واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > صحافت




بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-05-11, 01:33 PM   #31
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انگریزوں کے امن و انصاف کی فضا اور انسانی جان کی قدر و قیمت عوام کے لئے فلاح و بہبود اور باقی سب خوبیاں "ایسٹ انڈیا کمپنی" کے تحت ہمیں خوب معلوم ہیں
لیکن یہ عوام ہے ہی احسان فراموش !!
کبھی ٹیپو سلطان کے پیچھے تو کبھی 1857 کی بغاوت
نا نا نا
یہ قوم کبھی نہیں سدھرے گی
بتاؤ
ملکہ کے پوتے کی شادی اور بھائی لوگ لگے ہیں اعتراضات میں

کوئی ذرا ان لوگوں کو بتا ئے کامن ویلتھ کی ممبر شپ کے لئے پاکستان نے کتنے پاپڑ بیلے
اور
کامن ویلتھ میں ملکہ کا کیا مقام ہے ؟؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (01-05-11), کنعان (01-05-11), مرزا عامر (01-05-11), حیدر (01-05-11), راجہ اکرام (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 02:22 PM   #32
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,731
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

کچھ تجزیہ نگار بھائیوں کو تو یہ بھی نہیں معلوم ہو گا کہ کامن ویلتھ ھے کیا، اور اس کے فائدے کیا ہیں۔

سابقہ وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور گورڈن براؤن کو اس شادی میں دعوت نہیں دی گئی یہ بھی ایک المیہ ھے۔

رائل شادی دیکھنے پر اگر کسی کو اتفاق ھے تو کسی کو اعتراض بھی ھے دونوں ساتھ ساتھ ہیں۔ اینکرز کو جیسے ہدایت ملتی ھے انہوں نے ویسے ہی پروگرام پیش کرنا ہوتا ھے۔ اب تو پوری دنیا میں پاکستانی چینل دیکھے جاتے ہیں۔ اور یہ خریدنے پڑتے ہیں۔ ایک طریقہ سے تفریح بھی ھے اور کاروبار بھی۔ کوئی بھی پاکستانی جب کیبل خریدتا ھے تو وہ پاکستانی چینلز کے لئے انگلش چینل تو فری میں نیشنل سیٹلائٹ کے ذریعے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہاں چھٹی ہونے سے ہم نے بھی لائیو شادی دیکھی، میں نے شادی میں ڈسپلن دیکھا مثلاً شہر کی ٹریفک بھی چل رہی ھے اور شادی میں مہمان بھی گاڑیوں پر آ رہے ہیں۔

اگر کسی کو اعتراض ھے تو اس کے پہلو بھی دیکھنے چاہئیں، ویلکم۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (01-05-11), مرزا عامر (01-05-11), حیدر (01-05-11), شمشاد احمد (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 02:36 PM   #33
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس شادي كو ميڈيا پر ديكھائے جانے كے حوالے سے جو عام عوام كے تاثرات ميڈيا پر ديكھائے گئے ہيں ان ميں سے‌بيشتر نے يہي كہا ہے كہ ان كا اس شادي سے‌كوئي لينا دينا نہيں ہے۔۔۔۔‌كسي نے بہت ہي قابل ذكر بات كي ہے تو وہ يہ كہ وہ دولہا دلہن كي اس خوشي كي گھڑي ميں دعا گو ہيں۔۔۔۔۔ ليكن بات يہاں يہ نہيں‌كہ ان كے لئے ہميں دعا گو ہونا چاہے يا نہيں بات يہ ہے كہ اس بے چيني اور اہتمام كي كيا ضرورت تھي۔۔۔۔ يہاں پہنچ كر ميري اس سوہني جمہوريت كے خلاف وحشت ميں اضافہ ہو جاتا ہے ۔۔۔ جس جمہوريت كي بنياد عوام كي اكثريتي رائے كے فيصلہ كے احترام پر قائم كئے جانے كے دعوي كئے جاتے ہيں اسي دور جمہوريت ميں عوام كي ناك ميں ميڈيا كي لگام لگا كر من ماني حركتيں كي جاتي ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔

