،بدھا اور خانپور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی غرض سے فیلڈ ہسپتالوں کے قیام پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بین الاقوامی معیار کی جدید سہولیات سے آراستہ اور قابل ترین سٹاف پرمشتمل اِن فیلڈ ہسپتالوں میں صرف تین ماہ کے قلیل عرصہ میں ڈیڑہ لاکھ سے زائد غریب مریض علاج کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔جبکہ اِن ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے بین الاقوامی معیار کے آلات تھوڑے عرصہ کے بعد اِن علاقوں میں موجود مراکزِ صحت یا اچھی شہرت کی حامل این جی اوز کو فراہم کر دئے جائیں گے۔ ’’ڈینش ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (DEMA)‘‘کے مشن کوارڈینیٹرــ’’مسٹر جین اولسن Mr. Jan Gert Olsen‘‘کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فیلڈ ہسپتالوں کا قیام ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ انکے قیام سے نہ صرف علاج معالجہ کی سہولیات مل رہی ہیں بلکہ سیلاب زدہ علاقوں میں پھیلنے والی موزی امراض کے بارے میں بھی مکمل جان کاری دی جارہی ہے۔ ’’ڈینش ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (DEMA)‘‘پہلی بین الاقوامی ایجنسی تھی جس نے حکومتِ پاکستان اور
یورپی یونین کی اپیل کے بعد پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مصائب میں گھرے ہوئے عوام کی بحالی کا عزم کیا تھا۔
ڈنمارک کی طرف سے 22ملین ڈالر امداد کی منظوری اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے کہ ڈنمارک کی حکومت پاکستان میں پریشان حال عوام کے مسائل کے حل کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔سیلاب زدگان کے لئے دی جانیوالی امداد میں ڈنمارک کے ہر شہری کے ذمہ 4ڈالر آئے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے ڈینش پارلیمنٹ کی جانب سے بھی پاکستان کی ترقی کے لئے 22.5ملین ڈالر کی منظوری دی گئی۔ڈنمارک کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی ہیومینٹیرین ایمرجنسی اسسٹنٹ کے لئے 22مین ڈالر امداد اقوامِ متحدہ کی مختلف تنظیموں مثلاً UNHCR,WFP,UNDACاورOCHAکے علاوہ ڈینش این جی اوزـ’’سیو دی چلڈرن‘‘ڈین چرچ ایڈ،ریڈ کراس،ڈینش مشن کونسل،آئی سی آر سی،انٹرنیشنل کنفیڈریشن برائے ریڈ کراس،اور ڈینش ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ذریعہ خرچ کی جارہی ہے جبکہ ڈینش حکومت کی جانب سے ملنے والی 22.5ملین ڈالر کی ڈویلپمنٹ ایڈ شعبہ ء تعلیم،ڈیموکریسی،ہیومن رائٹس اور خواتین کی ترقی کے لئے خرچ کی جارہی ہے۔
ڈنمارک کے وزیربرائے ڈویلپمنٹ’’ اولا ٹورنسنے پاکستان کی پریشان حال عوام کی بہبود میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے،اُنہوں نے پاکستان کی ترقی کے لئے دی جانیوالی امداد میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ ڈینش حکومت اِن چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کا خواہاں ہے اور رہے گا۔ پاکستان میں تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈینش حکومت کی دلچسپی نہ صرف پاکستان اور اسکے عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں خوشگواری پیدا کرے گی۔
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اسلام آباد میں ڈینش سفارت خانہ جبکہ کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارت خانہ دِن رات محنت کر رہا ہے،پاکستان میں ڈینش ایمبیسی کا20رُکنی عملہ بالخصوص یہاں تعینات سفیر ’وولف اولے ہلچل ،ڈپٹی ہیڈ آف مشن،ڈویلپمنٹ کونسلر ، ا یٹیچی، کونسل کے علاوہ میڈیا مینجر ’’ اور دیگر ساتھیوں کی دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لئے کی جانیوالی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔
ڈنمارک میں 26000پاکستانی مختلف شعبوں میں اپنے ملک کا نام روشن تو کر ہی رہے ہیں لیکن ڈینش حکومت نے انہیں اپنے شہریوں کے برابر درجہ دیتے ہوئے ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔آج 6پاکستانی امیگرینٹس کا ڈنمارک کی مختلف لوکل کونسلوں اور پارلیمنٹس میں نمائندگی کرنا اِس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ڈینش حکومت اور عوام کسی دوسرے ملک سے آئے ہوئے شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعصب نہیں رکھتے۔
ڈنمارک حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لئے گرین کارڈ اور رہائشی ویزوں کا اجراء کرکے دونوں ممالک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔آج بہت سارے پڑھے لکھے بے روزگارپاکستانی نوجوان ڈنمارک کی گرین کارڈ سکیم سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔پاکستانیوں کے لئے اس سے بھی زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ گرین کارڈ صرف ڈنمارک ہی نہیں بلکہ جرمنی،فرانس،سپین،اٹلی،سوی ڈن،ناروے ،فن لینڈ،نیدر لینڈ،پولینڈ،چیک ریپبلک،آسٹریا،لٹویا،ہسٹون یا،لتھوانیا،پرتگال،لکسمبر گ اور بیلجیئم جیسے ترقی یافتہ ممالک کے لئے بھی کارآمد ہو گا۔

قارئین ! یہاں میں آپکو ڈنمارک کی پاکستان کے لئے کی جانیوالی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کے بارے میں چیدہ چیدہ معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں ۔1973ء میں یورپین یونین کا رُکن بننے والا ملک ڈنمارک شمالی یورپ کے سکینڈینیوین scandinavianممالک میں سے ایک ہے جو کہ 42370sq KMرقبے پر مشتمل ہے ۔اسکی آبادی5515575ہے اور کوپن ہیگن نامی شہر اسکا دارلخلافہ ہے ۔ڈنمارک کی کُل آبادی کا 98فیصد حصہ ڈینش زبان بولتا ہے ۔یہاں کے لوگ انتہائی مہذب اور باخلاق ہیں جبکہ یہاں عورت کو مردوں کے برابر مقام حاصل ہے۔ڈنمارک میں ابتدائی تعلیم ہر بچے پر لازم ہے جبکہ پرائمری تا اعلیٰ تعلیم بالکل فری ہے ،یہاں پارلیمانی نظام رائج ہے جہا ں مرکزی حکومت کے علاوہ 98 میونسپلٹیوں میں مقامی حکومتیں قائم ہیں۔ڈنمارک NATO اور OECDکا بنیادی رُکن ہونے کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اسکے پاس OSCEکی بھی ممبر شپ موجود ہے۔ایک سروے کے مطابق ڈنمارک صحت،تعلیم اور بنیادی سہولیات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر جبکہ امن کے لحا ظ سے دنیا میں نیوزی لینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کرپشن کے لحاظ سے آخری نمبر پر ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنے والے پہلے دس ممالک میں ڈنمارک بھی ایک ہے جسے بڑی ویلفئر سٹیٹ ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے۔مسلما ن ڈنمارک میں مکمل طور پر آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں وہ تمام سول اور سیاسی حقوق رکھتے ہیں۔ڈنمارک کی آبادی کا 4فیصد حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے جبکہ مسلمانوں میں سے 24.7فیصد ترکش،12فیصد عراقی،10.8فیصد لبنانی،8.2فیصد پاکستانی اور 7.6فیصد صومالی نژاد مسلمان موجود ہیں۔مسلمانوں کی اِس آبادی میں 49فیصد سُنی،13فیصد شیعہ اور 19فیصد دیگر فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ڈنمارک میں 115مساجد موجود ہیں جنکے ساتھ 20سے 25فیصد مسلمان منسلک رہتے ہیں ۔ڈنمارک میں نہ صرف حلال خوراک دستیاب رہتی ہے بلکہ یہ عرب ممالک میں بھی حلال خوراک براآمد کر رہا ہے۔پاکستان میں مسلم یوتھ کونسل نامی تنظیم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام کے لئے محنت کر رہی ہے۔
ایڈیٹر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کارڈ, پاکستان, پاکستانی, ڈنمارک, قدم, لوگ, نظر, مکمل, مسائل, آلودگی, آبادی, اسلام, اعلیٰ, حل, خواتین, خلاف, خان, رات, زندگی, سٹاف, عورت, علاج, صورتحال, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Aikijujutsu کا سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
ویل ڈن رحمن ملک ! صدر،وزیر اعظم کا وزیرداخلہ کو خراج تحسین گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:30 AM
سیلاب وینزویلا بمقابلہ پاکستانی حکمران ۔۔۔!! ARHAM خبریں 0 12-12-10 02:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger