26-10-07, 07:07 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ برائے امراض سینہ و تپ دق کے نتائج میں سنگین غلطی
پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ برائے امراض سینہ و تپ دق کے نتائج میں سنگین غلطی
پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ برائے امراض سینہ و تپ دق کے نتائج میں سنگین غلطی
جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی لاپروائی اور ممتحن کی غلطی کے باعث ایک اور امتحانی نتائج میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایم بی بی ایس کے غلط نتائج کے اجرا کے بعد دو روز قبل جامعہ کراچی نے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسز اینڈ چیسٹ ڈیزیز کے سالانہ امتحانات برائے 2007ء کے نتائج کا اعلان کیا جس میں شریک ہونے والے تمام امیدواروں کو فیل کردیا گیا تاہم جب امیدواروں نے اس پر شدید اعتراض کیا تو معلوم ہوا کہ ایگزامنر نے کاپیاں صحیح طور پر نہیں جانچیں اور تمام امیدواروں کو فیل کر دیا۔ جامعہ کراچی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اخلاق احمد نے بتایا کہ جے پی ایم سی کے پروفیسرعبدالرزاق نے 150 نمبروں کے بجائے 100 نمبروں سے مارکنگ کی جس کی وجہ سے تمام امیدوار فیل ہوگئے تاہم نتائج کو دوبارہ چیک کیا گیا ہے اور پرانے نتائج کو منسوخ کر دیا گیا۔ اب کئی امیدوار پاس ہوگئے ہیں۔ جن کے نتائج کا دوبارہ اعلان دوسے تین روز میں کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایم بی بی ایس کے نتائج بھی اس وقت غلط ہوگئے تھے جب نیشنل کالج کے ایک پروفیسر نے غلط ٹیبولیشن کی تھی۔ یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی کارکردگی انتہائی خراب ہے اورکالج کیڈر کے ایک ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تقرری بھی صورتحال کو بہتر نہیں بنا سکی ہے اور نتائج کا تاخیر سے اجرا ہونا ایک معمول بن گیا ہے، حتیٰ کہ بی کام کے ضمنی امتحانات منعقد کرنے کی وی سی کی ہدایت بھی شعبہ امتحانات نے نظرانداز کر دی اور اس سال بھی گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے سطح کے ضمنی امتحانات نہیں لئے جا سکے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|