واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > تعلیم و تربیت > طالب علموں کی بیٹھک



طالب علموں کی بیٹھک حصول تعلیم کے بارے میں مشکلات اور اس بارے میں تجویز پر تحریریں


اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد خوش آئند

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-07-11, 09:38 PM   #1
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,125
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 966 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد خوش آئند

اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد خوش آئند

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا کہ ماضی کے برعکس پاکستان کی جامعات میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے والوں کواچھی تنخواہیں دی جارہی ہیں لیکن ان اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو خلیج کے ممالک میں جامعات کی طرف سے دس گنا زیادہ تنخواہوں اور مراعات کی پیش کش ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اندرون ملک ایسے حالات پید ا کیے جائیں جس سے ان محققین کی پاکستان میں رہ کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی ہو۔
Name:  sd.jpg
Views: 31
Size:  21.5 KB

اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس کے ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی پر اثرات کے موضوع پر بدھ کو ایک سیمینار سے خطاب میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر جاوید لغاری نے اس شعبے کی ترقی کے لیے اب تک کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات اور اُن مسائل کا ذکر کیا جو اُن کے ادارے کو درپیش ہیں ۔

اُنھوں نے بتایا کہ سرکاری خرچ پر ساڑھے سات ہزارپاکستانی اندرون ملک اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

کمیشن کے چیئرمین نے بتایا کہ آئندہ تین سے چار سالوں میں یہ تمام اعلیٰ تعلیم یافیہ افراد پاکستانی جامعات کا حصہ بن جائیں جس سے ناصر ف معیار تعلیم بہتر ہوگا بلکہ مختلف سائنسی اور سماجی شعبوں میں تحقیق کا عمل بھی تیز ہوگا۔

اُنھوں نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیوں کی بدولت اگلے چند سالوں میں پاکستان کی جامعات میں پی ایچ ڈی ڈگریاں رکھنے والے اساتذہ کی تعداد 20 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد ہوجائے گی لیکن ان افراد کے لیے مناسب روزگار کے مواقع اور تحقیق کے لیے وسائل کی فراہمی اس وقت کمیشن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

جاوید لغاری نے کہا کہ اگر ان افراد کی قابلیت کو بہتر طور پر استعمال کیا جائے تو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں یہ افراد نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ 2008ء کے بعد سے شعبہ تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کی طرف سے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل میں بتدریج کمی آئی ہے جس سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس پاکستان کی جامعات میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے والوں کو اچھی تنخواہیں دی جارہی ہیں لیکن ان اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو خلیج کے ممالک میں جامعات کی طرف سے دس گنا زیادہ تنخواہوں اور مراعات کی پیش کش ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اندرون ملک ایسے حالات پید ا کیے جائیں جس سے ان محققین کی پاکستان میں رہ کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی ہو۔

جاوید لغاری نے کہا کہ پرائمری اور ثانوی تعلیم کے میعار کو بھی بہتر کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے کیوں کہ اُن کے بقول اس سطح پر درس وتدریس میں مصروف اساتذہ اور متنظمین میں مناسب تربیت کا فقدان جہاں غیر معیاری تعلیم کو فروغ دے رہا ہے وہیں بدعنوانی اور بد انتظامی بھی اس شعبے کو متاثر کر رہی ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ وفاق کی طرح صوبائی سطح پر بھی تعلیم کو وزارتوں کے اثر سے نکال کر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرز کے اداروں کی نگرانی میں د ینے سے معیار تعلیم کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اُن کے ادارے کے قیام کے بعد پاکستان میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن میں سے متعدد کا شمار دنیا کی نمایاں تین سو یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

جاوید لغاری نے کہا کہ اُن کا ادارہ جعلی پی ایچ ڈی ڈگریاں رکھنے والوں کے خلاف بھی اقدامات کر رہا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس ایسے افراد کی تعلیمی اسناد کے بارے میں ثبوت ہوں وہ بغیر ہچکچاہٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کریں ۔
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-07-11), ابرارحسین (10-08-11), احمد نذیر (03-08-11), احمد بلال (27-07-11), شمشاد احمد (27-07-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, پاکستان, وقت, مکمل, موضوع, ملک, متاثر, مسائل, استعمال, اعلیٰ, بڑا, تعلیم, ثبوت, جانے, جائیں, حصہ, خوش, خلاف, دی, دے, دنیا, درپیش, طور, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب: تعلیمی اداروں میں 24 سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان گلاب خان خبریں 1 20-12-10 07:29 AM
اللہ تعالیٰ کے فرمان ولا تحسبنّ الّذین قتلوا فی سبیل اﷲ .... کے متعلق اور شہداء کی روحوں کا بیان۔ میاں شاہد جہاد 0 27-08-10 08:40 PM
دنیا میں شوق نہ کرنے اور اس دنیا کی اللہ تعالیٰ کے ہاں وقعت نہ ہونے کے متعلق۔ میاں شاہد صحیح المسلم 3 07-08-10 10:59 AM
::: لاہور:سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری تعلیمی ادار ے بھی کھل گئے ::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 12:09 PM
::: لاہور:سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری تعلیمی ادار ے بھی کھل گئے ::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 12:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger