واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > پاکیزگی > طہارت و نجاست



طہارت و نجاست طہارت و نجاست


طہارت کا بیان -1

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-10, 04:55 PM   #1
طہارت کا بیان -1
Wahid Mahmood Wahid Mahmood آف لائن ہے 16-01-10, 04:55 PM

اب دونوں قسم کی نجاستوں سے بدن کو پاک کرنے کی تفصیل بیان ہوتی ہے ۔
پہلےحدث اصغر یعنی وضو کا بیان ہو گا، پھر حدث اکبر یعنی غسل کا پھر ان کے ۔لوازمات وغیرہ کا اور پھر نجاست حقیقیہ کا بیان ہو گا
وضو کا بیان
وضو کے فرائض ۔
وضو میں چار فرض ہیں
١. منہ دھونا ۔
٢. دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت دھونا ۔
٣. چوتھائی سر کا مسح کرنا ۔
٤. دونوں پائوں ٹخنوں سمیت دھونا ۔
ان کی تفصیل یہ ہے
١. منہ دھونا منھ دھونے کی حد یہ ہے کہ لمبائی میں پیشانی پر سر کے بالوں کے اگنے کی جگہ سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور چوڑائی میں ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک دھونا فرض ہے‘ گنجان داڑھی ( یعنی جس کے اندر سے کھال نظر نہ آئے) کے ظاہری یعنی اوپر کےحصہ کو دھونا فرض ہے‘ اور اگر کھال نظرآتی ۔ہو تو اُس کھال تک پانی پہچانا فرض ہے
٢. دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت دھونا انگھوٹی‘ چھلا‘ چوڑی‘ کنگن وغیرہ کے نیچے پانی پہچانا اور اگر وہ ایسے تنگ ہوں کہ بغیر ہلائے پانی نہ پہچ سکے تو ان کو ہلا کر پانی پہچانا فرض ہے ۔ اگر کوئی چیز آٹا وغیرہ ناخنوں وغیرہ پر جما ہوا ہو تو اس کا چھڑانا بھی فرض ہے آج کل ناخنوں پر ناخن پالش وغیرہ لگاتے ہیں اس کی موجودگی میں ۔وضو و غسل درست نہیں
٣. چوتھائی سر کا مسح کرنا مسح کم از کم تین انگلیوں سے کرے‘ ایک یا دو انگلیوں سے جائز نہیں۔ ٹوپی یا عمامہ یا اوڑھنی یا برقعے وغیرہ پر مسح کیا تو درست نہیں۔ سر پر خضاب یا مہندی کی تہہ (یعنی جب خضاب یا مہندی لگانے کے لئے اوپر لیپ دی جاتی ہے) ۔لگی ہوئی ہو تو اس کے اوپر سے مسح جائز نہیں
٤. دونوں پائوں ٹخنوں سمیت دھونا اگر کسی کے ہاتھ یا پیر کی انگلیاں بلکل ملی ہوئی ہوں یعنی ان میں کھلا فاصلہ نہ ہو تو ان میں خلال کرنا فرض ہے۔ اگر اعضائ غسل و وضو میں کوئی چکنی چیز لگی ہوئی ہو تو اس کے اوپر سے پانی بہہ جانا شرط ہے۔ اندر تک اثر کرنا ۔شرط نہیں لہذا اس کا غسل و وضو جائز ہے

فائدہ
وضو غسل اور تیممم میں کوئی واجب نہیں ہے یعنی وہ واجب جو عمل میں فرض ۔سے کم درجہ رکھتا ہو۔ بعض کتب میں کچھ واجب الگ لکھے ہیں
١. داڑھی۔مونچھ اور بھونویں اگر قدرے گنجان ہو کہ نیچے کی کھال نظر نہ آئے تو ان بالوں کا دھونا ۔
٢. کہنیوں کا دھونا ۔
٣. ٹخنوں کا دھونا ۔
٤. چوتھائی سر کا مسح کرنا لیکن دراصل وہ فرض ہی میں شامل ہیں جیسا کہ اوپر فرائضِ وضو کی تفصیل میں ان کا بیان ہو چکا ہے اس لئے کہ عملاً وہ فرض ہی ہیں اور ان کر ترک سے وضو غسل اور تیمم نہیں ہوتا

 
Wahid Mahmood's Avatar
Wahid Mahmood
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Dil ky As Pa'as
مراسلات: 335
شکریہ: 879
243 مراسلہ میں 642 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 148
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Wahid Mahmood کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (01-03-10), رفیع انجم (28-07-10)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, فرض, کوئی, کنگن, کان, ٹھوڑی, پیر, پاک, لکھے, لیپ, چار, نظر, مہندی, آج, اکبر, انگلیاں, اثر, اصغر, ترک, جگہ, دھونے, داڑھی, شرط, غسل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger