![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,396
شکریہ: 1,554
2,986 مراسلہ میں 8,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں اپنے دس سالہ صحافتی کیریئرمیں ہمیشہ پرسکون رہا۔ لیکن اب پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے کچھ کامیڈی پروگرامز کی وجہ سے نہ صرف میں بلکہ میرے ساتھی صحافی بھی عدم تحفظ کے احساس اور ممکنہ عوامی ردعمل کا نشانہ بننے کے خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ میں اس کی تفصیل یوں بیان کروں گا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے فیس بک پر کراچی کے پرائیویٹ ٹی وی چینل میٹروون کے ایک کامیڈی پروگرام کی کچھ ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن میں ایک ویڈیو میں میٹرو ون کی ٹیم کامیڈی پروگرام کی عکس بندی کے لئے کراچی کی ایک مصروف سڑک پر پہنچتی ہے اور ٹیم کا ایک ممبر جو کہ سترہ یا اٹھارہ سال کا ایک لڑکا نظر آتا ہے اس نے ایک فیشن والی پھٹی ہوئی تنگ جینز اور انڈین فلمی فیشن والی کھلی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور منہ میں پان چبا رہا تھا۔ وہ سڑک پر گزرنے والے ہر راہ گیر کے پیچھے دوڑ کر اچھل کر اس کے سر کے پیچھے زور سے ہاتھ کی چپت لگاتا اور ردعمل میں وہ راہ گیر اس سے غصے کا اظہار کرتا تو وہ کیمرے کی طرف اشارہ کرکے کہتا کہ بھائی یہ میٹروون ٹی وی چینل کے کامیڈی پروگرام کی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔ اس طرح اس نے کئی راہ گیروں کے سر پر پیچھے سے چپت لگائی اس دوران ایک بوڑھا آدمی بھی سڑک پر سے گزر رہا تھا اس لڑکے نے اس بوڑھے آدمی کے سر پر بھی پیچھے سے چپت لگائی تو ضعیف العمرشخص سڑک پر گر گیا اور اس کے سر اور جسم پر چوٹیں آئیں۔ اس لڑکے نے فوراً بابا جی کو اٹھایا اور کہا بابا جی سوری ہم ٹی وی چینل کے کامیڈی پروگرام کی عکس بندی کررہے ہیں۔
میٹرو ون کے ہی کامیڈی پروگرام کی ایک اور ویڈیو بھی فیس بک پر اور یو ٹیوب پر موجود ہے جس میں ایک لڑکی برنس روڈ کراچی کے ایک پرانے فلیٹ کی بالکونی میں کھڑی نظر آتی ہے وہ سڑک پر سے گزرنے والے ہر راہ گیر کو آواز دے کر کہتی ہے بھائی میرا لفافہ سڑک پر گرا پڑا ہے پلیز اٹھا دیں۔ جب وہ لفافہ اٹھاتا ہے او رلڑکی سے پوچھتا کہ اس کا کیا کرنا ہے تو اسی دوران ایک صاحب جو منہ میں پان چبا رہے ہوتے ہیں۔ وہ اس شخص کا گریبان پکڑ کر اس سے الجھنا شروع کردیتے ہیں اور اس سے کہتے ہیں کہ تو میرے گھر کی خاتون سے کیوں بات کررہا ہے میں ابھی تجھے پولیس کے حوالے کرتا ہوں پھر جب وہ راہ گیر زچ آجاتا ہے تو پان کھانے والا کیمرے کی طرف اشارہ کرکے کہتا ہے کہ بھائی یہ ٹی وی کے کامیڈی پروگرام کی شوٹنگ ہورہی ہے آپ جائیں۔ ایسے کئی کامیڈی پروگرامز چینل فائیو اور دیگر کئی پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی طرف سے سڑکوں پر راہ گیروں کے ساتھ بے ہودہ مذاق کی صورت میں عکس بند ہورہے ہیں۔ ردعمل کے طور پہ عوام میں ہم صحافی برادری کے لئے نفرت کی کیفیت پیدا ہورہی ہے۔ میں نے جب فیس بک پر ان ویڈیوز کے نیچے عام لوگوں کی طرف سے لکھی گئی رائے پڑھی تو اس میں میڈیا اور صحافی برادری کے لئے نفرت اور غصے کا اظہار نمایاں تھا۔ میری پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے یہ التجا ہے کہ اپنی ویورشپ بڑھانے کے لئے کامیڈی پروگرامز میں سڑکوں پر راہ گیروں اور عام شہریوں کے ساتھ ایسے بے ہودہ مذاق نہ کریں جس کا نتیجہ ہم صحافیوں کو بھگتنا پڑے۔ یہ ایک ای میل ہے جو مجھے موصول ہوئی ہے، میں نے ان صاحب کا نام حذف کردیا ہے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا | abrarhussain_73 (25-04-11), jasmin rana (25-04-11), یاسر عمران مرزا (25-04-11), نورالدین (25-04-11), منتظمین (25-04-11), محمدعدنان (02-05-11), مرزا عامر (25-04-11), احمد بلال (26-04-11), حیدر (25-04-11), رضی (27-04-11), شمشاد احمد (27-04-11), صبارخ (29-04-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