اس كي بد ترين مثال ميں لا ل مسجد كے واقعہ كو قرار ديتا ہوں۔۔۔۔ مجھ سميت ساري قوم كو ميڈيا كے چكر ميں ڈال كر دس روز تك ٹي وي كے سامنے بٹھائے ركھا كہ ابھي مسئلہ حل ہوا كہ ہوا۔۔۔۔ بس فيصلہ ہونے ہي والا ہے۔۔۔۔ اور رات گئے خبر آ جاتي كہ صبح چار بجے فيصلہ متوقع ہے۔۔۔۔۔ اور قوم اطمينان سے دن بارہ بجے تك گھوڑے گدھے بيچ كر سو جاتي۔۔۔۔
آخر اچانك ہي ہوا وہ جس كي كسي كو اميد نہ تھي۔۔۔

ميڈيا كے حوالے سے عموما يہ بحث كي جاتي ہے كہ ميڈيا معاشرے كے مائنڈ كي عكاسي كرتا ہے يا معاشرے كو مائنڈ ديتا ہے۔۔۔۔۔۔

ميرا خيال يہ ہے كہ اگرچہ كہنے كو ميڈيا دونوں كام كرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ليكن اصل فريضہ اس كا معاشرے كا مائنڈ تبديل كرنا ہي ہے۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (01-05-11), مرزا عامر (01-05-11), احمد بلال (01-05-11), حیدر (01-05-11), راجہ اکرام (01-05-11), عبداللہ حیدر (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 03:10 PM   #34
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ميڈيا كے حوالے سے عموما يہ بحث كي جاتي ہے كہ ميڈيا معاشرے كے مائنڈ كي عكاسي كرتا ہے يا معاشرے كو مائنڈ ديتا ہے۔۔۔۔۔۔
ميرا خيال يہ ہے كہ اگرچہ كہنے كو ميڈيا دونوں كام كرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ليكن اصل فريضہ اس كا معاشرے كا مائنڈ تبديل كرنا ہي ہے۔۔۔۔
میڈیا چاہے وہ پرنٹ ہو یا الیکٹرونک اس کا کام ذہن سازی ہوتا ہے۔ اطلاعات اور خبریں دینا بھی اس کا اہم مقصد ہوتا ہے لیکن یہ بہت محدود ہوتا ہے۔ اصل کام ذہن سازی اور رجحان سازی ہے۔
کسی بھی ملک کے میڈیا کا اپنے اقدار اور روایات کا امین ہونا ضروری ہے، اسی صورت میں ملکی اور عوامی مفاد پیش نظر رہ سکتا ہے اور میڈیا کی سرگرمیوں سے مثبت سوچ پیدا ہو سکتی ہے۔
لیکن اگر میڈیا خود اپنے ملکی اور عوامی مفاد سے بالا تر ہو، اپنی اقدار اور روایات کو فرسودہ سمجھتا ہو، غیر ملکی اور غیر ملی کلچر کے فروغ کے لئے کوشاں ہو، ،ملکی اور عوامی مفاد سے اسے کوئی سروکار نہ ہو تو پھر وہی ہوتا ہے جو ہم آج دیکھ رہے ہیں۔

اس حوالے سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبان عقل و شعور اور محبان وطن کو اس سلسلے میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ میڈیا میں شامل ہو جائیں بہتری کے لئے اپنے طور پر کچھ کریں
میڈیا کے افراد کے ساتھ رابطہ کر کے ان کی فکری تربیت کی کوشش کریں
ورکشاپس اور راؤنڈ ٹیلبز کا اہتمام کریں
اور ہو سکے تو اپنے ذرائع پیدا کریں تا کہ عوام کی درست سمت رہنمائی کی جا سکے۔

اس حوالے پاک نیٹ کا کردار مثبت اور امید افزا ہے۔ لیکن یہ کردار ابھی بہت محدود ہے۔ یقینا اس کی محدودیت میں وسائل ایک بڑی وجہ ہوں گے۔ لیکن اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو ہم اپنے موجودہ کردار کو بھی وسعت دے سکتے ہیں۔ اور اس کا بہتر طریقہ اپنے پیغام کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانا ہے۔
اچھی تحاریر کو انٹر نیٹ کی ہر ممکنہ جگہ پر پیش کرنا، شیئر کرنا اور لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنا۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ ایک بہترین ذریعہ ہے عوام تک پہنچنے کا ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف فیس بک پر 25 لاکھ کے قریب پاکستانی رجسٹرڈ ہیں۔ کیا ہم ان میں سے 1 لاکھ تک بھی اپنا پیغام نہیں پہنچا سکتے؟
اسی طرح توٹر، یاہو، لنکڈ ان اور دوسرے بے شمار نیٹ ورکس ہیں جہاں ہمارے ممبرز موجود ہیں۔ اگر اپنے اپنے دائرے میں رہ کر ہر ساتھی پاک نیٹ کا پیغام پھیلانا شروع کر دے تو بہت اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دوسرا پہلو جس جانب ہم توجہ دے سکتے ہیں وہ ہے ویب ٹی وی۔۔۔ کوئی ایک ڈومین لے کر، یا پھر یوٹیوب کو ذریعہ بنا کر ہم اپنا پیغام ایک نئے انداز سے پیش کر سکتے ہیں۔ بیشک اس کے لئے وسائل، مہارت اور وقت درکار ہوگا۔ لیکن ہم پر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں ہم یہ سب کچھ کرنے کے اہل ہوں گے۔

اللہ تعالی سے پاک نیٹ کے سرپرستوں اور انتظامیہ کے لئے دعا کیا کریں کہ اللہ ان کے رزق اور اوقات کار میں برکت عطا فرمائے اور انہیں مزید کام کرنے کی توفیق اور ہمت دے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (01-05-11), مرزا عامر (01-05-11), حیدر (01-05-11), سحر (01-05-11), شمشاد احمد (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 03:30 PM   #35
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بات نكلي ہي تو عرض كرتا چلوں كہ ميڈيا كا اثر كيا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم پر يہ كيا اثر ڈال رہا ہے۔

چند دن قبل كسي پاكستاني ٹي وي چينل پر چائے كي پتي كا اشتہار ديكھا۔۔۔۔۔

اشتہار كچھ ايسے تھا كہ

ايك امير سي خاتون اپنے گھر ميں آئي ہوئي سہيلي كے لئے چائے بنا كر لاتي ہے۔۔۔ تو ساتھ ہي كام كرتي ہوئي نوكراني سے‌كہتي ہے كہ تمہاري چائے بھي بنا كر ركھي ہے لے لو۔۔۔ تو مہمان خاتون بڑي حيرت سے‌پوچھتي ہے تم نوكراني كے لئے چائے بناتي ہو۔
اور وہ خاتون اس كي حيرت كو نظر انداز كرتے ہوئے بڑي ہي اپنائيت سے جواب ديتي ہے‌كہ كيا تو كيا ہوا اب ديكھو نہ وہ بيچاري سارا دن ميرے اور گھر كے كام كرتي رہتي ہے اگر ميں نے ايك كپ چائے بنا دي تو كيا فرق پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔
برسوں بعد ميں نے كسي كمرشل اشتہار ميں‌كوئي سبق آموز اور اصلاحي چيز ديكھي تھي۔۔۔۔۔۔۔۔

اس وقت ميري توجہ اس اشتہار كي طرف بالكل بھي نہيں تھي جس كي وجہ سے مجھے اس چائے كي پتي كا نام تك معلوم نہ ہو سكا۔۔۔۔۔۔‌ليكن بعد ميں آفس ميں دوستوں كي ايك محفل ميں ميڈيا كے حوالے سے ہونے والي گفتگو ميں وہ اشتہار يا د آيا۔۔۔۔۔۔۔ تو ان كے ساتھ شيئر كيا۔ اور ان سے‌ميں نے‌كہا مجھے يقين ہے اس اشتہار كي وجہ سے بہت سي خواتين نے اپني نوكرانيوں كو چائے بنا كر دي ہو گي۔۔۔۔۔

اور ميں نے بھي آفس ميں‌كہہ ديا ہے كہ اس اشتہار كو دوبارہ تلاش كرو۔۔۔۔ اور ديكھو كہ وہ كون سي چائے كي پتي تھي اور آفس ميں بنائي جانے والي چائے ميں وہي استعمال كي جائے اور گھروں ميں بھي اس كے استعمال كي رائے سامنے آئي۔۔۔۔۔۔۔ صرف اس لئے كہ ہم نے تو چائے استعمال كرنا ہي ہے تو كيوں نہ اس سوچ كے ساتھ تعاون كريں جو اچھي ہے۔

ہاں اگر كسي دوست نے يہ اشتہار ديكھا ہو تو يہاں پتي كا نام ضرور بتائے
شكريہ
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (01-05-11), منتظمین (01-05-11), مرزا عامر (01-05-11), آبی ٹوکول (01-05-11), حیدر (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 04:35 PM   #36
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام کی سب سے بڑی "مصیبت" یہی ہے کہ یہ ہوا کے رُخ (بدی) پر چلنے کے بجائے ، اس کی مخالف چلنے کو پسند کرتا ہے۔ یہ کہتا ہے کہ اگر دریا کی موجوں کے سنگ ہی بہنا ہے تو پھر میری کشتی میں کیوں بیٹھنا۔ جاؤ اور بھئی بہت کشتیاں ہیں۔ ان میں جا کر بیٹھ جاؤ۔

