26-10-07, 07:09 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جامعہ کراچی کے پی ایچ ڈی پروگرام میں 19 امیدواروں کے داخلے
جامعہ کراچی کے پی ایچ ڈی پروگرام میں 19 امیدواروں کے داخلے
جامعہ کراچی کے پی ایچ ڈی پروگرام میں 19 امیدواروں کے داخلے
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی نے 19 امیدواروں کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے تحت ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں شمولیت کے لئے کامیاب قرار دیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 60 سے زائد امیدواروں نے متعلقہ اعلیٰ تدریسی پروگرام میں شمولیت کے لئے درخواستیں دیں جبکہ 19 امیدواروں کو تحریری امتحان اور انٹرویوز کے بعد تین مختلف سائنسی شعبوں نامیاتی کیمیاء، حیاتی کیمیاء اور پلانٹ حیاتی کیمیاء میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا۔ نامیاتی کیمیاء میں 10 امیدوار، حیاتی کیمیاء میں 3 جبکہ پلانٹ حیاتی کیمیاء میں 6 امیدواروں کو داخلے دیئے گئے۔ متعلقہ پروگرام میں داخلے لینے والے کامیاب امیدواروں میں افشاں عطاء، امجد حسین، ارشاد حسین، ایم ابراہیم، محمد سلیم، نرجس تبسم، سلمان صدیقی، شارق احمد صدیقی، شازیہ حبیب، ضیاء الاسلام، عامر رسول، مجیب اللہ شاہ، محمد فرحان، عبدالواجد، فضل اکبر، غلام شبیر، منیبہ خان، ثانیہ ریاض اور سیدہ کہکشاں کاظمی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً 15 مزید داخلے آئندہ چند دنوں میں فارماکولوجی اور تجزیاتی کیمیاء میں دیئے جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|