واقعی اس طرح کے پروگراموں کا رواج بڑھ رہا ہے۔۔۔۔ تاہم اخلاقی حوالے سے یہ پروگرام کافی فضول ہیں۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
در اصل اس قسم کے پروگرام مغربی پروگراموں کی نقل میں بنائے جاتے ہيں ۔
مگر افسوس پروگرام کا خیال تو کاپی کرتے ہيں مگر اس کے سلسلے میں اخلاقیات کا خیال نہيں رکھتے ۔ جس کی وجہ سے یہ پروگرام ز عوام الناس کے لیے انتہائی پریشانی اور کوفت کا سبب بنتےہيں ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا | گلاب خان (25-04-11), یاسر عمران مرزا (25-04-11), مرزا عامر (25-04-11), حیدر (25-04-11), صبارخ (29-04-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
در اصل اس قسم کے پروگرام مغربی پروگراموں کی نقل میں بنائے جاتے ہيں ۔
مگر افسوس پروگرام کا خیال تو کاپی کرتے ہيں مگر اس کے سلسلے میں اخلاقیات کا خیال نہيں رکھتے ۔ جس کی وجہ سے یہ پروگرام ز عوام الناس کے لیے انتہائی پریشانی اور کوفت کا سبب بنتےہيں ۔ |
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میڈیا جس کا کام عوام کی مثبت ذہن سازی تھا اب نہ جانے کس ڈگر پر چل نکلا ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن پر کسی مناسب وقت میں اظہار خیال کرنے کی کوشش کروں گا ۔
تاہم اس طرح کے پروگرامات کی ہر فورم پر مذمت کی جانی چاہیے تا کہ کچھ عقل آ جائے ان لوگوں کو
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مقام: karachi
عمر: 21
مراسلات: 96
کمائي: 2,825
شکریہ: 80
82 مراسلہ میں 308 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایسے پروگرام بنا کر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو یہ بہت پسند آئے گے ۔۔اور بہت سے فضول لوگ انکی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔۔جب تک اس کی مذمت نہیں ہوگی اس میں اضافہ ہی ہوتا رہے گا۔۔
|
|
|
|
| صبارخ کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (29-04-11) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,396
شکریہ: 1,554
2,986 مراسلہ میں 8,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
ایسے پروگرامز کو دیکھ کر یہ احساس شدت سے ہوتا ہے کہ ٹی وی چینلز کو اخلاقی اقدار کے حوالے سے کچھ حدود متعین کرنا چاہیئے، تاکہ کسی کی دلازاری نہ ہو۔ میرے نزدیک یہ شکایات معمولی نوعیت کی نہیں ہیں، اس کی وجہ عموماً وہ لوگ بنتے ہیں جو کم پڑھے لکھے ہیں اور پروفیشنل نہیں ہیں۔ اس میں پروڈیوسر، پروگرام پیش کرنے والے اور دیگر کام کرنے والے لوگ شامل ہیں، جو ناظرین کی تعداد بڑھانے کے لئے اس طرح کے مزاحیہ پروگرام تیار کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو صحافت کا تجربہ نہیں ہوتا، اور ناسمجھی کے باعث لوگوں کے غصے اور نفرت کا شکار بنتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
میں تو اس طرح کے پروگرامز پہ اپنا وقت برباد نہیں کرتا
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہے۔, کراچی, گھر, گئی, پولیس, یو ٹیوب, لڑکی, نفرت, نظر, میڈیا, آدمی, انتظامیہ, بھائی, بے, دیں, سوری, شروع, عوامی, عدم, غصے, صحافی, صحافیوں, صحافتی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ناظرین کی عدم موجودگی میں خودبخود بند ہو جانے والی ٹی وی ایجاد کر لیا گیا | چیتا چالباز | دیگر تحقیقات | 0 | 17-01-09 11:11 PM |
| میڈیا پر پابندیوں کیخلاف راولپنڈی اسلام آبادمیں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-12-07 08:25 AM |
| بالی ووڈ شخصیات کا جیو ٹی وی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 2 | 21-11-07 12:59 PM |
| کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر راکٹ حملے | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 27-10-07 10:14 AM |
| معاوضے میں اضافہ، ہالی وڈ فلم اینڈ ٹی وی رائٹرز یونین کا ہڑتال کے حق میں فیصلہ | عبدالقدوس | فلمی دنیا | 0 | 22-10-07 06:33 PM |