13-08-10, 08:13 PM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,202
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان “جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان “جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند
مختصر صحیح بخاری
روزے کے بیان میں
باب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان “جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو موقوف کر دو”۔
حدیث نمبر : 929
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “مہینہ (کم از کم) انتیس دن کا ہوتا ہے پس تم جب تک چاند نہ دیکھو لو روزہ نہ رکھو پھر اگر مطلع ابرآلود ہو جائے (یعنی آسمان پر بادل چھا جائیں اور تم چاند نہ دیکھ سکو) تو تیس دن کا شمار پورا کر لو۔”
حدیث نمبر : 930
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات سے ایک مہینہ کا ایلاء کیا (یعنی ترک تعلق کی قسم کھائی) پھر جب انتیس دن گزر گئے تو صبح کے وقت یا دوپہر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی بیویوں کے پاس) تشریف لے گئے۔ کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو قسم کھائی تھی کہ میں ایک مہینہ تک (بیویوں کے پاس) نہ جاؤں گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “مہینہ انتیس دن کا (بھی ہوتا) ہے۔”
|
|
|