واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > پاکیزگی > طہارت و نجاست



طہارت و نجاست طہارت و نجاست


طہارت کا بیان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-10, 04:53 PM   #1
طہارت کا بیان
Wahid Mahmood Wahid Mahmood آف لائن ہے 16-01-10, 04:53 PM

نماز کی شرطوں میں پہلی شرط بدن کی طہارت یعنی بدن کا پاک ہونا ہے‘ اس کی دو صورتیں ہیں۔
اول نجاست حقیقی سے پاک ہونا اور وہ یہ کہ جسم پر کوئی ظاہری یعنی نظر آنے والی ناپاک چیز ہو تو اس کو پانی سے دھو کر پاک کیا جائے دوم یہ کہ اگرچہ ظاہر میں جسم پر کوئی ناپاک چیز لگی ہوئی نہ ہو لیکن پھر بھی جسم شرعی حکم سے ناپاک ہو۔ مثلاً کوئی شخص جنابت کی وجہ سے ناپاک ہو اس نے اپنے جسم کی ظاہری نجاست تو دھو ڈالی لیکن جب تک وہ باقاعدہ غسل نہ کرے اس وقت تک اس کا جسم ناپاک رہے گا اور اس شخص کے لئے نماز ادا کرنا اور مسجد میں داخل ہونا جائز و درست نہیں ہے۔ یا کوئی شخص جنبی تو نہیں لیکن بے وضو ہے یعنی پیشاب و پاخانہ کے بعد استنجاء تو کر لیا لیکن وضو نہیں کیا تو یہ شخص بھی شرعاً ناپاک ہے اور اس کو نماز پڑھنا اور قرآن مجید کا چھونا جائز نہیں ہے۔ ایسی نجاست کو نجاست حکمی کہتےہیں یعنی وہ نجاست جو دیکھنے میں نہ آسکے بلکہ شرعیت کے حکم سے ثابت ہوتی ہے اور یہ نجاستِ حکمی دو قسم کی ہے۔
اول بے وضو ہونا اس کو حدث اصغر کہتے ہیں ،
دوم غسل فرض ہونا اس کو حدث اکبر کہتے ہیں،
ان دونوں نجاستوں سے بدن کا پاک ہونا طہارت حکمی کہلاتا ہے اور جسم کا ظاہری یعنی نظر آنے والی نجاست سے پاک ہونا طہارت حقیقی کہلاتا ہے، طہارت حکمی و طہارت حقیقی سے بدن پاک ہونا نماز کے لئے شرط ہے اس کے بغیر نماز درست نہیں ہوتی

 
Wahid Mahmood's Avatar
Wahid Mahmood
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Dil ky As Pa'as
مراسلات: 335
شکریہ: 879
243 مراسلہ میں 642 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Wahid Mahmood کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (01-03-10), رفیع انجم (28-07-10)
جواب

Tags
ہیں،, ہے۔, ہے،, فرض, کوئی, کرے, پہلی, پاک, وقت, والی, قرآن, لیا, نماز, نظر, مجید, مسجد, اکبر, اپنے, اصغر, بے, ثابت, جائے, حکم, شخص, غسل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger