واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > تعلیم و تربیت > طالب علموں کی بیٹھک



طالب علموں کی بیٹھک حصول تعلیم کے بارے میں مشکلات اور اس بارے میں تجویز پر تحریریں


دنیا پرست عابد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-11, 04:13 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دنیا پرست عابد

دنیا پرست عابد

السلام علیکم

بیان کیا جاتا ہے، ایک شخص کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ وہ بہت زیادہ نیک ہے، ہر وقت اللہ پاک کی عبادت کرتا رہتا ہے۔ بادشاہ نے اس کی شہرت سنی تو اس کے پاس پیغام بھیجا کہ ہمارا دل چاہتا ہے آپ کی زیارت کریں۔ ہوسکے تو کسی دن ہماری یہ خواہش پوری کیجئے اور ہمارے دربار میں تشریف لائیے۔
یہ شخص عبادت گزار تو واقعی تھا لیکن اس کی یہ ساری محنت صرف لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے تھی۔ بادشاہ کا پیغام ملاتودل میں بہت خوش ہوا ۔ سوچا، بادشاہ ضرور انعام وکرام سے نوازے گا۔ یہ سوچ کر اس نے فیصلہ کیا کہ بادشاہ کے پاس جانے سے پہلے کوئی ایسی دواپی لینی چاہیے جس سے کسی قد ر کمزور ہو جاؤں ۔ مجھے نحیف و نزار دیکھ کر بادشاہ کو یقین آجائے گا کہ میں واقعی بہت زیادہ عبادت کرتا ہوں۔
اپنے دل میں فیصلہ کر کے اس نے ایک دواپی لی ۔ لیکن اس سلسلے میں اس غلطی یہ ہوئی کہ کمزور کر دینے کی دوا کی جگہ ایسا زہر پی لیا جو آدمی کو فوراً ہلاک کر دیتا ہے ۔چنانچہ وہ ریاکار زاہد فوراً ہلاک ہوگیا۔
نظر جو آتا تھا پستے کی طرح ٹھوس اور سخت
وہ نکلا پیاز کی مانند صرف چھلکا ہی
خدا کو چھوڑکے مخلوق کی رضا چاہی
خدا کا گھر نہیں پیش نظر تھی دنیا ہی
وضاحت: حضرت سعدیؒ نے حکایت میں دنیا پرست عابدوں کی مذمت کی ہے اور ایک ریا کارکی مثال دے کریہ بتایا ہے کہ ایسی ہر ایک بات جو صرف مخلوق کو خوش کرنے کے لیے ہو زہر پینے کی مانند ہے کہ اس کا انجام ہلاکت ہوتاہے۔ عبادت کی اصل روح اور اصل مقصد تو یہ ہے کہ خدا کے ساتھ انسان کا رشتہ اس طرح استوار ہوجائے کہ کوئی اور رشتہ ویسا مضبوط نہ ہو۔

حکایت شیخ سعدی

والسلام
زارا
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کریں۔, گھر, پہلے, پاک, وقت, مقصد, آدمی, اللہ, انجام, انسان, انعام, بادشاہ, جانے, خوش, دیکھ, دے, دل, دنیا, سنی, شخص, عابد, عبادت, غلطی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیرے مست مست دو نین محمدعدنان گانے 7 04-09-11 02:37 AM
ہائیکورٹ کا شریف خاندان کی درخواست پر نیب سے ضبط شدہ جائیداد کا ریکارڈ طلب جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:35 PM
فیصلہ درست ہو گیا ... قبلہ درست جاویداسد خبریں 0 17-08-10 11:57 PM
ایٹمی اسلحے خانے کی براہ راست رسائی ،امریکی درخواست آج مسترد کردیجائیگی عبدالقدوس خبریں 3 16-04-08 06:23 PM
پاک فوج اقتدار اور بنیاد پرست اسلامی ریاست کے خواہاں ہیں، امریکی جریدہ عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger