| طالب علموں کی بیٹھک حصول تعلیم کے بارے میں مشکلات اور اس بارے میں تجویز پر تحریریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کہتے ہیں، ایک شہزادہ اپنے باپ کے مرنے کے بعد تخت حکومت پر بیٹھا تو اس نے حاجت مندوں کی امداد کے لیے اپنے خزانے کے دروازے کھلوا دیے جوشخص بھی سوالی بن کر آتا ، شہزادہ اس کی ضرورت کے مطابق اس کی امداد کرتا ، ننے بادشاہ کا یہ رویہ دیکھا تو ایک روز وزیر نے مناسب موقع دیکھ کر خیر خواہی جتا نے کے انداز میں کہا کہ حضور والا پہلے بادشاہوں نے یہ خزانہ بہت توجہ اور دانشمندی سے جمع کیا ہے۔ اسے یوں لٹا دینا مناسب نہیں۔
بادشاہ کو کسی وقت بھی خطرات سے غافل نہیں ہوناچاہیے ۔ کیا کہا جاسکتا ہے کہ آیندہ کیا واقعات پیش آئیں ۔ اگر حضور والا اپنا سارا خزانہ بھی تقسیم کردیں تو رعایا کے حصے میں ایک ایک جو کے برابر آئے گا لیکن۔ اگر حضور رعایا کے لوگوں سے ایک ایک جو کے برابر سونا لیں توحضور کا خزانہ بھر جائے گا۔ بظاہر یہ بات بہت خیرخواہی کی تھی لیک شہزادے کو بالکل پسند نہ آئی اس نے کہا خدانے مجھے اپنے فضل سے ایک بڑی سلطنت کا وارث بنا یا ہے میرا یہ کام نہیں کہ مال جمع کرنے کی دھن میں لگ جاؤں بادشاہ کا فرض رعایا کو خوشحال بنانا ہے ۔ خزانے پر سانپ بن کر بیٹھنا نہیں ہے۔ قارون ہوا ہلاک خزانوں کے باوجود نوشیرواں ہے زندہ جاوید عدل سے ڈبّے میں ہے گربند تو بے فیض ہے عود خوشبو اڑے جب آتش سوزاں میں جلائیں ملتی ہے بزرگی تو فقط جو دوسخا سے دانہ ہو اگر کاشت تو کھلیان سجائیں وضاحت: اس حکایت میں حضرت سعدیؒ نے یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ سلطنت اور اقتدار کو دوام خزانوں سے نہیں بلکہ لوگوں کو خوشحال بنانے سے ملتا ہے۔ یہ سراسر سطحی سوچ ہے کہ زیادہ مال دار لوگ زیادہ عزت پاتے ہیں اور مال کی قوت سے ان کا اقتدار مستحکم ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سخاوت اور عدل وانصاف کے باعث دلوں میں جو محبت پیدا ہوتی ہے وہ اقدار اور عزت کو دوام بخشتی ہے۔ حکایت شیخ سعدی والسلام زارا |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتا, ہے۔, فرض, پہلے, پسند, یوں, وقت, واقعات, وزیر, موقع, محبت, مطابق, انداز, بے, بنانا, بادشاہ, توجہ, جائے, خوشبو, دیکھا, دینا, عقلمند, عدل, عزت, غافل |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|