واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > پاکیزگی > طہارت و نجاست



طہارت و نجاست طہارت و نجاست


ماں بچوں کی تربیت کیسے کرے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-05-11, 03:42 PM   #1
ماں بچوں کی تربیت کیسے کرے
عصمت عصمت آف لائن ہے 15-05-11, 03:42 PM

ماں اور بچے کا رشتہ انمول ہے.... ضرورت اس امر کی ہے کہ ماں اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو بہتر طور پر سمجھے تاکہ وہ ایک نسل کی تربیت قابلِ فخر اور شخصی بنیادوں پر کر سکے۔ ماں پڑھی لکھی ہو یا جاہل.... کسی بھی طبقے کی ہو اس کی ممتا منقسم نہیں ہو سکتی۔ اسٹیٹس اور معاشی حالات کے پیشِ نظر ماں کے کردار کو صرف ”ماں“ ہی ہونا چاہیے وہ ممی ہو مما ہو یا اماں.... اس کی گود اگر پہلی درس گاہ ہے تو اسے اس بات کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پہلا سبق کیا دیتی ہے؟ اس کی ابتدائی تربیت کن خطوط پر کرتی ہے.... بچپن ہی سے ماں کو ہر رشتے اورتعلق کو اسی تکریم اور احترام سے متعارف کروانا چاہیے جس کا وہ مستحق ہے۔ کسی کی تذلیل و تحقیر کرنے سے قبل اسے اپنے بچوں کے معصوم ذہنوں کا بھی خیال رہنا چاہیے.... والدین جو بھی فعل کرتے ہیں بچہ اسے ضرور اختیار کرتا ہے.... یہی وجہ ہے کہ باپ کو بچوں کے سامنے سگریٹ نوشی وغیرہ سے منع کیا جاتا ہے.... اسی طرح بعض مائیں بھی خاصی بے تکلفی کا مظاہرہ کرتی رہتی ہیں.... کسی کو لعن طعن کرنا ہوتو بھی مہذب دائرے میں رہ کر.... کسی غلط کام پر ٹوکنا ہو.... کسی غلط فعل پر ممانعت کرنی ہو.... کسی ناجائز خواہش پر سمجھانا ہو.... کسی ضد پر بچے کو بہلانا ہو.... ہر ہر کام اور فعل میںتربیت کا پہلو مدّ نظر رکھنا چاہیے۔

بچہ ہر عمل، ہر بات، ہر حرکت اور ہر عادت سے سیکھتا ہے.... اسے بچپن میں جیسا ماحول دیا جائے اس کی شخصیت ویسی ہی ہوتی ہے.... بچپن سے ہی بچے کو منصفی کے پیمانے پر پورا اتر کر دکھانا چاہیے.... یہ نہیں کہ ایک بچے کو زیادہ چیز دی اور دوسرے کو کم.... ایک سے لاڈ پیار زیادہ جتانا اور دوسرے سے کم.... معصوم بچے ہر ہر حرکت کو ذہن میں رکھ کر اس کے محرک پر غور و خوض کرتے ہیں.... ان میں تجسس کا مادہ حد سے سوا ہوتا ہے وہ کیا؟ کیوں؟ کیسے ؟ سے سیکھتے ہیں....

ہرماں کے لیے اولاد کتنی ہی ہو ہر بچے کے لیے ماں ”ایک“ ہی ہوتی ہے.... ماں ہر بچے کے لیے ”انسٹی ٹیوٹ“ کا درجہ رکھتی ہے.... آج کل کی”ماں“ پڑھی لکھی تو ہے لیکن باشعور ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ”روشن خیال“ بھی ہو گئی ہے.... اسی لیے ہر ماں سے گزارش ہے کہ وہ ابتدائی چند سالوں تک بچوں کو دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے اپنے ذاتی مقصد اور شخصیت کو پس پشت ڈال کر صرف اس کی بہترین تربیت پر توجہ دے۔ اسے اپنے بچے کو شروع سے ہی باادب اور مہذب ماحول دینا چاہیے.... بچپن سے ہی مال بانٹ کر کھانے کا سلیقہ سیکھانا چاہیے.... بڑوں کے ادب واحترام اور چھوٹوں سے محبت بھرے سلوک پر زور دینا چاہیے، ہر جائز و ناجائز پر ”امناً صادقا“ کہنے کی بجائے صرف جائز ضروریات اور خواہشات کے حصول پر عمل کرنا چاہیے.... ہر ضد اور خواہش پوری کرنا بچے سے محبت نہیں اس پر ظلم ہے.... کیونکہ جسے بچپن سے ”نہ سننے“ کی عادت نہ ہو۔ وہ بڑا ہو کر بھی انکار نہیں سننا چاہتا.... چاہے مقصد یا مطمع نظر کچھ بھی ہو.... حد سے زیادہ سختی کی طرح حد سے زیادہ لاڈ پیار بھی بچے کی شخصیت کو بگاڑ دیتا ہے.... ہر شے اور ہر کام اعتدال میں ہونا چاہیے۔

سب سے بڑھ کر ماں کو ماں ہی رہنا چاہئے.... کوئی ماڈل، شو پیس یا میم نہیں.... جسے اپنے بچوں کی تربیت سے زیادہ اپنے کپڑوں، جیولری اور میک اپ کی فکر دامن گیر رہے.... درحقیقت ماں ایسا وجود ہے.... جس کا چہرہ پر نور اور لب دعاﺅں سے مسکراتے ہیں آج کل کی ماں بھی کوئی ”ماں“ ہے.... وہ تو چلتا پھرتا اشتہار بن گئی ہے۔ اللہ اس کے حال پر رحم کرے جو قدموں تلے جنت رکھ کر اس پر چھ چھ انچ کی ہیل لیے پھرتی ہے.... اور جس کی ہتھیلیوں میں مقدس دعاﺅں کی بجائے اب مہنگے مہنگے موبائل فون، پرس اور بیش قیمت زیورات ہوتے ہیں۔ جس کے وجود سے ممتا کی بجائے ڈیوڈرنٹ اور پرفیومز کی مہک آتی ہے۔
--
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-

 
عصمت's Avatar
عصمت
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 935
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا
فیاض انصاری (28-10-11), wajee (19-11-11)
پرانا 28-10-11, 03:37 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
فیاض انصاری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 160
کمائي: 1,861
شکریہ: 383
73 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی عمدہ شئیرنگ ۔ شکریہ ۔ ۔ ۔
فیاض انصاری آن لائن ہے   Reply With Quote
فیاض انصاری کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (02-12-11)
جواب

Tags
کرنی, گئی, ویسی, لب, نظر, موبائل, مقصد, ماں, متعارف, محبت, آج, اللہ, انمول, اشتہار, بہترین, بے, بچپن, بچوں, جاہل, رشتے, شروع, عادت, غور, غلط, صرف

« نجاسات | - »

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رسم یا روایت کیسے جنم لیتی ہے تصویریں۔۔۔ وسیم عمومی بحث 15 20-12-11 01:29 PM
رسم یا روایت کیسے جنم لیتی ہے؟؟ راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 18 15-05-11 08:30 PM
آپ کیسے اپنی ذہنی صلاحیت کو موثر بنا سکتے ہیں راجہ صاحب گپ شپ 12 12-11-10 12:06 PM
کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کریں گے، الطاف حسین گلاب خان خبریں 2 23-08-10 09:47 PM
رسم یا روایت کیسے جنم لیتی ہے ۔ وسیم عمومی بحث 1 27-09-08 03:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger