|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,396
شکریہ: 1,554
2,986 مراسلہ میں 8,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وسعت اللہ خان
میرا یہ مقولہ میرے ہی بارے میں ہے۔ لہذا آپ کو پہلو بدلنے، مٹھیاں بھینچنے یا گریبان میں گردن ڈالنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ اب دیکھیے نا اکتیس برس پہلے جب میں صحافت کے ببولی جنگل میں نہیں اترا تھا تو اپنے تئیں خاصا پڑھا لکھا تھا۔ سترہ برس کی عمر تک ادب، تاریخ اور جغرافیے کی دو ہزار کے لگ بھگ کتابیں اور سینکڑوں رسالے چاٹ چکا تھا۔ روزانہ محلے کے دھوبی کی دوکان کے پتھریلے بنچ پر پڑے تین اخبارات چبا جاتا تھا۔ پھر میں دورِ جہالت میں داخل ہوگیا۔ سب ایڈیٹر بن گیا، رپورٹر بن گیا، اداریہ نویس بن گیا، کالم لکھنے لگا۔ ستھرے کپڑے پہن کر دفتر جانے لگا اور سکینڈلز، قتل و غارت، کرپشن، سیکس اور سیاسی منافقت کے خبری مینڈکوں سے بھرے کائی زدہ جوہڑ میں لت پت ہو کر گھر لوٹنے لگا۔ پتا یہ چلا کہ اردو کے ساڑھے تین سو الفاظ سے مداری پن دکھانےکا نام صحافت ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت ذہین ہوں، قلم بہت رواں ہے، حالات کی نبض پر ہاتھ ہے، زبان پر عبور ہے۔ لیکن ان سادہ لوحوں کو یہ نہیں معلوم کہ دراصل وہی میرے کام آرہا ہے جو سترہ برس کی عمر تک پڑھ پایا۔ گزشتہ اکتیس برس کے دوران میں نے اس لالچ میں دو ڈھائی ہزار کتابیں جمع کیں کہ فرصت ملی تو پڑھ لوں گا۔ میں قسم کھاتا ہوں کہ ان میں سے بمشکل ڈھائی سو کتابیں پڑھ پایا ہوں اور ان میں سے بھی نصف کے بارے میں یاد رکھ سکا ہوں کہ ان میں کیا لکھا تھا۔ صحافت کے کوٹھے پر روز نئے خبری و واقعاتی تماشبینوں کے سامنے قلمی مجرا کرنے کے بعد جب میں شل ہو کر بستر پر گرتا ہوں تو سامنے کے ریک میں پڑی کتابیں بھی قہقہے لگاتے لگاتے نیچے گر پڑتی ہیں۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا | dxbgraphics (09-04-11), mama_shalla (09-04-11), نورالدین (09-04-11), ننھا بچہ (09-04-11), محمد یاسرعلی (09-04-11), ام حازم (15-04-11), احمد بلال (09-04-11), حیدر (09-04-11), حیدر Rehan (09-04-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
مطالعے كى عياشى تو بہت ناياب ہوگئى ہے.
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے mama_shalla کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلامُ علیکم
ایک اچھا لکھاری وہ ہوتا ہے کہ جسکی تحریر خیال انگیز ہواورجو ایسا لب و لہجہ رکھتی ہو اور جوپڑھنے والے کو سوچنے پر مجبور کرے نہ کہ اُسکوسکھانے کی کوشش کرے۔ مگراِن صاحب کے خیال میں کسی بھی زُبانِ تحریرپرعبور، قلم کی روانی اور ذہانت کا تعلق مطالعہ اورتعلیم سے نہیں بلکہ قوتِ فکر،تجسس، تخیل، وجدان، تصورات، بلند خیالی، بالغ ووسیع النظری اور تنہائی پسندی جیسی خصوصیات کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن یہی شاید یہ بتانا بھول گئے ہیں کہ یہ سب خصوصیات اکثر و بیشتر صرف اُنہی صحافیوں، کالم نگاروں، لکھاریوں، شاعروں، نقادوں اور تجزیہ کاروں میں پائی جاتی ہیں جوغربت، جبر و تشدد، بیماری، افلاس، جاگیرداریت یا ناموافق و ناقابلِ یقین و تصور حالات و واقعات کے زیرِسایہ پروان چڑھے ہوں۔ وہ سمجھتے ہیں بہت کاٹ ہے ہمارے لب و لہجے میں کیا بتائیں حالات نے بنا دیا ایساورنہ ایسے تو نہ تھے یہاں وسعت اللہ قلمی مجرا کی بات کرتے ہیں جبکہ یہاں تو اکثربڑے لکھاری "قلمی بازارِ حُسن" لگانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ اسکا مظاہرہ کم و بیش کرتے رہتے ہیں۔
__________________
![]() |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | احمد بلال (09-04-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی پارٹی بدلنے میں تواُنکا کوئی ثانی نہیں۔ پہلے نوازشریف کیساتھ، پھرپرویزمشرف کے ہمنواء ہوکر نوازشریف کیخلاف لکھنا شروع کر دیا تو کہیں افتخارچوہدری کے مخالف رہے۔ اتنےرنگ تو گرگٹ بھی نہ بدلتا ہو گا جتنے یہ محترم
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہے۔, ہے،, کالم, گھر, پہلے, پڑی, لوگ, نام, معلوم, اپنے, ایڈیٹر, اللہ, اخبارات, اردو, بھرے, تین, تاریخ, جانے, خان, رواں, زبان, سمجھتے, سامنے, ضرورت, صحافت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|