اسی لیے کہا گیا کہ "اور داخل ہو جاؤ پورے کے پورے اسلام میں"۔ یعنی اپنی پسند نا پسند کو چھوڑ کر یہ دیکھو کہ قرآن و شارع قرآن کیا کہہ رہا ہے۔ عجیب بات ہے کہ قرآن، حدیث، علمائے اسلام، مسلمانوں کی اکثریت جو بات کہہ رہی ہوتی ہے ، اس کے بر عکس ہم مغرب کی مثالیں پیش کرتے ہیں اور پھر اصرار بھی کرتے ہیں کہ تم جاہل ہو۔ ارے بھائی مغرب میں تو اڈلٹ ٹیلی ویژن چینلز بھی ہیں۔ انکے تو عام پروگرامز میں بھی فحش مناظر دکھا دئیے جاتے ہیں جو دنیا کے کئی ارب افراد "براہ راست دیکھ" سکتے ہیں۔ تو کیا اب اسکو بھی اپنے لیے حجت بنا لیا جائے؟ بھارت کے ٹیلی ویژن چینلز جو دکھاتے ہیں وہ کم و بیش ایک ارب افراد خود بھارت کے تک کو میسر ہے، کیا یہ بھی ہمارے لیے حجت ہے؟بھارت کی فلم انڈسٹری عروج پر ہے۔ وہ اپنی ہر فلم میں اپنے بھگوان ڈال دیتے ہیں۔ کیا یہ بھی ہمارے لیے حجت ہیں۔ اگر تو ناظرین کی تعداد ہی حجت ہے تو پھر پاکستان کا واقعی خدا ہی حافظ۔

ناظرین کی تعداد کا معیار بھی آج تک مجھے سمجھ نہیں آ سکا کہ یہ کس طرح گن لیتے ہیں کہ اتنے ناظرین نے براہ راست دیکھا۔ جیو ٹیلی ویژن پاکستان کے مقبول ترین چینلز میں سے ہے۔ ہو سکتا ہے اسکی ویور شپ 5 کروڑ افراد کی ہو۔ لیکن کیا ضڑوری ہے کہ ان افراد نے وہ دیکھا ہی ہو؟ میں جیو دیکھتا ہوں۔ لیکن میں نے یہ پروگرام نہیں دیکھا۔ میری فیملی کے 6 دیگر افراد نے یہ پروگرام نہیں دیکھا۔ میرے 5 دوست ہیں۔ انہوں نے اور انکی فیملیز نے یہ نہیں دیکھا۔
یہاں فورم میں موجود 90 فیصد سے زائد ممبرز نے میرا خیال ہے یہ پروگرام 10 منٹ سے زائد نہ دیکھا ہو۔
تو یہ کیسے حجت بن جاتی ہے کہ اتنے کروڑ ناظرین نے یہ شادی براہراست دیکھی؟کیا ٹی وی کی ریز سے کیلکولیشن کرتے ہیں کہ اتنے ناظرین نے سارا دن بیٹھ کر دیکھا چناچہ لوگوں کی اکثریت اس کو یا اس طرح کے پروگرامز کو دیکھنا پسند کرتی ہے؟
اگر ہم گہرائی میں جا کر شماریاتی تجزیہ کریں(مزدور طبقہ، مذہبی طبقہ، طلبا کی تعداد، بوڑھے افراد کی تعداد، کام پر جانے والے وغیرہ) تو باآسانی معلوم کر سکتے ہیں کہ پاکستان میں شاید چند لاکھ افراد ایسے ہوں گے جنہوں نے یہ پروگرام دیکھا ہو گا اور اس میں سے بھی چند ہزار ہوں گے جنہوں نے یہ پروگرام "شاید" مکمل دیکھا ہو۔

6 گھنٹے کی مسلسل ٹرانسمیشن ، جس کی وجہ سے انتہائی اہم اور سوچ بیدار کرتے پروگراموں کو عضو معطل بنا دیا گیا، کیا کوئی عقل مندی کہلائے گی کہ جاپان، انڈیا، مصر، امریکہ ، برطانیہ میں چونکہ ایسا ہوا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے؟
کیا اب بھی کوئی احادیث کا انکار کرے گا کہ جن میں 1400 سال قبل بتا دیا گیا تم مسلمان غیر مسلموں کی اس حد تک نقالی کرو گے کہ اگر وہ کسی بِل میں گھسیں گے تو تم بھی انکے پیچھے پیچھے ہو گے۔؟؟؟؟؟؟
واؤ ۔۔۔کہ چونکہ اتنے اتنے ٹیلی ویژن چینلز یہ شادی براہراست دکھا رہے تھے اس لیے ہم نے بھی دکھا دیا۔

طلعت حسین نے اشارۃ کہا تھا اس پروگرام میں کہ اگر یہی چینلز شادی کو "اس سے بھی آگے" دکھانے پر تل جائیں تو کیا آپ بھی دکھائیں گے۔ بات ائی گئی ہو گئی تھی، لیکن سوال چبھتا ہوا ضرور تھا کہ ہماری اکثریت تو "بہت کُچھ" ڈیمانڈ کرتی ہے ۔ تو کیا ہم اس اکثریت کے لیے ہر کام کر ڈالیں گے

کیا ہم کو اب بھی اپنے اُن نادان دوستوں کی پہچان نہیں ہو گی جو ہمارے بزرگوں کی تعلیمات اور کوششوں کو علانیہ اور خفیہ اور اشارہ کنایۃ میں طنز اور مذاق کا نشانہ بناتے ہیں۔

Last edited by حیدر; 02-05-11 at 12:48 AM.
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (01-05-11), آبی ٹوکول (01-05-11), احمد بلال (01-05-11), راجہ اکرام (01-05-11), شمشاد احمد (02-05-11)
پرانا 01-05-11, 04:53 PM   #37
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لفظ " مصیبت " کو واوین یعنی انورٹڈ کاماز میں کرلیں میرے بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (01-05-11), راجہ اکرام (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 05:24 PM   #38
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے ہمیشہ حیرت اس بات پہ ہوتی ہے کہ کوئی بھی انسان/طبقہ/گروہ جو مغرب کی نقالی کر رہا ہوتا ہے۔ چاہے وہ تھوڑی ہو یا زیادہ، دوسروں کو جاہل اور دقیانوس سمجھنے لگتا ہے۔اسکی کئی مثالیں پاک نیٹ‌پہ لائیو دیکھی جا سکتی ہیں۔
کسی خاص کی طرف اشارہ نہیں ہے ۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (02-05-11), آبی ٹوکول (02-05-11), راجہ اکرام (02-05-11), شمشاد احمد (02-05-11)
پرانا 01-05-11, 05:26 PM   #39
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیدر بھائی یہ کیلکولیشن کسی نہ کسی طرح کر لیتے ہیں۔ اور یہ صرف مفروضہ ہوتا ہے پکی بات نہیں ہوتی۔ کسی سروے کے نتیجے میں یہ مفروضے قائم کیے جاتے ہیں۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (02-05-11)
پرانا 02-05-11, 12:35 AM   #40
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
چائے كي پتي كا اشتہار جس ميں اصلاحي اور تعميري پيغام ديا گيا ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Last edited by شمشاد احمد; 02-05-11 at 12:40 AM.
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (02-05-11), مرزا عامر (02-05-11), آبی ٹوکول (02-05-11), راجہ اکرام (02-05-11)
پرانا 02-05-11, 12:48 AM   #41
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آبی ٹوکول مراسلہ دیکھیں
لفظ " مصیبت " کو واوین یعنی انورٹڈ کاماز میں کرلیں میرے بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کر دیا ہے۔ بر وقت نشاندہی کا شکریہ
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (02-05-11), آبی ٹوکول (02-05-11), شمشاد احمد (02-05-11)
جواب

Tags
blog, com, more, ہے۔, کوئی, ٹی, ٹیلی, پاکستان, وی, میڈیا, موضوع, معاملہ, آج, براہ, خواتین, خوش, دیکھ, دیوانہ, دور, دوستوں, شہزادہ ولیم, شاہی, شادی, عبداللہ, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:51 PM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:32 PM
دل جو دیوانہ نہیں آخر کو دیوانہ بھی تھا جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 13-06-08 04:46 PM
استاد نصرت فتح علی خان ایوارڈ شو ایوان اقبال میں منعقد کیا جائیگا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 27-10-07 10:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger